🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
195. باب غسل الكافر إذا أسلم - ذكر الأمر بالاغتسال للكافر إذا أسلم
جمعہ کے دن کے غسل کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ کافر جب اسلام لائے تو اسے غسل کرنا چاہیے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1238 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 1238
صحیح ابن خزیمہ: 253
المنتقى ابن الجارود: 15
السنن الكبرى للبيهقي: 805
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 678
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1238
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمْةُ بْنُ شَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِي أُسِرَ، فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ إِلَيْهِ، فِيقُولُ:" وَمَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ؟" فِيقُولُ: إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ تُعْطَ مَا شِئْتَ، قَالَ: فَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّونَ الْفِدَاءَ، وَيَقُولُونَ: مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ هَذَا، فَمَرَّ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَسْلَمْ، فَبَعَثَ بِهِ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَسُنَ إِسْلامُ صَاحِبِكُمْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثمامہ حنفی کو قید کر لیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملنے کے لیے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے ثمامہ! تمہارے پاس کیا ہے؟“ اس نے کہا: اگر آپ قتل کر دیتے ہیں، تو پھر ایک خون والے شخص کو قتل کریں گے اور اگر آپ احسان کریں گے تو ایک شکر گزار شخص پر احسان کریں گے اور اگر آپ مال حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو جو آپ چاہتے ہیں وہ آپ کو دے دیا جائے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے فدیہ لینے والی صورت کو پسند کیا، انہوں نے کہا: اس کو قتل کر کے ہمیں کیا ملے گا؟ پھر ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو اس نے اسلام قبول کر لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ کی طرف بھیجا اور یہ ہدایت کی کہ وہ غسل کر لے، انہوں نے غسل کر کے دو رکعات نماز ادا کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے ساتھی کا اسلام عمدہ ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1238]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 462، 469، 2422، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1764، 1764، وابن الجارود فى "المنتقى"، 15، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 252، 253، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1238، 1239، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 189، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2679، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7478» «رقم طبعة با وزير 1235»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 164). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط سناده صحيح على شرطهما، عبد الله بن عمر – وإن كان ضعيفاً- تابعه عليه عبيد الله بن عمر، وهو ثقة روى له الشيخان.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 253
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ أَبْنَاءُ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ أُسِرَ، فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَيْهِ، فَيَقُولُ:" مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ؟" فَيَقُولُ: إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ، وَإِنْ تَرُدَّ الْمَالَ نُعْطِكَ مِنْهُ مَا شِئْتَ، وَكَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّونَ الْفِدَاءَ، وَيَقُولُونَ: مَا يُصْنَعُ بِقَتْلِ هَذَا؟ فَمَنَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَسْلَمَ، فَحَلَّهُ وَبَعَثَ بِهِ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَسُنَ إِسْلامُ أَخِيكُمْ"
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثمامہ حنفی قیدی بنا لیے گئے (اور مسجد نبوی میں ستون سے باندھ دیے گئے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر صبح اُس کے پاس جاتے اور فرماتے کہ ثمامہ، تمہارے پاس کیا ہے؟ تو وہ کہتا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مجھے) قتل کریں گے تو خون والے کو قتل کریں گے (کہ جس کا بدلہ لیا جائے گا) اور اگر احسان کرو گے تو شکر گزار پر احسان کرو گے۔ اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مال و دولت چاہتے ہیں تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں گے دے دیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام فدیہ لینا پسند کرتے تھے اور کہتے تھے اس کو قتل کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کریں گے (یعنی اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا) چنانچہ نبی اکرام صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اس پر احسان کیا (اور اُسے رہا کردیا) تو وہ مسلمان ہوگیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کھول دیا اور اُسے سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے باغ میں بھیج دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے غسل کرنے کا حکم دیا تو اُس نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ تو بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی کا اسلام بہت خوب ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب غسل الجنابة/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 462، 469، 2422، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1764، وابن الجارود فى "المنتقى"، 15، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 252، 253، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1238، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 189، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2679، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 821، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7478»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ ابْنَا عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ أُسِرَ فَأَسْلَمَ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَسُنَ إِسْلامُ أَخِيكُمْ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ثمامہ حنفی پکڑا گیا، تو اسلام لے آیا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے غسل کرنے کا حکم دیا، تو اس نے غسل کر کے دو رکعتیں ادا کیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا بھائی بہت اچھا اسلام لایا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 15]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 304/2، اس حديث كو امام ابوعوانه رحمہ اللہ: 6699، امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 153، اور امام ابن حبان رحمہ اللہ 1238، نے ”صحيح“ كها هے.»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 805
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى، ثنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، سَنَةَ خَمْسٍ وَعِشْرِينَ وَثَلَاثِمِائَةٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، وَأَبُو الْأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ هَمَّامٍ، أنا عُبَيْدُ اللهِ، وَعَبْدُ اللهِ ابْنَا عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ أُسِرَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَيْهِ فَيَقُولُ:" مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ" فَيَقُولُ: إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ نُعْطِكَ مِنْهُ مَا شِئْتَ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّونَ الْفِدَاءَ، وَيَقُولُونَ: مَا نَصْنَعُ بِقَتْلِ هَذَا فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَسْلَمَ فَحَلَّهُ، وَبَعَثَ بِهِ إِلَى حَائِطِ أَبِي طَلْحَةَ وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ أَخِيكُمْ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ثمامہ حنفی قید کیا گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس جاتے تو فرماتے: ”اے ثمامہ! تیرے پاس کیا ہے؟“ وہ کہتا: اگر آپ قتل کریں گے تو ایک خون والے (یعنی جس کے خون کا بدلہ لیا جائے گا) کو قتل کریں گے اور آپ احسان کریں گے تو شکر گزار پر احسان کریں گے اور اگر آپ مال کا ارادہ رکھتے ہیں تو جو چاہیں گے وہی ہم دیں گے، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم فدیہ کو پسند کرتے تھے اور کہتے تھے: ہم اس کو قتل کر کے کیا کریں گے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اس کے پاس سے گزرے تو وہ مسلمان ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھول دیا اور ابوطلحہ کے باغ کی طرف بھیجا اور اس کو حکم دیا کہ غسل کرے، اس نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی کا اسلام بہترین ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 805]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابن خزيمة 253»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ سَيْحَانَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّزَيْنِيُّ - لَمْ تَرَ عَيْنِي قَطُّ مِثْلَهُ - ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: "لَمَّا أَسْلَمَ ثُمَامَةُ أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ وَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمُقْبُرِيِّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ بْنِ هَمَّامٍ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ وَعُبَيْدُ اللَّهِ ابْنَا عُمَرَ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ "أَنَّ ثُمَامَةَ الْحَنَفِيَّ أُسِرَ فَكَانَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْدُو إِلَيْهِ فَيَقُولُ: مَا عِنْدَكَ يَا ثُمَامَةُ؟ فَيَقُولُ: إِنْ تَقْتُلْ تَقْتُلْ ذَا دَمٍ، وَإِنْ تَمُنَّ تَمُنَّ عَلَى شَاكِرٍ، وَإِنْ تُرِدِ الْمَالَ نُعْطِكَ مِنْهُ مَا شِئْتَ. وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّونَ الْفِدَاءَ وَيَقُولُونَ: مَا تَصْنَعُ بِقَتْلِ هَذَا؟ فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَأَسْلَمَ فَحَلَّهُ وَبَعَثَ بِهِ إِلَى حَائِطِ (بَنِي) طَلْحَةَ، وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْتَسِلَ، فَاغْتَسَلَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ حَسُنَ إِسْلَامُ أَخِيكُمْ ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب سیدنا ثمامہ رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں غسل کرنے اور دو رکعت نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔“
میں کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، نیز اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سنن کبریٰ میں عبدالرزاق بن ہمام رحمہ اللہ کے طریق سے نقل کیا ہے کہ سعید مقبری رحمہ اللہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ”سیدنا ثمامہ حنفی رضی اللہ عنہ قید کیے گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر صبح ان کے پاس تشریف لاتے اور دریافت فرماتے: ”اے ثمامہ! تمہارے پاس کیا (خبر یا عذر) ہے؟“ وہ عرض کرتے: ”اگر آپ مجھے قتل کریں گے تو ایک صاحبِ خونی (صاحبِ حیثیت جس کے خون کا بدلہ لیا جائے گا) کو قتل کریں گے، اور اگر آپ احسان فرمائیں گے تو ایک قدر شناس پر احسان کریں گے، اور اگر آپ مال چاہتے ہیں تو ہم آپ کو جتنا چاہیں گے عطا کر دیں گے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم فدیہ لینے کو پسند کرتے تھے اور وہ کہتے تھے: ”اسے قتل کر کے آپ کیا حاصل کریں گے؟“ پھر ایک روز جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے تو وہ اسلام لے آئے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد فرما دیا اور انہیں بنو طلحہ کے ایک باغ کی طرف بھیجا اور غسل کرنے کا حکم دیا، انہوں نے غسل کیا اور دو رکعت نماز ادا کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بھائی کا اسلام کتنا عمدہ اور خوبصورت ہو گیا ہے۔““ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 7977»

الحكم على الحديث:
الطريق الأولى ضعيفة؛ لإبهام الراوي، وقصة ثمامة صحيحة من طريق آخر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں