🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
351. باب تطهير النجاسة - ذكر البيان بأن قول المصطفى صلى الله عليه وسلم دعوه أراد به الترفق لتعليمه ما لم يعلم من دين الله وأحكامه
نجاست کو پاک کرنے کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "اسے چھوڑ دو" سے مراد نرمی کے ساتھ تعلیم دینا ہے کہ وہ اللہ کے دین اور اس کے احکام سے ناواقف تھا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1401 (کل: 17 مقامات، 13 کتب)
صحیح ابن حبان: 1401
صحیح بخاری: 219، 6025
صحیح مسلم: 661
سنن نسائی: 53، 55، 330
مشکوۃ المصابیح: 492
مسند احمد: 12984
صحیح ابن خزیمہ: 293
اللؤلؤ والمرجان: 162
الفتح الربانی: 1368
الجامع الكامل: 12888
السنن الكبرى للبيهقي: 4142، 20264
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2268
المعجم الاوسط: 4947
11 تا 17
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 162
162 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَامُوا إِلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ تُزْرِمُوهُ ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَيْهِ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس کی طرف دوڑے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے پیشاب کو مت روکو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ڈول منگوایا اور وہ پیشاب کی جگہ پر بہا دیا گیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 35 باب الرفق في الأمر كله»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1368
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ وَأَصْحَابُهُ إِذْ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: مَهْ مَهْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تُزْرِمُوهُ دَعُوهُ) ) ثُمَّ دَعَاهُ فَقَالَ لَهُ: ( (إِنَّ هَٰذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنَ الْقَذَرِ وَالْبَوْلِ وَالْخَلَاءِ أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا هِيَ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَذِكْرِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ) ) فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ: ( (قُمْ فَأْتِنَا بِدَلْوِ مِنْ مَاءٍ فَشُنَّهُ عَلَيْهِ) ) فَأَتَاهُ بِدَلْوِ مِنْ مَاءٍ فَشَنَّهُ عَلَيْهِ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں اپنے صحابہ کے ساتھ تشریف فرما تھے، اس وقت ایک بدو آیا اور مسجد میں پیشاب کرنے لگا۔ آپ کے صحابہ کہنے لگے: ٹھہر جا ٹھہرجا۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا پیشاب نہ روکو، اسے چھوڑ دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: یہ مساجد گندگی، پیشاب اور پائخانہ میں سے کسی چیز کے لیے درست نہیں،یہ تو صرف نماز، اللہ کے ذکر اور تلاوت ِ قرآن کے لیے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو فرمایا: اٹھ اور پانی کا ایک ڈول لا کر اس پر بہا دے۔ پس اس نے پانی کا ڈول لا کر اس پر ڈال دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1368]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 285، وأخرجه البخاري: 219 ومسلم: 284 مختصرا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12984 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13015»
وضاحت: فوائد: … حدیث ِ مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منفی اور مثبت اندازمیں مساجد کے آداب و مقاصد کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ حدیث کئی اسباق و احکام پر مشتمل ہے: جاہل لوگوں کے ساتھ معاملہ بالعموم اور بالخصوص دین کی تعلیم میں ہمدردی کا ہونا چاہیے۔ مبلغ اور خطیب لوگوں کے لیے اس حدیث میں بہت بڑا سبق بیان کیا گیا ہے، انھیں سمجھنا چاہیے کہ شریعت کا مقصود یہ ہے کہ مجرم کی اصلاح ہو جائے، موقع پر یہ فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ فلاں شخص کے لیے نرم رویہ مفید رہے گا یا سخت رویہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکمت و دانائی اور رأفت و شفقت سے متصف تھے، یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیدانائی تھی کہ مسجد میں پیشاب کرنے والے بدّو کو دورانِ پیشاب اٹھایا جائے نہ اسے جھڑکا جائے، بصورتِ دیگر بڑی خرابی کا امکان پیدا ہو سکتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس کردار سے معلوم ہوا کہ ضروری نہیں کہ برائی کو روکنے کے لیے غیظ و غضب اور ڈانٹ ڈپٹ کا ماحول ہی پیدا کر دیاجائے، بلکہ حالات و واقعات کو دیکھ کر مصلِح کوئی نرم یا سخت رویہ اختیار کر سکتا ہے، بہرحال اقدام جو بھی ہو، نتیجہ خیز ہونا چاہیے۔ اس حدیث سے یہ بھی پتہ چلا کہ بڑے فساد سے بچنے کے لیے چھوٹے فساد کو اختیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کی تفصیلیہ ہے کہ مسجد میں پیشاب کرنا واضح طور پر فساد ہے، لیکن ایسا کرنے والے کو فوراً اس کے کیے سے روکنا بڑی خرابی ہے، کیونکہ ممکن ہے کہ پیشاب روکنے کی وجہ سے اسے تکلیف ہو یا وہ اس چیز کو محسوس کر کے ایمان سے دور ہو جائے یا اس کا پیشاب نکلتا رہنے کی وجہ سے مسجد کا مزید حصہ متاثر ہو جائے۔ نتیجتاً آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوٹے فساد کی پروا نہ کی۔ ایک فقہی اصطلاح اَخَفُّ الْمَفْسَدَتَیْن (دو فسادوں میں سے ہلکا فساد) کا یہی معنی و مفہوم ہے۔
مسجدکو پاک کرنے کے دو طریقے ہیں:
۱۔ نجاست پر پانی بہا دینا: اس طریقے سے اول تو نجاست کے اثرات زمین میں جذب ہو جائیں گے، اگر بچ گئے تو ہوا، سورج کی روشنی، لوگوں کے چلنے پھرنے اور مٹی کی ذاتی صلاحیت کی وجہ سے ختم ہو جائیں گے۔ بہرحال یہ ایک شرعی رخصت ہے، جسے بلا چون و چرا قبول کیا جانا چاہیے۔
۲۔ زمین کا خشک ہو جانا اور نجاست کے اثرات ختم ہو جانا: سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مسجد میں سویا کرتا تھا، میں نوجوان آدمی تھا، لیکن ابھی تک میری شادی نہیں ہوئی تھی، میں دیکھتا تھا کہ کتے مسجد میں آتے جاتے اور پیشاب بھی کر دیتے تھے، مگر وہ (صحابہ) اس پر کوئی پانی نہ چھڑکتے تھے۔ (صحیح بخاری: ۱۷۴، ابو داود: ۳۸۲، واللفظ لہ، امام ابوداود نے اس حدیث پر ((فی طھور الارض اذا یبست۔)) جب زمیں خشک ہو جائے تو اس کے پاک ہونے کا بیان کا باب ثبت کیا ہے۔)
شارح ابوداود علامہ عظیم آبادی نے کہا: اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ اگر زمین پر پڑنے والی نجاست سورج کی روشنییا ہوا کی وجہ سے خشک ہو جائے اور اس کے اثرات ختم ہو جائیں تو اسے پاک سمجھا جائے گا، پانی نہ چھڑکنے کا یہی مفہوم ہو سکتا ہے۔ (عون المعبود: ۱ / ۲۱۷) جس حدیث میں زمین کے متاثرہ حصے کی مٹی کو اٹھا لینے کا ذکر ہے، وہ انقطاع و ارسال کی وجہ سے متکلم فیہ ہے، جیسا کہ نصب الرایۃ: ۱/ ۲۱۲ میں ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اگر مٹی کو اٹھا لینا ہی کافی ہوتا تو اس پر پانی بہانا بے سود ہوتا۔ واللہ اعلم بالصواب

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 285
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12888
12888- عن أنس بن مالك قال: بينما نحن في المسجد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ جاء أعرابي، فقام يبول في المسجد، فقال أصحاب رسول الله: مه مه. قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تُزرِموه، دعوه فتركوه حتى بال، ثم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم دعاه، فقال له: إن هذه المساجد لا تصلح لشيء من هذا البول ولا القذر، إنما هي لذكر الله عز و جل والصلاة وقراءة القرآن أو كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فأمر رجلا من القوم، فجاء بدلو من ماء، فشنّه عليه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مسلم في الطهارة (285) عن زهير بن حرب، حدثنا عمر بن يونس الحنفي، حدثنا عكرمة بن عمار، حدثنا إسحاق بن أبي طلحة، حدثني أنس بن مالك -وهو عم إسحاق-، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4142
أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ ال لَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَعْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ، ثنا عِكْرِمَةُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ مَعَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَقَامَ يَبُولُ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ مَهْ فَقَالَ:" دَعُوهُ" فَتَرَكُوهُ حَتَّى بَالَ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَاهُ فَقَالَ:" له:" إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنْ هَذَا الْبَوْلِ وَلَا الْقَذَرِ، إِنَّمَا هِيَ لِذِكْرِ اللهِ تَعَالَى وَالصَّلَاةِ وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ" أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ رَجُلًا مِنَ الْقَوْمِ فَجَاءَ بِدَلْوٍ مِنَ مَاءٍ فَرَشَّهُ عَلَيْهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ يُونُسَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اچانک ایک دیہاتی آیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے روکنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ صحابہ نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس نے پیشاب کر لیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ مساجد ہیں، ان میں پیشاب اور گندگی درست نہیں، یہ تو اللہ کے ذکر، نماز اور قرآن کی تلاوت کے لیے بنائی گئی ہیں۔“ یا جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا، وہ پانی کا ڈول لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیشاب پر بہا دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4142]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 219-221-6025»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20264
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَالَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ مَهْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تُزْرِمُوهُ"، قَالَ: فَلَمَّا فَرَغَ، دَعَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُتَّخَذْ لِهَذَا الْقَذَرِ وَالْبَوْلِ وَالْخَلَاءِ إِنَّمَا تُتَّخَذُ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ، وَلِذِكْرِ اللهِ"، ثُمَّ أَمَرَ بَعْضَ أَصْحَابِهِ بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ، فَصَبَّهُ عَلَيْهِ. أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ:" إِنَّمَا هِيَ لِذِكْرِ اللهِ، وَالصَّلَاةِ، وَقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے فرمایا: رک، رک! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پیشاب نہ روکو۔“ راوی فرماتے ہیں جب وہ فارغ ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بلوایا اور فرمایا: ”مساجد اس لیے نہیں بنائی گئیں یعنی بول و براز اور گندگی کے لیے۔ بلکہ یہ تو قراءتِ قرآن اور اللہ کے ذکر کے لیے بنائی گئی ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہم کو حکم دیا وہ ایک ڈول پانی لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ڈال دیا۔
(ب) عکرمہ بن عمار کی حدیث میں ہے کہ: ”اللہ کے ذکر، نماز اور قراءتِ قرآن کے لیے بنائی گئی ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20264]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2268
"إن هذه المساجد لا تصلح لشيء من القذر
والبول والخلاء إنما هي لقراءة القرآن وذكر الله والصلاة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ یہ مساجد کسی بھی قسم کی گندگی، پیشاب اور نجاست کے لائق نہیں ہیں، یہ تو صرف قرآن کریم کی تلاوت، اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2268]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أنس. الإرواء 171، مختصر مسلم 186.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4947
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ: نَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ: نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ عَمِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدًا فِي الْمَسْجِدِ، وَدَخَلَ أَعْرَابِيٌّ فَقَعَدَ يَبُولُ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْ مَهْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تُزْرِمُوهُ، ثُمَّ دَعَاهُ فَقَالَ: I " إِنَّ هَذِهِ الْمَسَاجِدَ لَا تَصْلُحُ لِشَيْءٍ مِنَ الْقَذَرِ [........ ] ، - أَوْ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّمَا هِيَ لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ وَالصَّلَاةِ وَذِكْرِ اللهِ I "، ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ، فَشَنَّهُ عَلَيْهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک دیہاتی آیا اور بیٹھ کر پیشاب کرنے لگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”رک جاؤ، رک جاؤ!“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پیشاب مت روکو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”یہ مساجد گندگی کی کسی چیز کے لائق نہیں ہیں۔ [........] یا جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ یہ تو صرف قرآن کی تلاوت، نماز اور اللہ کے ذکر کے لیے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک ڈول منگوایا اور اسے اس (پیشاب کی جگہ) پر بہا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے صرف عکرمہ بن عمار اور ہمام بن یحییٰ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الفاء/حدیث: 4947]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 219، 221، 6025، (1/54) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 284، 285، ومالك فى «الموطأ» برقم: 209 / 54، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 296، 293، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1401، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 53 / 1، 54 / 2، 55 / 3، 328 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 51، 52، 53، والترمذي فى «جامعه» برقم: 148، والدارمي فى «مسنده» برقم: 767، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 528، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4209، 4208، 4301، 4304، 4302، 4303، 4305، 20323، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12265، 12315، 12906، 13184، 13572، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1230، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3467، 3654، 3652، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1381، والبزار فى «مسنده» برقم: 6201، 6426، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1660، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2042، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 10، 11، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5809»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں