🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. باب مواقيت الصلاة - ذكر الأمر بالصلاة للنائم إذا استيقظ عند استيقاظه
نماز کے اوقات کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ سونے والے کو جب وہ جاگے تو اپنی نماز ادا کرنی چاہیے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1488 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 1488
سنن ابوداود: 2459
مشکوۃ المصابیح: 3269
مسند احمد: 11759، 11801
الفتح الربانی: 7116
المستدرک علی الصحیحین: 1611
الجامع الكامل: 4544
السنن الكبرى للبيهقي: 8499
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1037، 1174
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1174
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: جَاءَتِ الْمَرْأَةُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ زَوْجِي صَفْوَانَ بْنَ الْمُعَطَّلِ يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ، وَيُفَطِّرُنِي إِذَا صُمْتُ، وَلَا يُصَلِّي صَلَاةَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَصَفْوَانُ عِنْدَهُ، فَسَأَلَهُ عَمَّا قَالَتْ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا قَوْلُهَا: يَضْرِبُنِي إِذَا صَلَّيْتُ، فَإِنَّهَا تَقْرَأُ بِسُورَتِي وَقَدْ نَهَيْتُهَا عَنْهَا، فَقَالَ: «‏‏‏‏لَوْ كَانَتْ سُورَةً وَاحِدَةً لَكَفَتِ النَّاسَ» ‏‏‏‏ قَالَ: وَأَمَّا قَوْلُهَا: يُفَطِّرُنِي إِذَا صُمْتُ، فَإِنَّهَا تَنْطَلِقُ وَتَصُومُ وَأَنَا رَجُلٌ شَابٌّ، فَلَا أَصْبِرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَئِذٍ: لَا تَصُومَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا، وَأَمَّا قَوْلُهَا: إِنِّي لَا أُصَلِّي حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ. فَإِنَّا أَهْلُ بَيْتٍ قَدْ عُرِفَ فِينَا ذَاكَ ؛ أَنَّا لَا نَكَادُ نَسْتَيْقِظُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ. قَالَ: فَإِذَا اسْتَيْقَظْتَ فَصَلِّ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے شوہر سیدنا صفوان بن معطل رضی اللہ عنہ جب میں نماز پڑھتی ہوں تو مجھے مارتے ہیں، جب میں روزہ رکھتی ہوں تو میرا روزہ تڑوا دیتے ہیں، اور وہ فجر کی نماز اس وقت تک نہیں پڑھتے جب تک سورج طلوع نہ ہو جائے“، اس وقت سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہی موجود تھے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس شکایت کے بارے میں دریافت فرمایا، تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! رہا ان کا یہ قول کہ میں انہیں نماز پر مارتا ہوں، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ (نماز میں) دو سورتیں پڑھتی ہیں جبکہ میں نے انہیں اس سے منع کیا ہے“، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ ایک ہی سورت ہو تو وہ بھی لوگوں کے لیے کافی ہے“، پھر انہوں نے عرض کیا: ”رہی ان کی یہ بات کہ میں ان کا روزہ تڑوا دیتا ہوں، تو یہ (نفلی) روزہ رکھنے لگتی ہیں جبکہ میں ایک جوان آدمی ہوں اور (خواہشِ نفس پر) قابو نہیں پاتا“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ نہ رکھے“، پھر انہوں نے عرض کیا: ”رہی ان کی یہ شکایت کہ میں سورج نکلنے تک نماز نہیں پڑھتا، تو ہم ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس میں یہ بات معروف ہے کہ ہم سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہی نہیں ہو پاتے“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے صفوان!) جب تم بیدار ہو جایا کرو تو نماز پڑھ لیا کرو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى تخريجه (برقم 1037)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2459، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1762، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11350، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1719، وأخرجه فتح الباري برقم: 4473، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1636، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1488، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2044، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1708/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1169»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں