🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. باب مواقيت الصلاة - ذكر السبب الذي من أجله أسفر بصلاة الغداة في أول هذه الأمة أول ما أسفر بها
نماز کے اوقات کا بیان - اس سبب کا ذکر کہ جس کی بنا پر اس امت کے شروع میں فجر کی نماز کو روشن کیا گیا جب اسے پہلی بار روشن کیا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1496 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 1496
سنن ابن ماجہ: 671
الجامع الكامل: 1782
السنن الكبرى للبيهقي: 2144
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5747
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1496
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ ، عَنْ مُغِيثِ بْنِ سُمَيٍّ ، قَالَ:" صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْغَدَاةَ فَغَلَّسَ" ، فَالْتَفَتَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلاةُ؟ قَالَ:" هَذِهِ صَلاتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا، فَلَمْا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ".
مغیث بن سمی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ہمیں فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھائی، میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا اور میں نے دریافت کیا: یہ کون سی نماز ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں ادا کی جانے والی ہماری نماز ہے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اسے روشنی میں ادا کرنے لگے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1496]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 671، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2178، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5747، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 1052» «رقم طبعة با وزير 1494»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1/ 279). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 671
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الْأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ، فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ".
مغیث بن سمی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ صبح کی نماز «غلس» (آخر رات کی تاریکی) میں پڑھی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف متوجہ ہوا، اور ان سے کہا: یہ کیسی نماز ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ نماز ہے جو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، اور ابوبکرو عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ پڑھتے تھے، لیکن جب عمر رضی اللہ عنہ کو نیزہ مار کر زخمی کر دیا گیا تو عثمان رضی اللہ عنہ نے اسے «اسفار» (اجالے) میں پڑھنا شروع کر دیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 671]
جناب مغیث بن سُمَیّ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھ فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر کہا: ”یہ کیا نماز ہے؟ (اتنی سویرے نماز پڑھا دی؟)“ انہوں نے فرمایا: ”ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہی نماز (اسی وقت) پڑھتے تھے۔ پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا (ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا) تو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ روشنی ہونے پر نماز پڑھانے لگے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 671]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7461، ومصباح الزجاجة: 253) (صحیح) (نیزملاحظہ ہو: الإرواء: 1 / 279)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: عثمان رضی اللہ عنہ کو «اسفار» (اجالے) میں فجر پڑھتے دیکھ کر بعض تابعین کو یہ گمان پیدا ہو گیا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا طریقہ یہی تھا کہ وہ «اسفار» میں فجر کی نماز پڑھا کرتے جیسے ابراہیم نخعی سے منقول ہے حالانکہ «اسفار» میں پڑھنے کا باعث جان کا ڈر تھا ورنہ اصلی وقت اس نماز کا وہی تھا جو ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ منہ اندھیرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور شیخین (ابوبکر صدیق و عمر فاروق رضی اللہ عنہما) ایسا ہی کرتے رہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1782
1782. عن مُغِيث بن سُمَيّ قال: صَلَّيتُ مع عبدالله بن الزبير الصُبْحَ بغَلَسٍ، فلمَّا سَلَّم أقْبَلْتُ على ابن عمر، فقلتُ: ما هذه الصلاةُ؟ قال: هذه صلاتُنا كانتْ مع رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبي بكر وعمر، فلَمَّا طُعِن عمرُ أسْفَرَ بها عثمانُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجة (671) قال: حدثنا عبدالرحمن بن إبراهيم الدمشْقِي، قال: حدَّثَنا الوليدُ بن مُسلم، قال: حدثنا الأوْزَاعيُّ، قال: حدثنا نَهيكُ ابن يَريمَ قال: حدثنا مُغيثُ بن سُمَيّ فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2144
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي: قَالَ سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ يَقُولُ: ثنا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ حَدَّثَنِي مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ صَلَاةَ الْفَجْرِ فَصَلَّى بِغَلَسٍ وَكَانَ يُسْفِرُ بِهَا فَلَمَّا سَلَّمَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ وَهُوَ إِلَى جَانِبِي قَالَ:" هَذِهِ صَلَاتُنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ" وَفِي كِتَابِ الْعِلَلِ لِأَبِي عِيسَى التِّرْمِذِيِّ قَالَ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ حَدِيثُ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ نَهِيكِ بْنِ يَرِيمَ فِي التَّغْلِيسِ بِالْفَجْرِ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
(ا) مغیث بن سمی سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ انھوں نے نماز اندھیرے میں پڑھی تھی اور وہ اس کو روشنی میں پڑھتے تھے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ یہ کیسی نماز ہے؟ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے ساتھ تھے۔ انھوں نے فرمایا: ”یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ کی نماز تھی۔“ پھر جب عمر رضی اللہ عنہ شہید کیے گئے تو عثمان رضی اللہ عنہ اس کو روشن کر کے پڑھنے لگے۔
(ب) ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ کتاب العلل میں فرماتے ہیں کہ محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اوزاعی کی حدیث جو نہیک بن یریم سے منقول ہے یعنی فجر کو اندھیرے میں ادا کرنے کے بارے میں، یہ حدیث حسن ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2144]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابو يعلي 5747»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5747
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ نُهَيْكِ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ مُغِيثِ بْنِ سُمَيٍّ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ بِغَلَسٍ، وَابْنُ عُمَرَ إِلَى جَنْبِي، فَلَمَّا سَلَّمَ، قُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ؟ قَالَ: هَذِهِ كَانَتْ صَلَاتَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ .
مغیث بن سمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ہمیں صبح کے ابتدائی اندھیرے میں نماز پڑھائی جبکہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما میرے پہلو میں تشریف فرما تھے، پس جب امام نے سلام پھیرا تو میں نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابوعبدالرحمن! یہ کیسی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اسی وقت (اندھیرے میں) نماز ادا کیا کرتے تھے، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس نماز کو خوب اجالے میں پڑھانے لگے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5747]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 671، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1053، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1058، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5721»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں