🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. باب مواقيت الصلاة - ذكر الإباحة للمرء تأخير العشاء الآخرة إذا لم يخف ضعف الضعيف وكان ذلك برضا المأمومين
نماز کے اوقات کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ عشاء کی آخری نماز کو اس کے پہلے وقت سے مؤخر کرے اگر اسے کمزور کی کمزوری کا خوف نہ ہو اور یہ مأمومین کی رضامندی سے ہو
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1530 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 1530
مسند احمد: 3760
الفتح الربانی: 8544
الجامع الكامل: 1841، 12090
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1744
المعجم الکبیر للطبرانی: 10172
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5306
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 836
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1530
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَالنَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلاةَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ"، ثُمَّ نَزَلَتْ عَلَيْهِ: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ إِلَى يَسْجُدُونَ سورة آل عمران آية 113 .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کرنے میں تاخیر کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لائے، لوگ نماز کا انتظار کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارے علاوہ کسی بھی دین کا ماننے والا کوئی بھی شخص اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کر رہا۔“ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَيْسُوا سَوَاءً ۗ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ﴾ ”وہ لوگ برابر نہیں ہیں۔ اہل کتاب سے تعلق رکھنے والی ایک امت ایسی ہے جو قیام کی حالت میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں“ [سورة آل عمران: 113] یہ آیت یہاں تک ”وہ سجدہ کرتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1530]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1530، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11007، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3837، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5306، والبزار فى (مسنده) برقم: 1818، والطبراني فى(الكبير) برقم: 10209» «رقم طبعة با وزير 1528»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن. * [عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ] قال الشيخ: هو عاصم بن بهدلة المقرئ؛ وهو حسن الحديث، حجَّةٌ في القراءة. ومن طريقه أخرجه النسائي في «الكبرى» (6/ 313 / 11073)، وأبو يعلى في «المسند» (9/ 206 / 306/ 5)، وكذا البزَّار (1/ 190 - 191). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل عاصم بن أبي النجود.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3760
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، وَحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ"، قَالَ: وَأَنْزَلَ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَتَّى بَلَغَ وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ سورة آل عمران آية 113 - 115.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشا میں کافی تاخیر کر دی، پھر جب باہر مسجد کی طرف نکلے تو لوگوں کو نماز کا منتظر پایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس وقت روئے زمین پر کسی دین سے تعلق رکھنے والے اللہ کو یاد نہیں کر رہے سوائے تمہارے“، اور اس موقع پر یہ آیات نازل ہوئیں: « ﴿لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ . . . . . وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللّٰهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ﴾ [آل عمران: 113-115] » ”سب اہل کتاب برابر نہیں . . . . . اور تم جو نیکی کرو گے اس کا انکار نہیں کیا جائے گا اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 3760]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8544
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَاءِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ قَالَ أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرُكُمْ قَالَ وَأَنْزَلَ هَؤُلَاءِ الْآيَاتِ لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حَتَّى بَلَغَ وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ تُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ [سورة آل عمران: ١١٣-١١٥]
۔ سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز عشاء کو مؤخر کیا، پھر مسجد میں تشریف لائے، جبکہ لوگ نماز کا انتظار کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! اس وقت ان ادیان والوں میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جو اس وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہا ہو، ما سوائے تمہارے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کی ہیں: {لَیْسُوْا سَوَاء ً مِنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ اُمَّۃٌ قَائِمَۃٌیَّتْلُوْنَ اٰیٰتِ اللّٰہِ اٰنَاء َ الَّیْلِ وَھُمْ یَسْجُدُوْنَ۔ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَیَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَیُسَارِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَاُولٰیِکَ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ۔ وَمَا یَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ فَلَنْ یُّکْفَرُوْہُ وَاللّٰہُ عَلِیْمٌبِالْمُتَّقِیْنَ۔} … وہ سب برابر نہیں۔ اہل کتاب میں سے ایک جماعت قیام کرنے والی ہے، جو رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور وہ سجدے کرتے ہیں۔اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے منع کرتے اور اچھے کاموں میں ایک دوسرے سے جلدی کرتے ہیں اور یہ لوگ صالحین سے ہیں۔ اور وہ جو نیکی بھی کریں اس میں ان کی بے قدری ہرگز نہیں کی جائے گی اور اللہ متقی لوگوں کو خوب جاننے والا ہے۔ (سورۂ آل عمران: ۱۱۳۔ ۱۱۵) [الفتح الربانی/أبواب تفسير القرآن وفضائل السور والآيات حسب ترتيب النزول/حدیث: 8544]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه البزار: 375، وابن حبان: 1530، والطبراني في الكبير: 10209، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3760 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3760»
وضاحت: فوائد: … حافظ ابن کثیرiنے اس آیت کی تفسیرمیں کہا: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اہل کتاب اور اصحاب محمد برابر نہیں، … پھر مسند احمد کییہی حدیث ذکر کی … اور پھر کہا: لیکن اکثر مفسرین کا قول یہ ہے کہ اہل کتاب کے علماء مثلاً سیدنا عبداللہ بن سلام، سیدنا اسد بن عبید،سیدنا ثعلبہ بن شعبہ وغیرہ کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی،یہ لوگ ان اہل کتاب میں شامل نہیں تھے، جن کی مذمت پہلے گزر چکی ہے، بلکہ یہ باایمان جماعت اللہ کے حکم پر قائم اور شریعت محمدیہ کی تابع تھی، استقامت و یقین اس میں تھا، یہ پاکباز لوگ راتوں کے وقت تہجد کی نماز میں بھی اللہ کے کلام کی تلاوت کرتے رہتے تھے، اللہ تعالی اورقیامت کے دن پر ایمان رکھتے تھے اور لوگوں کو بھی انہی باتوں کا حکم دیتے تھے، اور ان کی مخالفت کرنے سے روکتے تھے اور نیک کاموں میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔ اب اللہ تعالیٰ انہیں خطاب عطا فرمایا ہے کہ یہ صالح لوگ ہیں اور سورت کے آخر میں فرمایا: {وَاِنَّ مِنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْھِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰہِ} … بعض اہل کتاب ایسے ہیں جو اللہ تعالی پر، تمہاری طرف اتارے جانے والے کلام پر اور خود ان کی طرف اتارے جانے والے کلام پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ تعالی سے ڈرتے ہیں۔ (آل عمران: ۱۹۹) اور یہاں بھی فرمایا کہ ان کے یہ نیک اعمال ضائع نہیں ہوں گے، بلکہ پورا پورا بدلہ ملے گا، تمام پرہیزگار لوگ اللہ تعالی کی نظر میں ہیں، وہ کسیکے اچھے عمل کو برباد نہیں کرے گا۔ وہاں ان بے دین لوگوں کو اللہ کے ہاں نہ مال نفع دے گا اور نہ اولاد، یہ تو جہنمی ہیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه البزار: 375
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1841
1841. عن ابن مسعود قال: أخَّر رسولُ الله صلى الله عليه وسلم صلاةَ العشاءِ ثم خرج إلى المسجد، فإذا الناس ينتظرون الصلاة قال: أما أنه ليس من أهل هذه الأديان أحدٌ يذْكر الله هذه الساعة غيرَكم. قال: وأنزل هؤلاء الآيات: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ حتى بلغ: وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ [آل عمران: 113-115] .
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد (3760)، وأبو يعلى (5/139) (5285 الأثري)، والبزار ((كشف الأستار)) (1/190)، والحارث بن أبي أسامة: ((بغية الباحث)) (1/255) (132)كلهم من طريق عاصم، عن زِرّ، عن عبدالله بن مسعود فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12090
12090- عن عبد الله بن مسعود قال: أخَّر رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة صلاة العشاء، ثم خرج إلى المسجد، فإذا الناس ينتظرون الصلاة، فقال: أما إنه ليس من هذه الأديان أحد يذكر الله هذه الساعة غيركم، قال: فأنزل الله هذه الآية: لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللَّهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (3760) وأبو يعلى (5306) والبزار –كشف الأستار (375) وصحّحه ابن حبان (1530) كلهم من حديث عاصم بن أبي النجود، عن زر بن حبيش، عن ابن مسعود، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1744
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ:" أَمَا إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - هَذِهِ السَّاعَةَ غَيْرَكُمْ". قَالَ: وَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ (لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ) حَتَّى بَلَغَ (وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز مؤخر دی پھر آپ مسجد میں تشریف لائے تو لوگ مسجد میں نماز کا انتظار کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارے علاوہ اور کسی بھی دین کے پیرو کار لوگ اس وقت میں اللہ کا ذکر نہیں کرتے ہیں راوی بیان کرتے ہیں: تو یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ برابر نہیں ہیں، اہل کتاب میں سے ایک امت ہے، جو کھڑی ہوتی ہے، اور وہ تلاوت کرتے ہیں“۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آیت یہاں تک ہے: وہ لوگ جو بھی بھلائی کریں گے، تو اس کا انکار نہیں کیا جائے گا، اور اللہ تعالیٰ پرہیزگار لوگوں کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: «1744 مسند احمد بن حنبل * مسند عبد الله بن مسعود رضى الله تعالى عنه 3651 مسند أبى يعلى الموصلي مسند عبد الله بن مسعود، حديث 5183 البحر الزخار مسند البزار بقية حديث زر، حديث 1604 صحيح ابن حبان كتاب الصلاة، باب مواقيت الصلاة ذكر الإباحة للمرء تاخير العشاء الآخرة إذا لم يخف ضعف الضعيف، 1549 السنن الكبرى للنسائي سورة آل عمران قوله تعالى ليسوا سواء من ابل الكتاب 10633، أخرجه مسند أحمد برقم: 3751، وأخرجه مسند البزار برقم: 1819، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10209، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 836/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10172
حَدَّثَنَا أَبُو حَبِيبٍ يَحْيَى بْنُ نَافِعٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زَحْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: احْتَبَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ، كَانَ عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِهِ أَوْ نِسَائِهِ، فَلَمْ يَأْتِنَا لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ حَتَّى ذَهَبَ اللَّيْلُ، فَجَاءَنَا وَمِنَّا الْمُصَلِّي وَمِنَّا الْمُضْطَجِعُ، فَبَشَّرَنَا، وَقَالَ: إِنَّهُ لَا يُصَلِّي هَذِهِ الصَّلَاةَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَنَزَلَتْ لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَاتِ اللهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات رک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر والوں یا ازواج میں سے کسی کے پاس تھے، تو عشاء کی نماز کے لیے ہمارے پاس اس وقت تک تشریف نہ لائے جب تک رات کا کافی حصہ گزر نہ گیا، پھر آپ ہمارے پاس آئے جبکہ ہم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا تھا اور کوئی لیٹا ہوا تھا، تو آپ نے ہمیں خوشخبری دی اور فرمایا: ”یہ نماز اہل کتاب میں سے کوئی نہیں پڑھتا“، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”یہ سب اہل کتاب برابر نہیں، ان میں سے ایک گروہ سیدھا (دین پر قائم) ہے، وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیتیں پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں“ [سورۃ آل عمران: 113] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10172]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 131، حدیث 10209»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1530، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11007، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3837، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5306، والبزار فى «مسنده» برقم: 1818»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5306
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ غَيْرُكُمْ» ، قَالَ: وَأُنْزِلَتْ هَؤُلَاءِ الْآيَاتُ: {لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ} [آل عمران: 113] إِلَى {وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ} [آل عمران: 115]
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں تاخیر فرمائی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لائے تو لوگ نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام مذاہب کے ماننے والوں میں سے تمہارے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جو اس وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول ہو۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسی پس منظر میں یہ آیاتِ مبارکہ نازل ہوئیں: ﴿لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ﴾ (وہ سب ایک جیسے نہیں ہیں، اہلِ کتاب میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو [حق پر] قائم ہے) سے لے کر ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ﴾ (اور اللہ تعالیٰ تقویٰ شعار لوگوں سے خوب واقف ہے) تک۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3751، وأخرجه مسند البزار برقم: 1819، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10209، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1744، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 836/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5284»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: " أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ غَيْرُكُمْ، قَالَ: وَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَاتُ: (لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ) إِلَى (وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ) .
قَالَ: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شَيْبَانُ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا أَبُو النَّضْرِ، ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى مِنْ طَرِيقِ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ شَيْبَانَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: ثَنَا الْوَلِيدُ ، ثَنَا شَيْبَانُ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز میں تاخیر فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لائے تو لوگ نماز کے انتظار میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ مذاہب میں سے تمہارے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جو اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہا ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس موقع پر یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ﴾ سے ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ﴾ تک۔“
اسے عبید اللہ بن موسیٰ رحمہ اللہ نے شیبان رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے عبید اللہ بن موسیٰ رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
اسے حارث بن محمد بن ابی اسامہ رحمہ اللہ نے ابو النضر رحمہ اللہ، انہوں نے ابو معاویہ رحمہ اللہ، انہوں نے عاصم رحمہ اللہ اور انہوں نے زر رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ اسے امام نسائی رحمہ اللہ نے 'الکبریٰ' میں ابو النضر رحمہ اللہ کے واسطے سے شیبان رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
نیز اسے امام ابنِ حبان رحمہ اللہ نے اپنی 'صحیح' میں حسن بن سفیان رحمہ اللہ، انہوں نے صفوان بن صالح رحمہ اللہ، انہوں نے ولید رحمہ اللہ اور انہوں نے شیبان رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3751، وأخرجه مسند البزار برقم: 1819، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10209، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1744»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن؛ عاصم بن أبي النجود صدوق حسن الحديث
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں