🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. باب المساجد - ذكر الإخبار عن كفارة الخطيئة التي تكتب لمن بصق في المسجد
مساجد کا بیان - اس خبر کا ذکر کہ مسجد میں تھوکنے والے کے لیے خطیئہ کی کفارہ
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1637 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 1637
سنن نسائی: 724
بلوغ المرام: 205
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2886
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1637
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسجد میں تھوکنا غلطی ہے، اور اس کا کفارہ اسے دفن کرنا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1637]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 415، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 552، 552، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1309، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1635، 1637، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 722، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 804، وأبو داود فى (سننه) برقم: 474، 475، والترمذي فى (جامعه) برقم: 572، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12244» «رقم طبعة با وزير 1635»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (493): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري، رجاله رجال الشيخين غير مسدد، فمن رجال البخاري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 724
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبُصَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے مٹی ڈال کر دبا دینا ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 724]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا غلطی (گناہ) ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دفن کر دیا جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 724]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 13 (552)، سنن ابی داود/الصلاة 22 (475)، سنن الترمذی/الصلاة 284 (572)، (تحفة الأشراف: 1428)، مسند احمد 3/173، 232، 274، 277، سنن الدارمی/الصلاة 116 (1435) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ اس صورت میں ہے جب مسجد کچی ہو، اس میں مٹی یا ریت وغیرہ موجود ہو تو تھوک کر مٹی کے نیچے چھپا دے، اور بعض نے کہا ہے کہ دفن کرنے سے مراد اسے صاف کر کے مسجد سے باہر پھینک دینا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 205
وعن أنس رضي الله عنه قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «البصاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے۔ اس کا کفارہ تھوک کو دفن کرنا ہے۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 205]
«وَعَنْ» اور سے – «أَنَسٍ» انس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْبُصَاقُ» تھوکنا – «فِي الْمَسْجِدِ» مسجد میں – «خَطِيئَةٌ» گناہ ہے – «وَكَفَّارَتُهَا» اور اس کا کفارہ – «دَفْنُهَا» اسے دفن کر دینا ہے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا (مٹا دینا) ہے۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب كفارة البزاق في المسجد، حديث:415، ومسلم، المساجد، باب النهي عن البصاق في المسجد، حديث:552.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2886
«البصاق في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسجد میں تھوکنا ایک گناہ ہے، اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے مٹی میں دفن کر دیا جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2886]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق 3] عن أنس. الروض النضير 48، صحيح أبي داود 494، مختصر مسلم 250.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں