الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
213. باب الأذان - ذكر إثبات الغفران للمؤذن بأذانه
اذان کا بیان - مؤذن کے لیے اس کی اذان کی وجہ سے مغفرت کے اثبات کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1672 (کل: 30 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 1672
سنن ابوداود: 517
مسند الحمیدی: 1029
مسند الشهاب: 234
مسند امام شافعی: 292
الجامع الكامل: 1911
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2787
11 تا 20
حدیث نمبر: 10666
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ , وَالْإِمَامُ ضَامِنٌ , اللَّهُمَّ أَرْشِدْ الْأَئِمَّةَ , وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا امام ضامن ہوتا ہے اور مؤذن امانت دار اے اللہ اماموں کی رہنمائی فرما اور موذنین کی مغفرت فرما۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10666]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1029
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الإِمَامُ ضَامِنٌ، وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الأَئِمَّةَ، وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذَّنِينَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے۔ اے اللہ! اماموں کی رہنمائی کر اور اذان دینے والوں کی مغفرت کر دے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1528، 1529، 1530، 1531، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1672، وأبو داود فى «سننه» برقم: 517، والترمذي فى «جامعه» برقم: 207، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2052، 2053، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7290، 7933، والطبراني فى «الصغير» برقم: 297، 595، 750، 796»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 234
234 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ، وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام (نماز) کا ذمہ دار ہے اور موذن (وقت نماز کا) امانت دار ہے۔ اے اللہ! آئمہ کو ہدایت فرما اور موذنوں کو بخش دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 517، وترمذي: 207، وأحمد:561/2»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں امام اور مؤذن کی ذمہ داری اور ان کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذکر ہے۔ امام اور موذن کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ امام (نماز کا) ذمہ دار ہے۔ یعنی وہ اپنے مقتدیوں کی نماز مکمل کرانے کا ذمہ دار ہے۔ اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ طہارت و پاکیزگی کا خیال رکھے، نماز وقت پر پڑھائے، مقتدیوں کی صفیں درست کرائے، نماز کے شروط و آداب کا اچھی طرح خیال رکھے، نماز سنت کے مطابق پڑھائے، دعا کرتے وقت اپنے مقتدیوں کو بھی اس میں شامل کرے اور نماز پڑھاتے وقت اپنے مقتدیوں کا خیال رکھے۔ پھر فرمایا کہ مؤذن امانت دار ہے۔ امین اس شخص کو کہا: جاتا ہے جس پر لوگ اعتماد کریں۔ مؤذن کو امانت دار اس لیے کہا گیا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے سحری و افطاری کرنے اور دیگر موقتہ وظائف کے لیے اس کی آواز پر اعتماد کرتے ہیں، لہٰذا اس کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔
امام اور موذن کے لیے دعا فرمائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ آئمہ کرام کو ہدایت سے نوازے، صراط مستقیم کی طرف ان کی راہنمائی فرمائے، وہ نماز جیسا اہم فریضہ خود بھی سنت کے مطابق پڑھیں اور دوسروں کو بھی سنت کے مطابق پڑھائیں کیونکہ مقتدیوں کے لیے وہ پیشوا ہیں اور ان کی نمازوں سے بہت سی نمازیں وابستہ ہیں۔ مؤذنوں کی بخشش کے لیے یہ دعا فرمائی کہ جو ان سے کوئی کمی و بیشی ہو جائے، اذان کے وقت میں اگر وہ دھوکا کھا جائیں تو یا اللہ! انہیں معاف کر دے۔
اس حدیث مبارک میں امام اور مؤذن کی ذمہ داری اور ان کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا ذکر ہے۔ امام اور موذن کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ امام (نماز کا) ذمہ دار ہے۔ یعنی وہ اپنے مقتدیوں کی نماز مکمل کرانے کا ذمہ دار ہے۔ اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ طہارت و پاکیزگی کا خیال رکھے، نماز وقت پر پڑھائے، مقتدیوں کی صفیں درست کرائے، نماز کے شروط و آداب کا اچھی طرح خیال رکھے، نماز سنت کے مطابق پڑھائے، دعا کرتے وقت اپنے مقتدیوں کو بھی اس میں شامل کرے اور نماز پڑھاتے وقت اپنے مقتدیوں کا خیال رکھے۔ پھر فرمایا کہ مؤذن امانت دار ہے۔ امین اس شخص کو کہا: جاتا ہے جس پر لوگ اعتماد کریں۔ مؤذن کو امانت دار اس لیے کہا گیا ہے کہ لوگ نماز پڑھنے سحری و افطاری کرنے اور دیگر موقتہ وظائف کے لیے اس کی آواز پر اعتماد کرتے ہیں، لہٰذا اس کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرے۔
امام اور موذن کے لیے دعا فرمائی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ آئمہ کرام کو ہدایت سے نوازے، صراط مستقیم کی طرف ان کی راہنمائی فرمائے، وہ نماز جیسا اہم فریضہ خود بھی سنت کے مطابق پڑھیں اور دوسروں کو بھی سنت کے مطابق پڑھائیں کیونکہ مقتدیوں کے لیے وہ پیشوا ہیں اور ان کی نمازوں سے بہت سی نمازیں وابستہ ہیں۔ مؤذنوں کی بخشش کے لیے یہ دعا فرمائی کہ جو ان سے کوئی کمی و بیشی ہو جائے، اذان کے وقت میں اگر وہ دھوکا کھا جائیں تو یا اللہ! انہیں معاف کر دے۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 292
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْأَئِمَّةُ ضُمَنَاءُ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ، فَأَرْشَدَ اللَّهُ الْأَئِمَّةَ، وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِينَ .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام مقتدیوں کی نماز کے ضامن ہیں اور مؤذن امانت دار ہیں، اللہ اماموں کو ہدایت دے اور مؤذنوں کو معاف فرمائے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد: 2/ 419 ـ وعبدالرزاق: 1839 . والبيهقي: 430/1 وفي المعرفة السنن والآثار له (600). وصححه ابن خزيمة: 1531 - وابن حبان: 1672.»
حدیث نمبر: 1911
1911. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الإمام ضامنٌ والمؤذن مؤتمن، اللهم أرْشِد الأئمة واغفر للمؤذنين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (207) قال: حدثنا هناد، حدثنا أبو الأحوص وأبو معاوية، عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2020
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ثنا الشَّافِعِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْأَئِمَّةُ ضُمَنَاءُ وَالْمُؤَذِّنُونَ أُمَنَاءُ، فَأَرْشَدَ اللهُ الْأَئِمَّةَ وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِينَ" قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ: وَهَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَسْمَعْهُ سُهَيْلٌ مِنْ أَبِيهِ إِنَّمَا سَمِعَهُ مِنَ الْأَعْمَشِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے۔ اللہ تعالیٰ اماموں کی راہنمائی کرے اور مؤذنوں کو معاف کر دے۔“
(ب) امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث سہیل نے اپنے والد سے نہیں سنی بلکہ اعمش سے سنی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2020]
(ب) امام احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حدیث سہیل نے اپنے والد سے نہیں سنی بلکہ اعمش سے سنی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2020]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابن خزيمة 531»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 2021
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أنبأ أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِي سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، فَأَرْشَدَ اللهُ الْأَئِمَّةَ وَغَفَرَ لِلْمُؤَذِّنِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے، اللہ تعالیٰ اماموں کی راہنمائی کرے اور مؤذنوں کو معاف کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2021]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2022
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ ثنا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَا: ثنا الْأَعْمَشُ وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ثنا أَبُو الْمُوَجَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْمُوَجَّهِ أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ ثنا أَبُو حَمْزَةَ السُّكَّرِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ" زَادَ أَبُو حَمْزَةَ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ تَرَكْتَنَا وَنَحْنُ نَتَنَافَسُ الْأَذَانَ بَعْدَكَ زَمَانًا قَالَ:" إِنَّ بَعْدَكُمْ زَمَانًا سِفَلَتُهُمْ مُؤَذِّنُهُمْ" وَهَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَسْمَعْهُ الْأَعْمَشُ بِالْيَقِينِ مِنْ أَبِي صَالِحٍ وَإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے، «اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ» ”اللہ تعالیٰ اماموں کی راہنمائی کرے اور مؤذنوں کو معاف کر دے۔“”ابو حمزہ کی روایت میں ہے کہ ایک شخص نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں اس حال میں چھوڑا ہے کہ ہم آپ کے بعد ایک زمانے تک اذان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کے کمینے لوگ ان کے مؤذن ہوں گے۔“
یہ حدیث اعمش نے یقینی طور پر ابوصالح سے نہیں سنی، بلکہ ایک شخص سے سنی ہے جو ابوصالح سے روایت کرتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2022]
یہ حدیث اعمش نے یقینی طور پر ابوصالح سے نہیں سنی، بلکہ ایک شخص سے سنی ہے جو ابوصالح سے روایت کرتا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2022]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الترمذي 207»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2023
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ ثنا الْأَعْمَشُ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْإِمَامُ ضَامِنٌ وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ، اللهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے، اللہ تعالیٰ اماموں کی راہنمائی کرے اور مؤذنوں کو معاف کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2023]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2024
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ أنبأ أَبُو بَكْرٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ثنا ابْنُ نُمَيْرٍ ثنا الْأَعْمَشُ قَالَ: نُبِّئْتُ عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَلَا أَرَى إِلَّا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ ⦗٦٣٣⦘ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ وَبَلَغَنِي عَنِ الْبُخَارِيِّ أَنَّهُ قَالَ: حَدِيثُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَصَحُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اسی کی مثل حدیث ہے۔
یہ روایت محمد بن ابی صالح کے واسطے سے ان کے والد سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ابوصالح کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2024]
یہ روایت محمد بن ابی صالح کے واسطے سے ان کے والد سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ ابوصالح کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2024]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه احمد 2/282»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ