🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
271. باب فضل الصلوات الخمس - ذكر تساقط الخطايا عن المصلي بركوعه وسجوده
پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - نمازی کے رکوع اور سجدے سے گناہوں کے گرنے کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1734 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 1734
الجامع الكامل: 2120
السنن الكبرى للبيهقي: 4697
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2735
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1671
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1734
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ صَالِحٍ ، يُحَدِّثُ عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، رَأَى فَتًى وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ أَطَالَ صَلاتَهُ، وَأَطْنَبَ فِيهَا، فَقَالَ: مَنْ يُعْرَفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَوْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ، لأَمَرْتُهُ أَنْ يُطِيلَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فإني سمعت النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي، أُتِيَ بِذُنُوبِهِ، فَوَضَعَتْ عَلَى رَأْسِهِ، أَوْ عَاتِقِهِ، فَكُلَّمَا رَكَعَ أَوْ سَجَدَ، تَسَاقَطَتْ عَنْهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، اس نے طویل نماز ادا کی تھی اور اس کو خوب کھینچا تھا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا کہ کون شخص اسے جانتا ہے، تو ایک صاحب نے جواب دیا: میں، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اگر میں اسے جانتا ہوتا تو میں اسے ہدایت کرتا کہ یہ رکوع اور سجدہ طویل کرے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بندہ جب کھڑا ہو کر نماز ادا کرتا ہے، تو اس کے گناہ لائے جاتے ہیں اور وہ اس کے سر یا کندھے پر رکھ دیے جاتے ہیں اور جب وہ رکوع یا سجدہ میں جاتا ہے، تو وہ اس سے گر جاتے ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1734]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1734، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4772، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 2732، والطبراني فى(الكبير) برقم: 14108» «رقم طبعة با وزير 1731»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - لكن من حديث عبد الله بن عمر - «الصحيحة» (1398). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح رجاله ثقات إلا أن العلاء بن حارث قد اختلط، لكنه متابع.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2120
2120. عن عبد الله بن عمر قال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن العبد إذا قام إلى الصلاة أتى بذنوبه كلها، فوضعت على عاتقيه، فكلما ركع أو سجد تساقطت عنه
تخریج الحدیث: «حسن: رواه محمد بن نصر المروزي في تعظيم قدر الصلاة (293)، وأبو نعيم في حلية الأولياء (6/99-100) كلاهما من طريق إسحاق بن إبراهيم بن راهويه، أنا عيسى بن يونس، ثنا ثور بن يزيد، عن أبي المنيب قال: رأى ابن عمر فتى قد أطال الصلاة وأطنب، فقال: أيكم يعرف هذا؟ فقال رجل: أنا أعرفه، فقال: أما إني لو عرفته لأمرته بكثرة الركوع والسجود، فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4697
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ وَهُوَ ابْنُ صَالِحٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْطَاةَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، رَأَى فَتًى وَهُوَ يُصَلِّي وَقَدْ أَطَالَ صَلَاتَهُ وَأَطْنَبَ فِيهَا فَقَالَ: مَنْ يَعْرِفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ: لَوْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ لَأَمَرْتُهُ أَنْ يُطِيلَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أُتِيَ بِذُنُوبِهِ فَجُعِلَتْ عَلَى رَأْسِهِ وَعَاتِقَيْهِ، فَكُلَّمَا رَكَعَ أَوْ سَجَدَ تَسَاقَطَتْ عَنْهُ".
جبیر بن نفیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک نوجوان کو دیکھا، وہ نماز پڑھ رہا تھا، اس نے اپنی نماز کو لمبا کر دیا (یعنی قیام لمبا کیا) اور رکوع و سجود چھوٹے کیے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے پوچھا: کوئی ہے جو اس کو جانتا ہو؟ ایک شخص نے کہا: میں اس کو جانتا ہوں تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہنے لگے: اگر میں اسے پہچانتا تو میں اس کو حکم دیتا کہ وہ رکوع و سجود کو لمبا کرے، کیونکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ ”جب بندہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے گناہ لا کر اس کے سر اور کندھوں پر رکھ دیے جاتے ہیں، جب وہ رکوع و سجود کرتا ہے تو وہ گناہ اس سے گر جاتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4697]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابن حبان 1734»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2735
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَى عُمَرَ رَأَى فَتًى وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ أَطَالَ صَلَاتَهُ وَأَطْنَبَ فِيهَا فَقَالَ: مَنْ يَعْرِفُ هَذَا؟ فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: لَوْ كُنْتُ أَعْرِفُهُ لَأَمَرَتُهُ أَنْ يُطِيلَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ يُصَلِّي أُتِيَ بِذُنُوبِهِ فَجُعِلَتْ عَلَى رَأْسِهِ وَعَاتِقَيْهِ كُلَّمَا رَكَعَ وَسَجَدَ تَسَاقَطَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ الْجَمَاعَةُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
وَفِي هَذَا النَّوْعِ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
زید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر نے سیدنا عمر کو دیکھا کہ سیدنا عمر نے ایک نوجوان کو دیکھا جو نماز ادا کر رہا تھا اور طویل نماز ادا کر رہا تھا اور اسے کھینچ رہا تھا انہوں نے دریافت کیا: کون شخص اس سے واقف ہے، تو ایک شخص بولا: میں تو سیدنا عبداللہ بن عمر نے کہا: اگر میں اس شخص سے واقف ہوتا تو میں اسے یہ ہدایت کرتا کہ یہ رکوع اور سجدے کو طویل ادا کرے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بندہ جب نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو اس کے گناہ لائے جاتے ہیں اور اس کے سر اور کندھوں پر رکھ دیے جاتے ہیں تو جب بھی وہ رکوع میں جاتا ہے یا سجدے میں جاتا ہے، تو وہ گناہ گر جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث بیان کرتے ہیں: یہ ”ثقہ“ اور مامون ہے ایک جماعت یعنی امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس نوعیت کی دیگر احادیث نماز کی فضیلت سے متعلق بات میں آئیں گی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2735]
تخریج الحدیث: «أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2732، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1734، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 245، وأخرجه شرح السنة برقم: 656»

الحكم على الحديث:
اس موضوع کی تائید میں دیگر صحیح احادیث اور شواہد موجود ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1671
«إن العبد إذا قام يصلي أتي بذنوبه كلها فوضعت على رأسه وعاتقيه فكلما ركع أو سجد تساقطت عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ بندہ جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے تمام گناہ لائے جاتے ہیں اور اس کے سر اور دونوں کندھوں پر رکھ دیے جاتے ہیں۔ پس وہ جب بھی رکوع یا سجدہ کرتا ہے تو وہ گناہ اس سے جھڑتے جاتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1671]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب حل هق] عن ابن عمر. الصحيحة 1398: ابن نصر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں