الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
514. فصل في القنوت - ذكر نفي القنوت عنه صلى الله عليه وسلم في الصلوات
نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نمازوں میں قنوت کی نفی کا ذکر
حدیث نمبر: 1989
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَقْنُتْ" ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَقْنُتْ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ، فَلَمْ يَقْنُتْ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُثْمَانَ، فَلَمْ يَقْنُتْ، وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ، فَلَمْ يَقْنُتْ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ إِنَّهَا بِدْعَةٌ.
ابومالک اشجعی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ نہیں پڑھی، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی ہے، انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی، میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی ہے، انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی، میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز ادا کی، انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی، میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی ہے، انہوں نے بھی قنوت نازلہ نہیں پڑھی، (پھر ان کے والد) نے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! یہ بدعت ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1989]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1989، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1079، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 671، والترمذي فى (جامعه) برقم: 402، 403، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1241،وأحمد فى (مسنده) برقم: 16124» «رقم طبعة با وزير 1986»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الإرواء» (435)، «المشكاة» (1292). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح إلا أن خلف بن خليفة اختلط بآخرة لكن تابعه عليه غير واحد
حدیث نمبر: 1081
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ خَلَفٍ وَهُوَ ابْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قال: صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُمَرَ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَقْنُتْ وَصَلَّيْتُ خَلْفَ عَلِيٍّ فَلَمْ يَقْنُتْ، ثُمَّ قَالَ: يَا بُنَيَّ إِنَّهَا بِدْعَةٌ".
ابو مالک اشجعی (سعد) اپنے والد (طارق بن اشیم) سے کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ نے دعائے قنوت نہیں پڑھی، ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بھی دعائے قنوت نہیں پڑھی، عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بھی دعائے قنوت نہیں پڑھی، عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بھی دعائے قنوت نہیں پڑھی، اور علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تو انہوں نے بھی دعائے قنوت نہیں پڑھی، پھر انہوں نے کہا: میرے بیٹے! یہ (یعنی: مداومت) بدعت ہے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1081]
حضرت ابو مالک اشجعی رحمہ اللہ نے اپنے والد محترم (طارق بن اشیم) رضی اللہ عنہ سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے قنوت نہ فرمائی۔ میں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، انہوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، انہوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، انہوں نے بھی قنوت نہ کی۔ میں نے علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے بھی قنوت نہ کی۔“ پھر فرمایا: ”اے بیٹے! یہ بدعت ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1081]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 179 (402)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 145 (1241)، (تحفة الأشراف: 4976)، مسند احمد 3/472، و 6/394 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: قنوت نازلہ فجر میں بوقت ضرورت پڑھی گئی تھی، پھر چھوڑ دی گئی، اس لیے مداومت (ہمیشہ پڑھنے) کو انہوں نے بدعت کہا، ضرورت پڑنے پر اب بھی پڑھی جا سکتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح