🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
587. باب فرض الجماعة والأعذار التي تبيح تركها - ذكر العذر الأول وهو المرض الذي لا يقدر المرء معه أن يأتي الجماعات
جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - پہلے عذر کا ذکر جو بیماری ہے، جس کی وجہ سے آدمی جماعتوں میں شرکت نہیں کر سکتا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2065 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 2065
صحیح بخاری: 680، 681، 754، 4448
صحیح مسلم: 944، 945، 947
مسند احمد: 13204
صحیح ابن خزیمہ: 1488
اللؤلؤ والمرجان: 241
السنن الكبرى للبيهقي: 5045
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3924
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 241
241 صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: لَمْ يَخْرُجِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاَثًا، فَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ؛ فَقَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ، فَلَمَّا وَضَحَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا كَانَ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ وَضَحَ لَنَا، فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ، وَأَرْخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجَابَ، فَلَمْ يُقْدَرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ایام بیماری میں) تین دن باہر تشریف نہیں لائے، انہی دنوں میں ایک دن نماز قائم کی گئی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آگے بڑھنے کو تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (حجرہ مبارک کا) پردہ اٹھایا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دکھائی دیا تو آپ کے روئے پاک و مبارک سے زیادہ حسین منظر ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا (قربان اس حسن و جمال کے)، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو آگے بڑھنے کے لیے اشارہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ گرا دیا اور اس کے بعد وفات تک کوئی آپ کو دیکھنے پر قادر نہ ہو سکا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 241]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 46 باب أهل العلم والفضل أحق بالإمامة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5045
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا، فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، فَرَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجَابَ، فَمَا رَأَيْنَا مَنْظَرًا أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْهُ حِينَ وَضَحَ لَنَا وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَوْمَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ أَنْ يَتَقَدَّمَ وَأَرْخَى نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجَابَ، فَلَمْ يُوصَلْ إِلَيْهِ حَتَّى مَاتَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین دن نماز کے لیے نہ نکلے۔ اقامت کے بعد ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ اٹھایا تو ہم نے اس سے زیادہ خوبصورت منظر کبھی نہیں دیکھا جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہمارے سامنے تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اشارہ کیا کہ وہ جماعت کروائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ لٹکایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک نہیں آ سکے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5045]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 649»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3924
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمْ يَخْرُجْ إِلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ، فَذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَتَقَدَّمُ، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بِالْحِجَابِ فَرَفَعَهُ، فَلَمَّا وَضَحَ لَنَا بَيَاضُ وَجْهِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا نَظَرْنَا مَنْظَرًا قَطُّ أَعْجَبَ إِلَيْنَا مِنْ وَجْهِ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وَضَحَ لَنَا، قَالَ: فَأَوْمَأَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ : أَنْ تَقَدَّمْ، قَالَ: وَأَرْخَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحِجَابَ فَلَمْ نَقْدِرْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن تک ہمارے پاس (نماز کے لیے) باہر تشریف نہ لائے، اسی دوران جب نماز کی اقامت کہی گئی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ امامت کے لیے آگے بڑھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ ہٹایا، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہِ انور کی چمک ہمیں دکھائی دی تو ہم نے کبھی بھی کوئی ایسا منظر نہیں دیکھا تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخِ مبارک سے زیادہ ہمیں محبوب لگا ہو جب وہ ہمارے سامنے روشن ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ فرمایا کہ ”تم آگے بڑھ کر نماز پڑھاؤ“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پردہ گرا دیا اور اس کے بعد ہم دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ دیکھ پائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3924]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 648، 649، 721، 1148، 4183، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 419، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1831، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12255، 12616، 12680، 12792، وأخرجه فتح الباري برقم: 649، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 867، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8933، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3911»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں