الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
963. باب النوافل - ذكر الأمر بالاضطجاع بعد ركعتي الفجر لمن أراد صلاة الغداة
نفل نمازوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ فجر کی دو رکعتوں کے بعد اگر صبح کی نماز پڑھنا ہو تو لیٹنا چاہیے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2468 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 2468
سنن ابوداود: 1261
مشکوۃ المصابیح: 1206
صحیح ابن خزیمہ: 1120
السنن الكبرى للبيهقي: 4887
حدیث نمبر: 2468
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ" ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يَجْزِي أَحَدُنَا ممشطاه إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ؟ قَالَ: لا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَقِيلَ لابْنِ عُمَرَ: هَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لا، وَلَكِنَّهُ أَكْثَرَ وَجَبُنَّا، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ:" مَا ذَنْبِي إِنْ حَفِظْتُ شَيْئًا وَنَسُوا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص فجر کی دو رکعات سنت ادا کر لے، تو اسے دائیں پہلو کے بل لیٹ جانا چاہیے۔“ اس پر مروان نے ان سے کہا: کیا کسی شخص کے لیے یہ بات جائز ہے کہ وہ لیٹنے سے پہلے مسجد کی طرف چل پڑے؟ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں۔ راوی کہتے ہیں: اس بات کی اطلاع سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ملی تو وہ بولے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت زیادہ (روایات) بیان کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا: کیا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جو کہہ رہے ہیں، کیا آپ اس میں سے کسی چیز کا انکار کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں، لیکن وہ زیادہ (روایات) بیان کرتے ہیں اور ہم (بیان کرنے سے) ہچکچاتے ہیں، جب اس بات کی اطلاع سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو ہوئی تو انہوں نے فرمایا: میرا گناہ صرف یہ ہے کہ میں نے کچھ چیزیں یاد رکھی ہیں جنہیں وہ بھول گئے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2468]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1120، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2468، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1460، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1261، والترمذي فى (جامعه) برقم: 420، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1199، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4965، 4966، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9492» «رقم طبعة با وزير 2459»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1146). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، بشر بن معاذ العقدي، ذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 144، ووثقه النسائي ومسلمة بن القاسم، وقال ابن أبي حاتم: سئل أبي عنه فقال: صالح الحديث صدوق، ومن فوقه من رجال الشيخين.
حدیث نمبر: 1261
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَأَبُو كَامِلٍ وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ"، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يُجْزِئُ أَحَدَنَا مَمْشَاهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ عَلَى يَمِينِهِ؟ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ:" لَا"، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: هَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ اجْتَرَأَ وَجَبُنَّا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَمَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا؟.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جب کوئی فجر سے پہلے دو رکعتیں پڑھ لے تو اپنے دائیں کروٹ لیٹ جائے“، اس پر ان سے مروان بن حکم نے کہا: کیا کسی کے لیے مسجد تک چل کر جانا کافی نہیں کہ وہ دائیں کروٹ لیٹے؟ عبیداللہ کی روایت میں ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: نہیں، تو پھر یہ خبر ابن عمر رضی اللہ عنہما کو پہنچی تو انہوں نے کہا: ابوہریرہ نے (کثرت سے روایت کر کے) خود پر زیادتی کی ہے (اگر ان سے اس میں سہو یا غلطی ہو تو اس کا بار ان پر ہو گا)، وہ کہتے ہیں: ابن عمر سے پوچھا گیا: جو ابوہریرہ کہتے ہیں، اس میں سے کسی بات سے آپ کو انکار ہے؟ تو ابن عمر نے جواب دیا: نہیں، البتہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (روایت کثرت سے بیان کرنے میں) دلیر ہیں اور ہم کم ہمت ہیں، جب یہ بات ابوہریرہ کو معلوم ہوئی تو انہوں نے کہا: اگر مجھے یاد ہے اور وہ لوگ بھول گئے ہیں تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟ ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1261]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی فجر سے پہلے سنتیں پڑھے، تو چاہیے کہ اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے۔“ مروان بن حکم نے ان سے کہا: ”کیا بھلا لیٹنا ہی ضروری ہے، کیا مسجد کی طرف چلنا کافی نہیں؟“ (عبیداللہ کی روایت میں ہے) کہا: ”نہیں۔“ یہ بات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو پہنچی تو انہوں نے کہا: ”سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنی جان پر بہت بوجھ ڈال دیا ہے۔“ (سہو و خطا کے مرتکب نہ ہو جائیں اور لوگ بھی اعتراض کرتے ہیں) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: ”کیا آپ اس کا انکار کرتے ہیں جو انہوں نے بیان کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں، لیکن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جرات مند ہیں اور ہم خائف (بزدل) ہیں۔“ یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے کہا: ”اس میں میرا کیا قصور ہے کہ میں نے یاد رکھا ہے اور یہ بھول گئے ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب التطوع /حدیث: 1261]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الصلاة 195 (420)، (تحفة الأشراف: 12435)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/415) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ترمذی، ابن حبان (۲۴۵۹) اور عبدالحق اشبیلی وغیرہ نے اسے صحیح کہا ہے، بعض روایات سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل ثابت ہے، دونوں روایتوں میں تطبیق یوں ممکن ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول وفعل دونوں نقل کیا ہے، جبکہ ابو صالح سمان راوی نے آپ سے قول نقل کیا، اور اعمش نے ابو صالح سے امر (قول) یاد رکھا، اور ابن اسحاق نے فعل، اور ہر راوی نے جو بات یاد تھی روایت کی، اس طرح سے سبھوں نے صحیح نقل کیا ہے، اس طرح سے ابوہریرہ سے امر والی روایت کے محفوظ رکھنے اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے فعل نبوی کے محفوظ ہونے کی بات میں تطبیق ہو جائے گی، ابوہریرہ کے بیان میں حدیث قولی کا مرفوع ہونا ثابت ہے، بعض اہل علم نے فعل رسول کو راجح قرار دیا ہے (ملاحظہ ہو: اعلام اہل العصر بأحکام رکعتی الفجر، للمحدث شمس الحق العظیم آبادی، وشیخ الاسلام ابن تیمیۃ وجہودہ فی الحدیث وعلومہ، للفریوائی، وصحیح ابی داود للألبانی ۴؍ ۴۲۹)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (420)
الأ عمش مدلس مشھور وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 53
إسناده ضعيف
ترمذي (420)
الأ عمش مدلس مشھور وعنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 53
حدیث نمبر: 1206
1206 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی صبح کی دو رکعتیں پڑھے تو وہ اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جائے۔“ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1206]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (420 وقال: حسن صحيح غريب.) و أبو داود (1261 [و ابن خزيمة: 1120]
٭ سليمان الأعمش مدلس و لم أجد تصريح سماعه وأخطأ من صحح ھذا السند.»
٭ سليمان الأعمش مدلس و لم أجد تصريح سماعه وأخطأ من صحح ھذا السند.»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1120
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ" ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يَكْفِي أَحَدَنَا مَمْشَاهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ، فَقِيلَ لَهُ: هَلْ تُنْكِرُ مِمَّا يَقُولُ شَيْئًا، قَالَ: لا، وَلَكِنَّهُ اجْتَرَأَ، وَجَبُنَّا، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: مَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص فجر کی دو سنّتیں ادا کرے تو اسے اپنی دائیں کروٹ پر لیٹنا چاہیے۔ تو مروان بن حکم نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا تو کیا ہم میں سے کسی شخص کے لئے مسجد کی طرف چلنا کافی نہیں ہو گا۔ حتیٰ کہ وہ (سنّتیں پڑھ کر) لیٹ جائے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما تک ان کی یہ بات پہنچی تو اُنہوں نے فرمایا کہ ابوہریرہ (ہمیں) بکثرت احادیث بیان کرتے ہیں تو ان سے عرض کی گئی کہ وہ جو بات بیان کر رہے ہیں کیا آپ اُس کا انکار کرتے ہیں؟ اُنہوں نے فرمایا کہ نہیں۔ لیکن اُنہوں نے (بکثرت احادیث بیان کرنے میں) جرأت سے کام لیا اور ہم بزدل بنے رہے، لہٰذا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات پہنچی تو اُنہوں نے فرمایا تو اس میں میرا کیا قصور ہے کہ میں نے (فرامین نبوی) یاد رکھے اور وہ بھول گئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الركعتين قبل الفجر وما فيها من السنن/حدیث: 1120]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1120، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2468، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1460، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1261، والترمذي فى (جامعه) برقم: 420، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1199، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4965، 4966، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9492، والبزار فى (مسنده) برقم: 9215، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 6443»
حدیث نمبر: 4887
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، وَأَبُو كَامِلٍ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ قَالُوا: ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمُ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الصُّبْحِ فَلْيَضْطَجِعْ عَلَى يَمِينِهِ". فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ: أَمَا يُجْزِئُ أَحَدَنَا مَمْشَاهُ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَضْطَجِعَ عَلَى يَمِينِهِ؟ قَالَ عُبَيْدُ اللهِ فِي حَدِيثِهِ: قَالَ: لَا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَى نَفْسِهِ، قَالَ: فَقِيلَ لِابْنِ عُمَرَ: هَلْ تُنْكِرُ شَيْئًا مِمَّا يَقُولُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ اجْتَرَأَ وَجَبُنَّا، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: فَمَا ذَنْبِي إِنْ كُنْتُ حَفِظْتُ وَنَسَوْا. وَهَذَا يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ الْإِبَاحَةَ، فَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ حِكَايَةً عَنْ فَعْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا خَبَرًا عَنْ قَوْلِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی جب فجر کی دو رکعات پڑھ لے تو دائیں جانب لیٹ جائے۔“
(نوٹ) مروان بن حکم رحمہ اللہ نے ان سے کہا: کیا ہم میں سے کسی کا مسجد کی طرف چل کر جانا دائیں کروٹ لیٹنے سے کافی نہیں ہے؟ عبید اللہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ یہ خبر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ملی تو وہ کہنے لگے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اوپر (روایات کی) کثرت کر لی ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: کیا آپ ان کی کسی بات کا انکار کرتے ہیں؟ کہنے لگے: نہیں، لیکن انہوں نے جرأت کی اور ہم ڈر گئے۔ جب یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ فرمانے لگے: میرا کیا گناہ ہے اگر میں نے یاد رکھا اور وہ بھول گئے؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4887]
(نوٹ) مروان بن حکم رحمہ اللہ نے ان سے کہا: کیا ہم میں سے کسی کا مسجد کی طرف چل کر جانا دائیں کروٹ لیٹنے سے کافی نہیں ہے؟ عبید اللہ کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں۔ یہ خبر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ملی تو وہ کہنے لگے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنے اوپر (روایات کی) کثرت کر لی ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا: کیا آپ ان کی کسی بات کا انکار کرتے ہیں؟ کہنے لگے: نہیں، لیکن انہوں نے جرأت کی اور ہم ڈر گئے۔ جب یہ بات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ فرمانے لگے: میرا کیا گناہ ہے اگر میں نے یاد رکھا اور وہ بھول گئے؟ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4887]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداؤد 1261»
الحكم على الحديث:
صحيح