🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
986. باب النوافل - ذكر الأمر بالتنفل للمرء عند وجود النشاط وتركه عند عدمه
نفل نمازوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی جب تازگی ہو تو نفل پڑھے اور جب تازگی نہ ہو تو چھوڑ دے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2492 (کل: 14 مقامات، 14 کتب)
صحیح ابن حبان: 2492
صحیح بخاری: 1150
صحیح مسلم: 1831
سنن ابوداود: 1312
سنن نسائی: 1644
سنن ابن ماجہ: 1371
مشکوۃ المصابیح: 1244
مسند احمد: 11986
صحیح ابن خزیمہ: 1180
اللؤلؤ والمرجان: 448
الفتح الربانی: 8913
الجامع الكامل: 2777
السنن الكبرى للبيهقي: 4739
المعجم الاوسط: 8890
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8913
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ وَحَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فَقَالَ ( (مَا هَذَا) ) فَقَالُوا لِزَيْنَبَ فَإِذَا كَسِلَتْ أَوْ فَتَرَتْ أَمْسَكَتْ بِهِ فَقَالَ ( (حُلُّوهُ) ) ثُمَّ قَالَ ( (لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ فَإِذَا كَسِلَ أَوْ فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ) ) وَفِي لَفْظٍ ( (لَتُصَلِّ مَا عَقَلَتْ فَإِذَا غُلِبَتْ فَلْتَنَمْ) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے، جبکہ وہاں دو ستونوں کے درمیان ایک رسی لٹک رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اس کی کیا وجہ ہے؟ صحابہ نے کہا: یہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی ہے، جب وہ سست پڑتی ہے تو اس کے ساتھ لٹکتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو کھول دو، چاہیےیہ کہ آدمی پھرتی اور مستعدی کی حالت میں نماز پڑھے، جب وہ سست پڑ جائے تو قیام ترک کر دے۔ ایک روایت میں ہے: اس کو چاہیے کہ جب تک اس کو سمجھ آ رہی ہو، نماز پڑھے اور جب وہ (نیند کی وجہ) مغلوب ہو جائے تو سو جائے۔ [الفتح الربانی/مسائل الاعتدال/حدیث: 8913]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1150، ومسلم: 784، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11986 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12009»
وضاحت: فوائد: … انسان پر جسم کا بھی حق ہے، اس کو بھی سکون ملنا چاہیے، لیکن اس حدیث کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سرے سے رات کے قیام کا اہتمام نہ کیا جائے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1150
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2777
2777. عن أنس بن مالك قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم فإذا حبل ممدود بين الساريتين. فقال: ما هذا الحبل؟ قالوا: هذا حبلٌ لزينب، فإذا فترتْ تعلقتْ، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لا، حُلّوا، ليُصلِّ أحدُكم نشاطَه، فإذا فترَ فليقعُد.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التهجد (1150)، ومسلم في صلاة المسافرين (784) كلاهما من حديث عبد الوارث، عن عبد العزيز بن صُهيب، عن أنس فذكره، واللفظ للبخاري. ولفظ مسلم قريب منه إلا أنه قال: ((كَسِلَتْ أو فترتْ أمْسَكتْ به)) فقال: ((حُلُّوه ليصل أحدكم نشاطَه فإذا كسِلَ أو فَتَر قعد)) وفي رواية ((فليقعُد)).»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4739
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فَقَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقَالُوا: هَذَا الْحَبْلُ لِزَيْنَبَ، تُصَلِّي فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُلُّوهُ، لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ بِنَشَاطِهِ، فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَقْعُدْ". ⦗٢٧⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ شَيْبَانَ بْنِ فَرُّوخَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا: دو ستونوں کے درمیان رسی باندھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ زینب رضی اللہ عنہا کی ہے وہ اس کے سہارے نماز پڑھتی ہیں جب وہ تھک جاتی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کھول دو۔ تم میں سے ہر ایک چستی کی حالت میں نماز پڑھے جب وہ تھک جائے تو بیٹھ جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4739]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1099»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8890
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : نَا أَبُو الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا حَبْلٌ مَمْدُودٌ بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ، فَقَالَ: I " مَا هَذَا؟ I " قَالُوا: هَذَا لِفُلَانَةَ تُصَلِّي، فَإِذَا فَتَرَتْ تَعَلَّقَتْ بِهِ، فَحَلَّهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ نَشَاطَهُ، فَإِذَا فَتَرَ فَلْيَرْقُدْ.
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ أَبِي الرَّبِيعِ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”یہ فلاں خاتون کی ہے، وہ نماز پڑھتی ہے اور جب تھک جاتی ہے تو اس سے لٹک جاتی ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھول دیا اور فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک اپنی چستی اور نشاط کے مطابق نماز پڑھے، پھر جب تھک جائے تو لیٹ کر سو جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو ابو الربیع سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8890]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1150، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 784، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1180، 1181، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2492، 2493، 2587، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6998، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1642 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1308، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1312، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1371، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4815، 4822، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12168، 13115، 13322، 13898، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3786، 3831، 3843، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1404، والبزار فى «مسنده» برقم: 6559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3421، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3439»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں