الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
115. باب ما جاء في صفات المؤمنين - ذكر وصف قوله صلى الله عليه وسلم فقد باء به أحدهما-
مومنین کی صفات کا بیان - رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «فقد باء به أحدهما» کے وصف کا ذکر۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 250 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
صحیح ابن حبان: 250
صحیح بخاری: 6104
سنن ترمذی: 2637
صحیح الادب المفرد: 340
مشکوۃ المصابیح: 4815
السنن الكبرى للبيهقي: 20902
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2698
11 تا 14
حدیث نمبر: 5259
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا امْرِئٍ قَالَ لِأَخِيهِ: يَا كَافِرُ، فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کو اے کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے کوئی ایک تو کافر ہو کر لوٹتا ہی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5259]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .
حدیث نمبر: 5933
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ، قَالَ لِأَخِيهِ: يَا كَافِرُ، فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُهُمَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب اپنے بھائی کو اے کافر! کہتا ہے تو دونوں میں سے کوئی ایک تو کافر ہو کر لوٹتا ہی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5933]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2104.
حدیث نمبر: 20902
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ قَالَ لِأَخِيهِ: كَافِرٌ، فَقَدْ بَاءَ بِهِ أَحَدُهُمَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مَالِكٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ⦗٣٥٢⦘ فَعَلَى هَذِهِ الطَّرِيقَةِ شَهَادَةُ أَهْلِ الْأَهْوَاءِ إِذَا كَانَ لَهُمْ تَأْوِيلٌ تَكُونُ مَاضِيَةً.
ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جس بندے نے اپنے بھائی کو کافر کہا تو کلمہ دونوں میں سے ایک کی جانب لوٹے گا۔“
اس طریقے کے مطابق اہل اہواء کی گواہی، جب ان کے پاس کوئی تاویل ہو، نافذ ہوگی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20902]
اس طریقے کے مطابق اہل اہواء کی گواہی، جب ان کے پاس کوئی تاویل ہو، نافذ ہوگی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20902]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2698
«أيما امرئ قال لأخيه: كافر فقد باء بها أحدهما إن كان كما قال وإلا رجعت إليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس شخص نے بھی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ (جسے کافر کہا گیا) ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک ہے)، ورنہ وہ (کفر کا فتویٰ) اسی کہنے والے کی طرف پلٹ آئے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2698]
”جس شخص نے بھی اپنے (مسلمان) بھائی کو کافر کہا تو ان دونوں میں سے ایک اس (کفر) کے ساتھ لوٹا، اگر وہ (جسے کافر کہا گیا) ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا (تو ٹھیک ہے)، ورنہ وہ (کفر کا فتویٰ) اسی کہنے والے کی طرف پلٹ آئے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2698]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ت] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح