الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
1085. فصل في قيام الليل - ذكر ما يقول المرء إذا تعار من الليل يريد التهجد
قیام الليل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ آدمی جب رات کو تہجد کے ارادے سے اٹھے تو کیا کہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2594 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3879
حدیث نمبر: 2594
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَال: حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ كَعْبٍ الأَسْلَمِيُّ ، قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ، وَكَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ، يَقُولُ: " سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ" الْهَوِيَّ، ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ" الْهَوِيَّ .
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک مرتبہ رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور قضائے حاجت کے لیے پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نوافل ادا کرتے ہوئے یہ پڑھتے رہے: «سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ» ”پاک ہے میرا پروردگار اور حمد اس کے لیے مخصوص ہے، پاک ہے میرا پروردگار، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاصی دیر یہ پڑھتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے رہے: «سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”پاک ہے تمام جہانوں کا پروردگار اور پاک ہے تمام جہانوں کا پروردگار۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاصی دیر یہ پڑھتے رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2594]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 489، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2594، 2595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1137، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1320، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3416، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3879، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4641، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16841» «رقم طبعة با وزير 2585»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1193)، «المشكاة» (1218). * [الْهَوِيَّ] قال الشيخ: في مطبوعة دار الكتب العلمية: «القوي»!! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 3879
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ , أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ , عَنْ يَحْيَى , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ أَخْبَرَهُ , أَنَّهُ كَانَ يَبِيتُ عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَكَانَ يَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُول مِنَ اللَّيْلِ:" سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" الْهَوِيَّ , ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ".
ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ خبر دیتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے پاس رات گزارتے تھے اور رات کو بڑی دیر تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنتے: «سبحان الله رب العالمين» پھر فرماتے: «سبحان الله وبحمده» ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3879]
حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے کے قریب رات گزارتے تھے۔ وہ رات کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کافی دیر تک یہ پڑھتے ہوئے سنتے: «سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”تمام جہانوں کا مالک اللہ پاک ہے۔“ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» ”پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں اور تعریفوں سمیت۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3879]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 43 (489)، سنن ابی داود/الصلاة 312 (1320)، سنن الترمذی/الدعوات 7 (3416)، سنن النسائی/التطبیق 79 (1139)، (تحفة الأشراف: 3603)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/49، 57) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رات کو جب نیند سے بیدار ہو تو جہاں تک ہو سکے کلمہ پڑھ کر دعا کرے، اور استغفار پڑھے، اور تسبیح یا تہلیل میں مشغول رہے، تو اس کو قیام اللیل کا ثواب مل جائے گا، لیکن افضل یہ ہے کہ بستر سے اٹھے اور وضو کر کے تہجد پڑھے، اگر کسی سے تہجد ادا نہ ہو سکے تو کم سے کم یہ ضروری ہے کہ بچھونے پر ہی رہ کر یہ کلمہ جتنی بار ہو سکے پڑھے اور استغفار کرے، اور دعا کرے، قیام اللیل اس قدر بھی ادا ہو جائے گا، اور جان لینا چاہیے کہ سلف صالحین نے قیام اللیل کبھی ترک نہیں کیا، اور وہ ضروری ہے اگرچہ تھوڑا سا ہی ہو یعنی ایک بار یہ کلمہ پڑھ کر دعا کر لے جیسا اس حدیث میں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2595
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، وَالأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبٍ الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ عِنْدَ حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ أَسْمَعُهُ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ، قَالَ: " سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ" الْهَوِيَّ، ثُمَّ يَقُولُ:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ" الْهَوِيَّ .
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حجرے کے پاس رات بسر کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نوافل ادا کر رہے تھے، تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنتا رہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”تمام جہانوں کا پروردگار پاک ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاصی دیر یہ پڑھتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے رہے: «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، حمد اسی کے لیے مخصوص ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاصی دیر یہ پڑھتے رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2595]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 489، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2594، 2595، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1137، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1320، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3416، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3879، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4641، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16841» «رقم طبعة با وزير 2586»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مكرر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما