🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1266. باب صلاة الجمعة - ذكر البيان بأن هذا الفضل قد يكون للمتوضئ إذا أتى الجمعة بهذه الأوصاف وإن لم يغتسل لها
جمعہ کی نماز کا بیان - اس بات کا بیان کہ یہ فضیلت اس شخص کے لیے بھی ہو سکتی ہے جو ان شرائط کے ساتھ جمعہ کو وضو کر کے آئے، چاہے اس نے غسل نہ کیا ہو
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2779 (کل: 25 مقامات، 16 کتب)
صحیح ابن حبان: 2779، 1231
صحیح مسلم: 1987، 1988
سنن ابوداود: 343، 1050
سنن ترمذی: 498
سنن ابن ماجہ: 1025، 1090
بلوغ المرام: 369
مشکوۃ المصابیح: 1382
مسند احمد: 9484
صحیح ابن خزیمہ: 1756، 1818
مصنف ابن ابی شیبہ: 5122
الفتح الربانی: 2756
الجامع الكامل: 3240، 3244، 10746، 10748
السنن الكبرى للبيهقي: 5849
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6062، 6179
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6549
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1509
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5849
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ أَتَى الْجُمُعَةَ؛ فَدَنَا، وَأَنْصَتَ، وَاسْتَمَعَ غُفِرَ لَهُ مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَإِنْ مَسَّ الْحَصَا فَقَدْ لَغَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْوُضُوءَ يُجْزِئُ مِنْ غُسْلِ الْجُمُعَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اچھی طرح وضو کیا، پھر جمعہ کے لیے آیا اور امام کے قریب خاموشی سے بیٹھا رہا، غور سے خطبہ سنا تو ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک، بلکہ تین دن مزید بھی اس کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور کنکریوں کو چھونا لغو بات ہے۔“
اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جمعہ کے دن غسل کی جگہ وضو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5849]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 857»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6062
«من اغتسل يوم الجمعة ثم أتى الجمعة فصلى ما قدر له ثم أنصت حتى يفرغ الإمام من خطبته ثم يصلي معه غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وفضل ثلاثة أيام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے، پھر جمعہ کی نماز کے لیے آئے اور جتنی نماز اس کے مقدر میں ہو پڑھے، پھر خاموش رہے یہاں تک کہ امام اپنا خطبہ مکمل کر لے، پھر اس کے ساتھ نماز پڑھے تو اس کے اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، اور مزید تین دن کا اضافہ بھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6062]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6179
«من توضأ يوم الجمعة فأحسن الوضوء ثم أتى الجمعة فدنا واستمع وأنصت غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وزيادة ثلاثة أيام ومن مس الحصى فقد لغا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جمعہ کے دن وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے آئے اور قریب ہو کر خاموشی سے سنے تو اس کے اور اگلے جمعہ کے درمیان کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، مزید تین دن کا اضافہ بھی، اور جو کنکریوں سے کھیلے تو اس نے لغو کام کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6179]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ت هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6549
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ وَغَدَا وَابْتَكَرَ حَتَّى يَأْتِيَ، فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ، غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى. قَالَ: فَحَدَّثْتُ أَبَا بَكْرٍ عَمْرَو بْنَ حَزْمٍ بِهَذَا، فَقَالَ: وَزِيَادَةَ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، اپنے بہترین لباس میں سے پہنا اور اول وقت میں تندہی کے ساتھ مسجد کی طرف روانہ ہوا یہاں تک کہ وہ مسجد پہنچ گیا، پھر اس نے غور سے خطبہ سنا اور خاموش رہا، تو اس کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیانی گناہوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے“۔ (راویِ حدیث سعید مقبری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے یہ حدیث ابوبکر عمرو بن حزم رحمہ اللہ کو سنائی تو انہوں نے فرمایا: ”اور مزید چار دنوں کا اضافہ بھی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6549]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: هذا إسناد ضعيف معلول»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1097، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21029، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1113، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8457، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1509، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6518»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1509
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَأَحْسَنَ غُسْلَهُ، وَلَبِسَ مِنْ صَالِحِ ثِيَابِهِ وَمَسَّ مِنْ طِيبِ بَيْتِهِ أَوْ دَهْنِهِ، وَغَدَا وَابْتَكَرَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنَ الَّتِي بَعْدَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ ابْنُ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا اور نہایت عمدگی سے غسل کیا، پھر اپنے میسر عمدہ لباس میں سے (کوئی لباس) پہنا اور اپنے گھر میں موجود خوشبو یا تیل استعمال کیا، پھر صبح سویرے (مسجد کی طرف) روانہ ہوا، تو اس کے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیانی ایام کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور مزید تین دن کے گناہوں کی بھی مغفرت کر دی جائے گی جو اس کے بعد ہیں۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور انہی کی سند سے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں جبکہ امام ابنِ خزیمہ نے بھی اسے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجمعة/حدیث: 1509]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1097، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21029، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1113، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8457»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / أخرجه ابن خزيمة في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں