🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. باب المسألة والأخذ وما يتعلق به من المكافأة والثناء والشكر - ذكر الخبر المصرح بصحة ما تأولنا الخبر الذي تقدم ذكرنا له
سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے پہلے بیان کردہ خبر کی تاویل کی صحت کو واضح کرتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3393 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 3393
سنن ابن ماجہ: 1838
مسند الشهاب: 525
مصنف ابن ابی شیبہ: 10981
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6278
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6087
المعجم الاوسط: 7538
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3393
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ مِنْ أَمُوَالِهِمْ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا، فَلِيَسْتَقِلَّ مِنْهُمْ، أَوْ لِيَسْتَكْثِرْ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوگوں سے ان کے مال میں سے مانگتا ہے وہ انگارہ مانگتا ہے، اب اس کی مرضی ہے کہ وہ تھوڑا مانگے یا زیادہ مانگے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3393]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1041، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3393، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1838، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7966، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7284، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6087، والبزار فى (مسنده) برقم: 9778، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 10776، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3029» «رقم طبعة با وزير 3384»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1838
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرَ جَهَنَّمَ، فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ، أَوْ لِيُكْثِرْ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لوگوں سے مال بڑھانے کے لیے مانگا، تو وہ جہنم کے انگارے مانگتا ہے، چاہے اب وہ زیادہ مانگے یا کم مانگے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1838]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مال میں اضافہ کرنے کے لیے لوگوں سے ان کی دولت مانگتا ہے وہ تو جہنم کے انگاروں کا سوال کر رہا ہے، (اسے اختیار ہے کہ) کم طلب کرے یا زیادہ مانگ لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1838]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الزکاة 35 (1041)، (تحفة الأشراف: 14910)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/331) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 525
525 - أَخْبَرَنَا أَبُو عُبَيْدٍ اللَّهِ شُعَيْبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِنْهَالِ أبنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الرَّازِيُّ، ثنا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ الرُّعَيْنِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا فَإِنَّمَا هِيَ جَمْرٌ فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيَسْتَكْثِرْ» رَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ، وَوَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَا: نا ابْنُ فُضَيْلِ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے لوگوں سے ان کے مال اس لیے مانگے کہ (اپنی) دولت میں اضافہ کرے تو درحقیقت وہ ایک انگارہ ہے اب (اس کی مرضی ہے) چاہے تو اس میں سے کم مانگ لے یا زیادہ مانگ لے۔“ اسے مسلم نے ابوکریب اور واصل بن عبدالاعلیٰ رحمہما اللہ سے روایت کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ابن فضیل رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ اسی کی مثل بیان کیا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1041، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3393، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1838، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7284، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6087، والبزار فى «مسنده» برقم: 9778، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10776»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں لوگوں سے بلاوجہ مانگنے کی مذمت فرمائی گئی ہے کہ جو شخص بلا ضرورت محض اپنا مال بڑھانے کی غرض سے لوگوں سے مانگتا ہے وہ حقیقت میں جہنم کی آگ کے انگارے مانگتا ہے اب آگے اس کی مرضی ہے کہ انگارے زیادہ مانگ لے یا کم۔ لوگوں سے بلاوجہ مانگنا کبیرہ گناہ ہے اور اس پر بڑی سخت وعیدیں ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے حتی کہ جب روز قیامت وہ پیش ہوگا تو اس کے چہرے پر کوئی گوشت نہیں ہوگا۔“ [بخاري: 174 مسلم: 1040]
ایک اور حدیث ہے کہ ”مانگنا خراش ہے، آدمی اس کی وجہ سے اپنے چہرے پر خراشیں ڈالتا ہے جو چاہے انہیں اپنے چہرے پر باقی رکھے اور جو چاہے انہیں ترک کر دے البتہ بادشاہ سے مانگنا یا کسی ایسی چیز کے بارے میں مانگنا جس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو وہ جائز ہے۔“ [أبو داود: 1639 ترمذي 681، صحيح]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10776 ترقیم الشثری: -- 10981
حدثنا ابن فضيل ، عن عمارة بن القعقاع ، عن ابي زرعة ، عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من سال الناس اموالهم تكثرا فإنما يسال جمرة، فليستقل منه او ليستكثر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (كثيرًا).
(٢) في [ح]: (تسأل).
(٣) في [أ]: (فلا يستقل).
(٤) في [ب]: (ليكثر).
(٥) صحيح، أخرجه مسلم (١٠٤١)، وأحمد (٧١٦٣).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لوگوں سے ان کے مال کا سوال کرے مال کی زیادتی کے لئے تو بیشک وہ انگارے کا سوال کر رہا ہے پس چاہے تو اس انگارے کو کم کرلے یا چاہے تو زیادہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10981]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1041، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3393، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1838، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7966، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7284، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6087، والبزار فى «مسنده» برقم: 9778، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3029، ترقيم محمد عوامة: 10776»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6278
«من سأل الناس أموالهم تكثرا فإنما يسأل جمر جهنم فليستقل منه أو ليستكثر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو لوگوں سے ان کا مال بڑھانے کی نیت سے مانگے وہ گویا جہنم کا انگارہ مانگ رہا ہے، اب چاہے وہ کم مانگے یا زیادہ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6278]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6087
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا، فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيُكْثِرْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ سَأَلَ النَّاسَ أَمْوَالَهُمْ تَكَثُّرًا، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا فَلْيَسْتَقِلَّ مِنْهُ أَوْ لِيُكْثِرْ» ”جس شخص نے محض اپنی دولت میں اضافے کی خاطر لوگوں سے مال کا سوال کیا، تو وہ درحقیقت (جہنم کے) انگاروں کا سوال کر رہا ہے، اب اسے اختیار ہے کہ وہ اسے کم سمیٹے یا زیادہ کر لے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6087]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1041، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1838، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7123، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7534، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9778، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6061»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7538
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، نَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَأَلَ النَّاسَ لِيُثْرِيَ مَالَهُ، فَإِنَّمَا هُوَ جَمْرٌ مِنْ جَهَنَّمَ، فَمَنْ شَاءَ فَلْيَسْتَكْثِرْ، وَمَنْ شَاءَ فَلْيَسْتَقِلَّ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَصِينٍ إِلَّا قَيْسٌ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنا مال بڑھانے کے لیے لوگوں سے سوال کیا تو وہ جہنم کا انگارہ ہے، اب جو چاہے زیادہ جمع کر لے اور جو چاہے کم۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ابو حصین سے یہ حدیث صرف قیس نے روایت کی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7538]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں