الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
74. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من قلة القنوط إذا وردت عليه حالة الفتور في الطاعات في بعض الأحايين
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - اس بات کی خبر کہ بندے پر لازم ہے کہ اگر عبادت میں کبھی سستی یا کمزوری آجائے تو ناامید نہ ہو۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 344 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 344
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18202
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5252
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3035
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7097
حدیث نمبر: 344
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ:: حَدَّثَنَا أَبُو قُدَيْدٍ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَيْنَا مِنْ أَنْفُسِنَا مَا نُحِبُّ، فَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى أَهَالِينَا فَخَالَطْنَاهُمْ، أَنْكَرْنَا أَنْفُسَنَا فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي فِي الْحَالِ، لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلائِكَةُ حَتَّى تُظِلَّكُمْ بِأَجْنِحَتِهَا، وَلَكِنْ سَاعَةً وَسَاعَةً" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب یہ کہا کرتے تھے: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے ہیں، تو ہمیں اپنی باطنی کیفیات پسندیدہ محسوس ہوتی ہیں، لیکن جب ہم اپنے گھر والوں کے ساتھ جا کر ان کے ساتھ میل جول کرتے ہیں، تو ہماری کیفیات مختلف ہو جاتی ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس جس کیفیت میں ہوتے ہو اگر مستقل طور پر اس کیفیت میں رہو، تو فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں اور تم پر اپنے پروں کے ذریعے سایہ کریں، لیکن وقت، وقت (کی کیفیت مختلف ہوتی ہے)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 344، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12993، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3035، 3304، والبزار فى (مسنده) برقم: 7253، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2696» «رقم طبعة با وزير 345»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1965). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، عبيد الله بن فضالة ثقة روى له النسائي، ومن فوقه من رجال الشيخين.
حدیث نمبر: 18202
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَيْنَا فِي أَنْفُسِنَا مَا نُحِبُّ، فَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى أَهْلِنَا وَخَالَطْنَاهُمْ أَنْكَرْنَا أَنْفُسَنَا! فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي فِي الْخَلَاءِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَجْنِحَتِهَا، وَلَكِنْ سَاعَةً وَسَاعَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الرَّازِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.؟ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَقَالَ:" لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُظِلَّكُمْ بِأَجْنِحَتِهَا عِيَانًا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے یہ بات بیان کی ہے: ”جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تھے تو ہم اپنے من میں وہ چیز محسوس کرتے تھے جو ہمیں اچھی لگتی تھی، اور جب ہم اپنے اہل خانہ کی طرف واپس چلے جاتے تھے اور ان کے ساتھ گھل مل جاتے تھے تو ہمیں اپنے من کی کیفیت تبدیل محسوس ہوتی تھی، اُن لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگوں کی میرے پاس جو کیفیت ہوتی ہے، اگر تنہائی میں (یعنی مجھ سے دور ہو کر) بھی ویسی ہی کیفیت ہو تو فرشتے اپنے پروں کے ذریعے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں، لیکن وقت، وقت (کی کیفیت مختلف ہوتی ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زہیر بن محمد رازی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں اور تم پر اپنے پروں کے ذریعے سایہ کریں، جسے دیکھا جا سکے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18202]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زہیر بن محمد رازی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو فرشتے تمہارے ساتھ مصافحہ کریں اور تم پر اپنے پروں کے ذریعے سایہ کریں، جسے دیکھا جا سکے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18202]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار فى المسند (3234) أخرجه أبو يعلى فى المسند (3035) اخرجه احمد فى المسند (175/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 5252
«لو أنكم إذا خرجتم من عندي تكونون على الحال الذي تكونون عليه لصافحتكم الملائكة بطرق المدينة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر جب تم میرے پاس سے نکلو تو اسی حالت پر قائم رہو جس حالت پر یہاں ہو، تو فرشتے مدینے کی گلیوں میں تم سے مصافحہ کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5252]
”اگر جب تم میرے پاس سے نکلو تو اسی حالت پر قائم رہو جس حالت پر یہاں ہو، تو فرشتے مدینے کی گلیوں میں تم سے مصافحہ کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5252]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ع] عن أنس. الصحيحة 1965: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3035
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ رَأَيْنَا فِي أَنْفُسِنَا مَا نُحِبُّ، وَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى أَهْلِينَا فَخَالَطْنَاهُمْ أَنْكَرْنَا أَنْفُسَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي فِي الْخَلَاءِ لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُظِلَّكُمْ بِأَجْنِحَتِهَا عِيَانًا، وَلَكِنْ سَاعَةً وَسَاعَةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تو اپنے دلوں میں وہ ایمانی کیفیت پاتے ہیں جو ہمیں محبوب ہے، مگر جب ہم اپنے اہل و عیال میں واپس جا کر ان کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں تو اپنے نفوس میں وہ پہلی سی بات نہیں پاتے،“ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم تنہائی میں بھی اسی حالت پر مداومت اختیار کر لو جس پر میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے تم سے مصافحہ کرنے لگیں یہاں تک کہ وہ اعلانیہ طور پر اپنے پروں سے تم پر سایہ فگن ہو جائیں، لیکن (انسانی زندگی میں) کچھ وقت اللہ کے لیے ہے اور کچھ وقت دنیاوی ضرورتوں کے لیے ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3035]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12385، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2717، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1615، 2469، وأخرجه شرح السنة برقم: 90، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3025»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12385، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2717، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1615، 2469، وأخرجه شرح السنة برقم: 90، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3025»
حدیث نمبر: 7097
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ رَأَيْنَا فِي أَنْفُسِنَا مَا نُحِبُّ، وَإِذَا رَجَعْنَا إِلَى أَهْلِنَا فَخَالَطْنَاهُمْ أَنْكَرْنَا أَنْفُسَنَا! فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ تَدُومُونَ عَلَى مَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُظِلَّكُمْ بِأَجْنِحَتِهَا عَيَانًا، وَلَكِنْ سَاعَةٌ وَسَاعَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب ہم آپ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے ہیں تو ہم اپنے نفوس میں وہ کیفیت پاتے ہیں جو ہمیں پسند ہے، اور جب ہم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹتے ہیں اور ان کے ساتھ مشغول ہوتے ہیں تو ہم اپنی اس (سابقہ) کیفیت کو نہیں پاتے! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اس کیفیت پر ہمیشگی اختیار کر لو جس پر میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں یہاں تک کہ وہ عیاناً (ظاہری طور پر) اپنے پروں سے تم پر سایہ فگن ہو جائیں، لیکن (زندگی کا توازن یہ ہے کہ) کچھ وقت (عبادت و الٰہی توجہ کے لیے) ہے اور کچھ وقت (دنیوی امور کے لیے) ہے۔““ اسے ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7097]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12385، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2717، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1615، 2469، وأخرجه شرح السنة برقم: 90»
الحكم على الحديث:
«إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ مُسْلِمٍ.»