🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
181. باب الإفاضة من منى لطواف الزيارة - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن رفع هذا الخبر وهم
منیٰ سے طوافِ زیارت کے لیے روانگی کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ اس خبر کا رفع وهم ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3883 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 3883
مشکوۃ المصابیح: 2652
مسند احمد: 4898
الفتح الربانی: 4540
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3883
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ :" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعَ، فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کے دن تشریف لے گئے، پھر آپ واپس تشریف لے آئے اور آپ نے ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3883]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1308، وابن الجارود فى "المنتقى"، 534، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2941، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3882، 3883، 3885، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1751، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4154، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1998، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9736، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4992» «رقم طبعة با وزير 3872»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2652
2652 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعَ، فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى  . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قربانی کے دن طوافِ افاضہ کیا، پھر واپس تشریف لائے اور ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کی۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2652]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1308/335)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4898
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنًى".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ذی الحجہ کو روانگی اختیار کی اور ظہر کی نماز واپس آ کر منٰی ہی میں پڑھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4898]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1308، وأخرجه البخاري 1732 من طريق سفيان عن عبيد الله به، موقوفا.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4540
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّى الظُّهْرَ بِمِنَى
۔ سیدناعبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم النحر کو طوافِ افاضہ کیا، پھر واپس لوٹ آئے اور نمازِ ظہر منی میں ادا کی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4540]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم:1308، وأخرجه البخاري: 1732 موقوفا، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4898 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4898»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے واپس آ کر مِنٰی میں نمازِ ظہر ادا کی، لیکن صحیح مسلم کی روایت کردہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیثیوں ہے: ((ثُمَّ رَکِبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَفَاضَ اِلَی الْبَیْتِ فَصَلّٰی الظُّھْرَ بِمَکَّۃَ)) … پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور (مِنٰی سے مکہ پہنچ کر) طوافِ افاضہ کیا اور مکہ میں ہی نمازِ طہر ادا کی۔ امام نووینے ان دو احادیث میں جمع تطبیق دیتے ہوئے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زوال سے پہلے طوافِ افاضہ کیا، پھر نمازِ ظہر کو اس کے پہلے وقت میں مکہ میں ہی ادا کیا، لیکن پھر جب مِنٰی کی طرف واپس گئے اور دیکھا کہ صحابہ نے ابھی تک نمازِ ظہر ادا نہیں کی، جبکہ انھوں نے مطالبہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو یہ نماز پڑھائیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو دو نفل نماز پڑھائی، (بعض صحابہ نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کییہی نمازِ ظہر ہے) اور صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت کے مطابق ایک دفعہ اسی طرح نمازِ خوف پڑھائی تھی،یعنی ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں، جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فرضی نماز تھی اور دوسرے گروہ پھر دو رکعتیں پڑھائی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نفلی نماز تھی۔ (شرح مسلم للنووی: ۸/۱۹۳)امام ابن منذر نے بھی اسی قسم کی بات کی ہے، لیکن امام شوکانی کی جمع تطبیق کی پیش کردہ صورت قدرے مختلف ہے، وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ میں ہی نمازِ ظہر ادا کر لی،جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنٰی واپس پہنچے تو دیکھا کہ صحابہ باجماعت نمازِ ظہر ادا کر رہے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ساتھ نفل کی نیت سے داخل ہوگئے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ جو آدمی پہلے نماز پڑھ چکا ہو، اگر وہ جماعت کو پا لے تو (نفل کی نیت سے) دوبارہ نماز پڑھ لے۔ (نیل الاوطار: ۵/۱۳۱)

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم:1308
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں