🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
268. باب ما يباح للمحرم وما لا يباح - ذكر الإباحة للمحرم أكل لحم الصيد إذا لم يكن أعان عليه بشيء
محرم کے لیے مباح اور غیر مباح امور کا بیان - اس بات کی اجازت کہ محرم صید کا گوشت کھائے اگر اس نے اس پر کوئی مدد نہ کی ہو
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3976 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 3976
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5416
المعجم الاوسط: 4542
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3976
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُكْرَمٍ بِالْبَصْرَةَ شَيْخَانِ حَافِظَانِ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِيَّ عَلَى الصَّدَقَةَ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُحْرِمُونَ، حَتَّى نَزَلُوا بِعُسْفَانَ ثَنِيَّةِ الْغَزَّالِ، فَإِذَا هُمْ بِحِمَارٍ وَحْشِيٍّ، فَجَاءَ أَبُو قَتَادَةَ، وَهُوَ حِلٌّ فَنَكَّسُوا رُؤُوسَهُمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُحِدُّوا أَبْصَارَهُمْ فَيَفْطَنَ، فَرَآهُ فَرَكِبَ فَرَسَهُ، وَأَخَذَ الرُّمْحَ، فَسَقَطَ مِنْهُ السَّوْطُ، فَقَالَ: نَاوِلْنِيهِ، فَقُلْنَا: لا نُعِينُكَ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَعَقَرَهُ، قَالَ: ثُمَّ جَعَلُوا يَشْوُونَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَكَانَ تَقَدَّمَهُمْ، فَأَتَوْهُ، فَسَأَلُوهُ، فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا" ، وَأَظُنُّهُ قَالَ: مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ شَكَّ عُبَيْدُ اللَّهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو زکاۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب احرام باندھ کر روانہ ہو گئے، یہاں تک کہ انہوں نے ”عسفان“ میں موجود ”غزال“ نامی گھاٹی میں پڑاؤ کیا، وہاں ایک حمارِ وحشی (یعنی زیبرہ) موجود تھا۔ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس وقت احرام نہیں باندھا ہوا تھا، دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے اپنے سر جھکا لیے کہ کہیں ان کی نگاہوں کا پیچھا کرتے ہوئے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو (اس شکار کے بارے میں) پتا نہ چل جائے، سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے بھی (اس شکار کو) دیکھ لیا، وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے، انہوں نے نیزہ پکڑا، ان کی سوٹی نیچے گر گئی تو انہوں نے کہا: یہ مجھے پکڑا دیں، تو ہم نے کہا: ہم اس بارے میں کسی بھی حوالے سے آپ کی مدد نہیں کریں گے، تو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اس پر حملہ کر کے اسے مار گرایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اس کا کچھ گوشت بھون لیا، انہوں نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں، (راوی کہتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت آگے تشریف لے جا چکے تھے، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا، (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس اس میں سے (کچھ گوشت) ہے؟“ یہ شک عبیداللہ نامی راوی کو ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3976]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3976، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3810، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4542» «رقم طبعة با وزير 3965»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1623). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5416
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُحْرِمِينَ حَتَّى نَزَلُوا عُسْفَانَ، فَإِذَا هُمْ بِحِمَارِ وَحْشٍ. وَجَاءَ أَبُو قَتَادَةَ، وَهُوَ حِلٌّ وَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُبْدُوا أَبْصَارَهُمْ فَيَعْلَمَ، فَرَآهُ أَبُو قَتَادَةَ فَرَكِبَ فَرَسَهُ وَأَخَذَ الرُّمْحَ فَسَقَطَ مِنْهُ الرُّمْحُ فَقَالَ: نَاوِلُونِيهِ. فَقَالُوا: نَحْنُ مَا نُعِينُكَ عَلَيْهِ. فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَعَقَرَهُ، فَجَعَلُوا يَشْوُونَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا. وَكَانَ تَقَدَّمَهُمْ فَلَحِقُوهُ، فَسَأَلُوهُ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا. قَالَ: فَأَحْسَبُهُ قَالَ:" هَلْ مَعَكُمْ مِنْهُ شَيْءٌ؟". - شَكَّ عُبَيْدُ اللَّهِ - رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو صدقہ کی وصولی کے لئے بھیجا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب احرام باندھ کر نکلے یہاں تک کہ انہوں نے عسفان کے مقام پر پڑاؤ کیا وہاں ایک زیبرا موجود تھا سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے انہوں نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا لوگوں نے اپنے سروں کو جھکا لیا اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ کہیں ان کی نگاہوں کے ذریعے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو (شکار کے بارے میں) پتہ چل جائے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے انہوں نے نیزہ لیا ان کا نیزہ نیچے گر گیا انہوں نے فرمایا: تم لوگ یہ مجھے پکڑا دو تو ان لوگوں نے کہا: ہم اس بارے میں آپ کی مدد نہیں کریں گے پھر سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اس پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا لوگوں نے اس کا گوشت پکانا شروع کیا، پھر ان لوگوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں (اور ہم آپ سے پوچھے بغیر اسے استعمال کرنے لگے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے کچھ آگے تھے وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جا کے ملے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے اس میں کوئی حرج نہیں سمجھا راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرمایا تھا: کیا تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے؟ یہ شک عبیداللہ نامی راوی کو ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5416]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22106، وأخرجه موطأ مالك برقم: 786، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1827، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3811، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3976»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4542
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُقَيْلِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُحْرِمُونَ حَتَّى نَزَلُوا عُسْفَانَ، فَإِذَا هُمْ بِحِمَارٍ وَحْشِيٍّ، وَجَاءَ أَبُو قَتَادَةَ ، وَهُوَ حِلٌّ، فَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ كَرَاهِيَةَ أَنْ يُحِدُّوا أَبْصَارَهُمْ فَيَفْطُنَ، فَرَآهُ فَرَكِبَ فَرَسَهُ، وَأَخَذَ الرُّمْحَ فَسَقَطَ مِنْهُ، فَقَالَ: نَاوِلُونِيهِ، فَقُلْنَا: مَا نَحْنُ بِمُعِينُوكَ عَلَيْهِ بِشَيْءٍ، فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَعَقَرَهُ قَالَ: ثُمَّ جَعَلُوا يَشْوُونَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالُوا: رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا، وَكَانَ تَقَدَّمَهُمْ فَلَحِقُوهُ، فَسَأَلُوهُ فَلَمْ يَرَ بِهِ بَأْسًا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کو صدقہ (وصول کرنے) پر روانہ فرمایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم احرام کی حالت میں نکلے یہاں تک کہ سب نے مقامِ عسفان پر پڑاؤ کیا، تو اچانک انہیں ایک گورخر نظر آیا۔ اسی دوران سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی آ پہنچے جبکہ وہ احرام میں نہیں تھے، تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے سر جھکا لیے اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ وہ (شکار کی طرف) نظریں گاڑ کر دیکھیں اور وہ (سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) بھانپ لیں، لیکن انہوں نے اسے دیکھ لیا، چنانچہ وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور نیزہ اٹھایا تو وہ ان (کے ہاتھ) سے گر گیا، انہوں نے کہا: ”یہ نیزہ مجھے پکڑا دو“، تو ہم نے جواب دیا: ”ہم اس شکار میں تمہاری کوئی مدد نہیں کریں گے“۔ پھر انہوں نے اس پر حملہ کر کے اسے شکار کر لیا۔
راوی کہتے ہیں: پھر صحابہ اس کا گوشت بھوننے لگے، پھر انہوں نے (آپس میں) کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمارے درمیان موجود ہیں“ (لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کر لیتے ہیں)، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے آگے تشریف لے گئے تھے، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جا ملے اور اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں فرمایا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4542]
تخریج الحدیث: «قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: فيه نظر والصحيح بالقاحة وليس بعسفان «شرح الزرقاني على الموطأ، ج 2، ص 413» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3976، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3810»

الحكم على الحديث:
فيه نظر، والصحيح «بالقاحة» لا «بعسفان»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں