🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
227. باب فرض الجهاد - ذكر الإخبار عما يجب على المرء من ترك الاتكال على لزوم عمارة أرضه وصلاح أحواله دون التشمير للجهاد في سبيل الله-
فرضِ جہاد کا بیان - یہ بیان کہ اپنی زمین کی آبادکاری اور دنیاوی اصلاحات پر مکمل انحصار چھوڑ کر جہاد کے لیے تیار رہنا لازم ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4711 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 4711
المستدرک علی الصحیحین: 3125
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4711
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الضَّحَّاكِ بْنِ مَخْلَدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي أَسْلَمُ أَبُو عِمْرَانَ مَوْلًى لِكِنْدَةَ، قَالَ: كُنَّا بِمَدِينَةِ الرُّومِ، فَأَخْرَجُوا إِلَيْنَا صَفًّا عَظِيمًا، مِنَ الرُّومِ، وَخَرَجَ إِلَيْهِمْ مِثْلُهُ، أَوْ أَكْثَرُ، وَعَلَى أَهْلِ مِصْرَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَمَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ عَلَى صَفِّ الرُّومِ، حَتَّى دَخَلَ فِيهِمْ، فَصَاحَ بِهِ النَّاسُ، وَقَالُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، تُلْقِي بِيَدِكَ إِلَى التَّهْلُكَةِ، فَقَامَ أَبُو أَيُّوبَ الأَنْصَارِيُّ ، فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ تَتَأَوَّلُونَ هَذِهِ الآيَةَ عَلَى هَذَا التَّأْوِيلِ، إِنَّمَا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ فِينَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، إِنَّا لَمَّا أَعَزَّ اللَّهُ الإِسْلامَ وَكَثَّرَ نَاصِرِيهِ، قُلْنَا بَعْضُنَا لِبَعْضٍ سِرًّا، مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ إِنَّ أَمْوَالَنَا قَدْ ضَاعَتْ، وَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَعَزَّ الإِسْلامَ وَكَثَّرَ نَاصِرِيهِ، فَلَوْ أَقَمْنَا فِي أَمْوَالِنَا، فَأَصْلَحْنَا مَا ضَاعَ مِنَّا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْنَا مَا قُلْنَا: وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَأَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ سورة البقرة آية 195، فَكَانَتِ التَّهْلُكَةُ الإِقَامَةَ فِي أَمْوَالِنَا، وَإِصْلاحَهَا، وَتَرْكَنَا الْغَزْوَ" ، قَالَ: وَمَا زَالَ أَبُو أَيُّوبَ شَاخِصًا، فِي سَبِيلِ اللَّهِ، حَتَّى دُفِنَ بِأَرْضِ الرُّومِ.
ابوعمران اسلم بیان کرتے ہیں: ہم لوگ روم کے ایک شہر میں تھے تو اہل روم کی طرف سے ایک بڑا لشکر ہمارے سامنے آ گیا، ان کی طرف سے بھی ایک بڑا لشکر گیا تھا جو شاید ان سے زیادہ تھے۔ ان دنوں مصر کے گورنر سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ مسلمانوں کا ایک شخص اہل روم کی صف میں داخل ہو گیا، لوگوں نے بلند آواز میں چیخ کر کہا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ“! تم اپنے ہاتھ کو ہلاکت میں ڈال رہے ہو، تو سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے فرمایا: اے لوگو! تم اس آیت کی یہ تاویل کرتے ہو حالانکہ یہ آیت ہمارے یعنی انصار کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ جب اللہ تعالیٰ نے اسلام کو غلبہ عطا کر دیا اور اس کے مددگار بکثرت ہو گئے تو ہم میں سے کسی ایک نے دوسرے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے چھپ کر خفیہ طور پر یہ بات کہی: ہمارے اموال ضائع ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے اسلام کو عزت عطا کر دی اور اس کے مددگار زیادہ ہو گئے، اب اگر ہم اپنی کھیتی باڑی کی طرف دھیان دیں اور اپنے نقصان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں (تو یہ مناسب ہو گا)، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات نازل کی جس میں ہماری اس بات کا جواب دیا: ﴿وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ۛ وَأَحْسِنُوا ۛ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [سورة البقرة: 195] ”تم لوگ اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور تم اپنے ہاتھوں کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور اچھائی کرو، بے شک اللہ تعالیٰ اچھائی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“۔ تو ہلاکت یہ ہے: آدمی اپنی کھیتی باڑی میں مشغول رہے اور اسے ٹھیک کرے اور جنگ کو ترک کر دے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ہمیشہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہے یہاں تک کہ انہیں روم کی سرزمین پر دفن کیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4711]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4711، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2448، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2512، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2972، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17999، 18265» «رقم طبعة با وزير 4691»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (13). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3125
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا محمد بن أحمد بن أنس القرشي، حدثنا عبد الله بن يزيد المقرئ، أخبرنا حَيْوة بن شُريح، أخبرنا يزيد بن أبي حَبيب، أخبرني أسلمُ أبو عمران مولى بني تُجِيبَ، قال: كنا بالقُسطنطينيَّة وعلى أهل مِصر عُقْبة بن عامر الجُهَني، وعلى أهل الشام فَضَالة بن عُبيد الأنصاري، فخرج صفٌّ عظيم من الرُّوم فصَفَفْنا لهم [صفًّا] عظيمًا من المسلمين [فحَمَلَ رجل من المسلمين] (2) على صفّ الروم حتى دخل فيهم، ثم خرج إلينا مُقبِلًا فصاح في الناس، فقالوا: أَلقى بيده إلى التَّهلُكَةِ، فقال أبو أيوب صاحب رسول الله ﷺ: أيها الناس، إنكم تتأوّلونَ هذه الآيةَ على هذا التأويل وإنما أُنزِلَت فينا معشرَ الأنصارِ، إنَّا لما أعزَّ الله دينَه وكثَّر ناصِرِيه، قال بعضنا لبعض سرًّا من رسول الله ﷺ: إِنَّ أموالنا قد ضاعت، فلو أقمنا فيها [فأصلَحْنا منها] (3) فردَّ اللهُ علينا ما هَمَمْنا به، قال: فأنزل الله ﷿: ﴿وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ [البقرة: 195] ، فكانت التَّهلُكةُ في الإقامة على أموالنا التي أرَدْنا، فأُمِرْنا بالغزو. فما زال أبو أيوب غازيًا في سبيل الله حتى قَبَضَه الله ﷿ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3088 - على شرط البخاري ومسلم
اسلم ابو عمران مولی بنو تجیب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم قسطنطنیہ میں تھے، اہل مصر پر عقبہ بن عامر جہنی اور اہل شام پر فضالہ بن عبید انصاری رضی اللہ عنہما امیر تھے، رومیوں کا ایک عظیم لشکر نکلا تو ہم مسلمانوں نے بھی ان کے مقابلے میں ایک عظیم صف بنائی، پھر مسلمانوں میں سے ایک شخص نے رومیوں کی صف پر حملہ کر دیا یہاں تک کہ وہ ان کے اندر گھس گیا، پھر وہ ہماری طرف پلٹ کر آیا تو لوگوں نے شور مچایا اور کہا: ”اس نے اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں ڈال دیا“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلیل القدر صحابی سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے لوگو! تم اس آیت کی یہ تاویل کر رہے ہو حالانکہ یہ آیت ہم انصار کے بارے میں نازل ہوئی تھی، جب اللہ نے اپنے دین کو غلبہ عطا فرمایا اور اس کے مددگار کثیر ہو گئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوشیدہ طور پر آپس میں ایک دوسرے سے کہا کہ ہمارے اموال ضائع ہو چکے ہیں، کاش کہ ہم اب ان میں قیام کریں اور ان کی اصلاح (کاشت کاری و دیکھ بھال) کریں، تو اللہ تعالیٰ نے ہماری اس بات کا رد نازل فرمایا جس کا ہم نے ارادہ کیا تھا، پس اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَأَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ ”اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔“ [سورة البقرة: 195] ، چنانچہ ہلاکت سے مراد ان اموال کی دیکھ بھال کے لیے (جہاد چھوڑ کر) بیٹھ رہنا تھا جس کا ہم نے ارادہ کیا تھا، پس ہمیں جہاد کا حکم دیا گیا۔“ پھر سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ ہمیشہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ عزوجل نے ان کی روح قبض فرما لی۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3125]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقد سلف برقم (2465).» [ترقيم الرساله 3125] [ترقيم الشركة 3106] [ترقيم العلميه 3088]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں