الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
289. باب الخروج وكيفية الجهاد - ذكر العدد الذي به يباح الفرار من العدو-
خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - وہ حد جس کے بعد دشمن سے فرار جائز سمجھا جائے اس کا ذکر
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4773 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 4773
الجامع الكامل: 12413
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11033
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4248
المعجم الاوسط: 8107
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4538
حدیث نمبر: 4773
أَخْبَرَنَا بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ قَالَ: " افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ عَشْرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ ذَلِكَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ رَجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ سورة الأنفال آية 65 إِلَى آخِرِ الآيَةِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ سورة الأنفال آية 68، يَعْنِي غَنَائِمَ بَدْرٍ لَوْلا أَنِّي لا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے لوگوں پر یہ بات لازم قرار دی کہ ایک آدمی دس کے ساتھ مقابلہ کرے گا، یہ بات ان کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنی اور انہیں بہت گراں گزری، اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو آسانی فراہم کی کہ ایک آدمی دو کے ساتھ مقابلہ کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ﴾ ”اگر تم میں سے صبر کرنے والے بیس افراد ہوں“ [سورة الأنفال: 65] ، یہ آیت کے آخر تک ہے، پھر اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے فیصلہ نہ ہو چکا ہوتا تو تم نے جو کیا ہے اس پر تمہیں عظیم عذاب اپنی گرفت میں لے لیتا“ [سورة الأنفال: 68] ۔ (راوی بیان کرتے ہیں) اس سے مراد غزوہ بدر کا مال غنیمت ہے اور مراد یہ ہے کہ اگر میں نے پہلے یہ طے نہ کیا ہوتا کہ اپنی نافرمانی کرنے والے کو اس وقت تک عذاب نہیں دوں گا جب تک پہلے اسے (حکم سے) آگاہ نہ کر دوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4773]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4652، 4653، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1125، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4773، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2646، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1000، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18155» «رقم طبعة با وزير 4753»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2378). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 12413
12413- عن عبد الله بن عباس قال:"افترض الله عليهم أن يقاتل الواحد عشرة، فثقل ذلك عليهم، وشق ذلك عليهم، فوُضِع ذلك عنهم إلى أن يقاتل الواحد رجلين، فأنزل الله في ذلك: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُون إلى آخر الآية، ثم قال: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ [سورة الأنفال: ٦٨] يعني غنائم بدر، لولا أني لا أعذب من عصاني حتى أتقدم إليه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبري في تفسيره (11/263)، والطبراني (11/171)، وابن حبان (4773) –واللفظ له- كلهم من طريق محمد بن إسحاق، حدثنا عبد الله بن أبي نجيح، عن عطاء بن أبي رباح، عن عبد الله بن عباس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 11033
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: افْتَرَضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ عَشْرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ. ثُمَّ قَالَ: لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ. ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأَسْرَى فَقَالَ الْعَبَّاسُ: فِيَّ وَاللَّهِ نَزَلَتْ حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِسْلَامِي، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةِ الَّتِي وُجِدَتْ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا كُلُّهُمْ تَاجِرٌ بِمَالٍ فِي يَدِهِ، مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللَّهِ - جَلَّ ذِكْرُهُ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ابْنِ إِسْحَاقَ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر یہ بات لازم قرار دی کہ ہر فرد، دس آدمیوں کے مقابلے میں جنگ کرے گا یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے تخفیف کر دی اور یہ حکم آ گیا کہ ایک شخص دو آدمیوں کے مقابلے میں جنگ کرے گا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”اگر تم میں سے بیس افراد ہوں اور وہ صبر کرنے والے ہوں تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ پھر اس نے یہ ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے طے شدہ فیصلہ نہ ہوتا تو تم نے جو وصول کیا ہے اس کی وجہ سے تمہیں عظیم عذاب لاحق ہونا تھا“۔ اللہ تعالیٰ یہ فرما رہا ہے کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں اس کو عذاب نہیں دوں گا جو میری نافرمانی کرے گا جب تک میں اسے پہلے کہہ نہیں دیتا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا: ”اے نبی! جو آپ لوگوں کے پاس لوگ قید ہیں تم ان سے یہ فرما دو“۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کے بارے میں بتایا تھا اور آپ سے یہ درخواست کی تھی کہ آپ بیس اوقیہ کے حوالے سے مجھے چھوڑ دیں جو آپ نے میرے پاس پائے ہیں اور اس کے بدلے میں مجھے بیس غلام آپ نے دیے جو سب تاجر تھے اور ان کے پاس مال موجود تھا اور پھر اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت کی بھی مجھے امید ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11033]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے معجم اوسط کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے، اور اس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11033]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11398 و 1650)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11348
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ رَاشِدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: افْتَرَضَ اللهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ الْعَشَرَةَ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ ذَلِكَ عَنْهُمْ، فَرُدَّ إِلَى أَنْ يُقَاتِلُوا الْعَدُوَّ إِذَا كَانُوا ضِعْفَيْنِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر فرض کیا تھا کہ ایک آدمی دس دشمنوں کا مقابلہ کرے، یہ ان پر گراں گزرا تو اللہ نے یہ حکم ان سے ہٹا دیا اور یہ کر دیا کہ وہ دشمن سے اس وقت لڑیں جب دشمن ان سے دگنا ہو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11348]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 171، حدیث 11396»
حدیث نمبر: 11349
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ رَاشِدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى، فَقَرَأَ حَتَّى إِذَا بَلَغَ: عَذَابٌ عَظِيمٌ، يَعْنِي: غَنَائِمَ بَدْرٍ قَبْلَ أَنْ يُحِلَّهَا لَهُمْ، يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”کسی نبی کے لیے مناسب نہیں کہ اس کے قیدی ہوں“ [سورۃ الانفال: 67] پھر یہاں تک تلاوت کی: ”بڑا عذاب“ [سورۃ الانفال: 68] - یعنی بدر کی غنیمتیں، اس سے پہلے کہ اللہ انہیں ان کے لیے حلال کرتا، فرمایا: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں کسی کو اس وقت تک سزا نہیں دیتا جب تک اسے پہلے سے آگاہ نہ کر دوں“ تو ”جو کچھ تم نے لیا اس پر تمہیں بڑا عذاب پہنچتا“ [سورۃ الانفال: 68] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11349]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 171، حدیث 11397»
حدیث نمبر: 4248
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: افْتَرَضَ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ الْعَشَرَةَ، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ وَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ، فَقَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ يَعْنِي: غَنَائِمَ بَدْرٍ، يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأُسَارَى، الْآيَةَ. فَقَالَ الْعَبَّاسُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فِيَّ وَاللهِ نَزَلَتْ ؛ حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِي وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةَ الَّتِي أَخَذْتُ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا، كُلُّهُمْ قَدْ تَاجَرَ بِمَالٍ فِي يَدِهِ، مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللهِ تَعَالَى.
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ مَرْدُوَيْهِ فِي التَّفْسِيرِ الْمُسْنَدِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ هَكَذَا.
وَأَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ مَرْدُوَيْهِ فِي التَّفْسِيرِ الْمُسْنَدِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ هَكَذَا.
وَأَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ابتداءً مسلمانوں پر یہ فرض کیا تھا کہ ان کا ایک آدمی (دشمن کے) دس افراد کے مقابلہ میں قتال کرے گا، لیکن یہ حکم ان پر نہایت گراں اور دشوار گزرا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان پر تخفیف فرماتے ہوئے اس بوجھ کو کم کر دیا اور حد مقرر فرمائی کہ ایک آدمی دو کے مقابلہ میں قتال کرے، اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ [سورة الأنفال: 65] یعنی ”اگر تم میں بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے“، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ [سورة الأنفال: 68] یعنی ”اگر اللہ کا لکھا ہوا حکم پہلے سے طے شدہ نہ ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا“، اس سے مراد غزوہ بدر کے غنائم ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا مفہوم یہ ہے کہ ”میں کسی ایسے شخص کو عذاب نہیں دیتا جس نے میری نافرمانی کی ہو جب تک کہ میں پہلے اسے تنبیہ نہ کر دوں“، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأُسَارَى﴾ [سورة الأنفال: 70] یعنی ”اے نبی! جو قیدی آپ کے قبضے میں ہیں ان سے فرما دیجیے... (آخری آیت تک)“۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم! یہ آیت میرے ہی بارے میں نازل ہوئی تھی؛ جس وقت میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام لانے کی خبر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مطالبہ کیا کہ آپ ان بیس اوقیہ سونا کا حساب کر لیں جو (بطور فدیہ) میرے پاس سے لیے گئے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے بدلے بیس ایسے غلام عطا فرمائے جن میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں تجارت کے لیے کثیر مال موجود ہے، اور اس دنیاوی انعام کے ساتھ ساتھ مجھے اللہ تعالیٰ کی مغفرت و بخشش کی بھی کامل امید ہے۔
یہ اسناد صحیح ہے، اسے ابن مردویہ نے اپنی تفسیر المسند میں احمد بن حسین سے، انہوں نے عبداللہ بن محمد سے اور انہوں نے اسحاق سے اسی طرح روایت کیا ہے، نیز امام طبرانی نے اسے یزید بن ہارون کی حدیث سے، انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4248]
یہ اسناد صحیح ہے، اسے ابن مردویہ نے اپنی تفسیر المسند میں احمد بن حسین سے، انہوں نے عبداللہ بن محمد سے اور انہوں نے اسحاق سے اسی طرح روایت کیا ہے، نیز امام طبرانی نے اسے یزید بن ہارون کی حدیث سے، انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ رَوَاهُ ابْنُ مَرْدُوَيْهِ فِي التَّفْسِيرِ الْمُسْنَدِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ هَكَذَا .»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح (المطالب العالية، ج 17، ص 317)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11033، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4773، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 212، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4538»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح (المطالب العالية، ج 17، ص 317)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11033، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4773، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 212، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4538»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8107
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَطَاءٍ .
، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: افْتُرِضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ عَشَرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ، يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الأَسْرَى الْآيَةَ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : فِيَّ وَاللهِ نَزَلَتْ، حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِي، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةَ الَّتِي أَخَذْتُ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا، كُلُّهُمْ تَاجَرَ بِمَالِي فِي يَدِهِ، مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللهِ جَلَّ ذِكْرُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، بِهَذَا التَّمَامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ .
، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: افْتُرِضَ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ عَشَرَةً، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللهُ فِي ذَلِكَ: إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ، ثُمَّ قَالَ: لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ، يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الأَسْرَى الْآيَةَ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : فِيَّ وَاللهِ نَزَلَتْ، حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِي، وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةَ الَّتِي أَخَذْتُ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا، كُلُّهُمْ تَاجَرَ بِمَالِي فِي يَدِهِ، مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللهِ جَلَّ ذِكْرُهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ، بِهَذَا التَّمَامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر فرض کیا گیا تھا کہ ایک آدمی دس آدمیوں سے لڑے، یہ حکم ان پر بہت گراں اور دشوار گزرا، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے تخفیف فرما دی اور حکم یہ ہوا کہ ایک آدمی دو آدمیوں سے لڑے۔ اس بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آئیں گے﴾ آخر آیات تک۔ پھر فرمایا: ﴿اگر اللہ کی طرف سے پہلے ایک بات لکھی نہ جا چکی ہوتی تو جو (فدیہ) تم نے لیا اس کی پاداش میں تمہیں بڑا عذاب آ پہنچتا﴾ یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”اگر یہ بات نہ ہوتی کہ میں جو شخص میری نافرمانی کرے اسے پیشگی آگاہ کیے بغیر عذاب نہیں دیتا (تو تمہیں عذاب پہنچ جاتا)۔“ پھر فرمایا: ﴿اے نبی! ان قیدیوں سے کہہ دیجیے جو تمہارے ہاتھوں میں ہیں﴾ آخر آیت تک۔ اس پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی، جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام کی خبر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ جو بیس اوقیہ (سونا) میں اپنے ساتھ لایا تھا اسے (فدیے میں) میرے حساب میں شمار فرما لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے مجھے بیس غلام عطا فرمائے، ان میں سے ہر ایک میرے اس مال سے تجارت کرتا ہے جو اس کے ہاتھ میں ہے، اور اس کے ساتھ مجھے اللہ جل ذکرہ کی مغفرت کی بھی امید ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن اسحاق سے اس پوری تفصیل کے ساتھ صرف جریر بن حازم نے روایت کی ہے، اور وہب بن جریر اس کو بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8107]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث محمد بن اسحاق سے اس پوری تفصیل کے ساتھ صرف جریر بن حازم نے روایت کی ہے، اور وہب بن جریر اس کو بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8107]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4652، 4653، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1125، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4773، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 488، 489، 214، 215، 212، 213، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2646، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1000، 2537، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18156، 18155، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4248، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9525، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11211، 11396، 11397، 11398، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7804»
حدیث نمبر: 4538
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثَنَا أَبِي ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَنْ يُقَاتِلَ الْوَاحِدُ الْعَشَرَةَ، فَثَقُلَ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، فَوَضَعَ اللَّهُ عَنْهُمْ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ الرَّجُلُ الرَّجُلَيْنِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِي ذَلِكَ (إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ) ... إِلَى آخِرِ الْآيَاتِ، فَقَالَ: (لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ) يَعْنِي غَنَائِمَ بَدْرٍ يَقُولُ: لَوْلَا أَنِّي لَا أُعَذِّبُ مَنْ عَصَانِي حَتَّى أَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأُسَارَى) الْآيَةَ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : فِيَّ وَاللَّهِ نَزَلَتْ حِينَ أَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِي وَسَأَلْتُهُ أَنْ يُحَاسِبَنِي بِالْعِشْرِينَ الْأُوقِيَّةَ الَّتِي أَخَذْتُ مَعِي، فَأَعْطَانِي بِهَا عِشْرِينَ عَبْدًا كُلُّهُمْ قَدْ تَاجَرَ بِمَالٍ فِي يَدِهِ مَعَ مَا أَرْجُو مِنْ مَغْفِرَةِ اللَّهِ - تَعَالَى ".
قَالَ شَيْخُنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَسْقَلَانِيُّ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، رَوَاهُ ابْنُ مَرْدَوَيْهِ فِي تَفْسِيرِهِ،عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ هَكَذَا، وَأَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ بِهِ.
قَالَ شَيْخُنَا أَبُو الْفَضْلِ الْعَسْقَلَانِيُّ: هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، رَوَاهُ ابْنُ مَرْدَوَيْهِ فِي تَفْسِيرِهِ،عَنْ أَحْمَدَ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ إِسْحَاقَ هَكَذَا، وَأَخْرَجَهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ بِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”اللہ تعالیٰ نے (ابتداءً) مسلمانوں پر یہ فرض کیا تھا کہ ایک آدمی دس کا مقابلہ کرے گا، پھر یہ ان پر شاق گزرا اور انہیں دشوار معلوم ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ان کا بوجھ ہلکا کر دیا یہاں تک کہ یہ حکم ہوا کہ ایک شخص دو کا مقابلہ کرے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ﴾ ”اگر تم میں سے بیس صبر کرنے والے ہوں گے تو وہ دو سو پر غالب آ جائیں گے“ (آیت کے آخر تک)، پھر فرمایا: ﴿لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ﴾ ”اگر اللہ کا ایک نوشتہ پہلے سے موجود نہ ہوتا تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بدلے تمہیں بڑا عذاب پہنچتا“، یعنی اموالِ غنیمتِ بدر؛ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر یہ بات پہلے سے طے نہ ہوتی کہ میں کسی کو اس وقت تک عذاب نہیں دیتا جب تک اسے پہلے سے (حکم پہنچا کر) آگاہ نہ کر دوں (تو عذاب آ جاتا)۔ پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِمَنْ فِي أَيْدِيكُمْ مِنَ الْأُسَارَى﴾ ”اے نبی! جو قیدی تمہارے قبضے میں ہیں ان سے فرما دیجیے“ (آخر آیت تک)۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ آیت میرے ہی بارے میں نازل ہوئی تھی جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اسلام لانے کی خبر دی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ ان بیس اوقیہ چاندی کا حساب کریں جو میرے پاس تھی (اور فدیہ میں لے لی گئی تھی)، پس اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے بدلے بیس غلام عطا فرمائے جو سب کے سب اپنے پاس موجود مال سے تجارت کرتے تھے، اور ساتھ ہی میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی امید بھی رکھتا ہوں“۔ ہمارے شیخ ابو الفضل العسقلانی فرماتے ہیں کہ یہ سند صحیح ہے، اسے ابن مردویہ نے اپنی تفسیر میں احمد بن حسین عن عبد اللہ بن محمد عن اسحاق کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور امام طبرانی نے اسے یزید بن ہارون عن ابن اسحاق کی سند سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4538]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح، رواه ابن مردويه في تفسيره،عن أحمد بن الحسين، عن عبد الله بن محمد، عن إسحاق هكذا، وأخرجه الطبراني من حديث يزيد بن هارون، عن ابن إسحاق به»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11033، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4773، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 212»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8103، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11033، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4773، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 212»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح