الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
94. باب البيع المنهي عنه - ذكر العلة التي من أجلها نهى عن بيع المزابنة-
ممنوعہ بیوع کا بیان - اس علت کا بیان جس کی وجہ سے بیعِ مزابنہ سے روکا گیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4997 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 4997
مسند احمد: 1515
الفتح الربانی: 5843
السنن الكبرى للبيهقي: 10563
حدیث نمبر: 4997
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ زَيْدِ أَبِي عَيَّاشٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ،" أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ بَيْعِ الْبَيْضَاءِ بِالسُّلْتِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ عَنْ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، فَقَالَ: " أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا جَفَّ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" فَلا إِذَا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْبَيْضَاءُ الرُّطَبُ مِنَ السُّلْتِ بِالْيَابِسِ مِنَ السُّلْتِ".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے ایک قسم کے جو کی دوسری قسم کے جو کے عوض فروخت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تر کھجور کے عوض خشک کھجور کا سودا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تر کھجور سوکھنے پر کم نہیں ہو جاتی؟“ لوگوں نے عرض کیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایسا نہیں ہو گا (یعنی یہ درست نہیں ہو گا)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے: تر جو کو خشک جو کے عوض میں فروخت کیا جائے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4997]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 2312، وابن الجارود فى "المنتقى"، 714، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4997، 5003، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2277، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4559، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3359، 3360، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1225، 1225 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2264، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10667، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2994، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1534» «رقم طبعة با وزير 4976»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»، «الإرواء» (1352). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 1515
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ مَوْلَى الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ , عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ , عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ , قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ؟ فَقَالَ:" أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟" , قَالُوا: بَلَى , فَكَرِهَهُ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ کسی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا تر کھجور کو خشک کھجور کے بدلے بیچنا جائز ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ایسا نہیں ہے کہ تر کھجور خشک ہونے کے بعد کم رہ جاتی ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: ایسا ہی ہے، اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نا پسندیدہ قرار دیا۔ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1515]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي .
حدیث نمبر: 5843
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ فَقَالَ أَلَيْسَ يَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا بَلَى فَكَرِهَهُ
۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ آیا تر کھجور کو خشک کھجور کے عوض فروخت کیا جا سکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تر کھجور خشک ہو جاتی ہے تو کیا اس کا وزن کم نہیں ہوجاتا۔ لوگوں نے کہا: جی ہاں، اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس تجارت کو ناپسند کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5843]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1515»
وضاحت: فوائد: … مذکورہ بالا دونوں احادیث میںسودی کاروبار کی ایک قسم سے منع کیا گیا ہے، اس کو ربا الفضل کہتے ہیں، جس کی تفصیل آگے آئے گی۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1515
حدیث نمبر: 10563
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَيَّاشٍ، يَقُولُ: سَأَلْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ اشْتِرَاءِ السُّلْتِ، بِالتَّمْرِ، فَقَالَ سَعْدٌ: أَبَيْنَهُمَا فَضْلٌ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: لَا يَصْلُحُ، وَقَالَ سَعْدٌ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ اشْتِرَاءِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبَيْنَهُمَا فَضْلٌ؟" قَالُوا: نَعَمِ الرُّطَبُ يَنْقُصُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَا يَصْلُحُ".
ابو عیاش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سلت (جَو کی ایک قسم) کو خشک کھجور کے بدلے خریدنے کے بارے میں پوچھا، تو سعد رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”کیا ان دونوں کے درمیان تفاضل ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ہاں۔ فرماتے ہیں: ”پھر درست نہیں ہے۔“ سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تر کھجور کو خشک کے بدلے فروخت کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ان میں تفاضل ہوتا ہے؟“ انہوں نے کہا کہ تر کھجور کم ہوجاتی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر درست نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10563]
تخریج الحدیث: «حسن۔ انظر ما مضيٰ»
الحكم على الحديث:
حسن