🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. ذكر البيان بأن هذا الأمر إنما أمر به في المغازي وحاجة الناس إليها-
- اس باب میں بیان ہے کہ یہ حکم خاص طور پر جنگوں یا ضرورت کے وقت دیا گیا۔
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5458 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 5458
صحیح مسلم: 5494
مسند احمد: 14626، 14874
الفتح الربانی: 7912
الجامع الكامل: 15338
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1215
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5458
أَخْبَرَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَعْيَنَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَوْنَاهَا: " اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک غزوے کے دوران میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اکثر جوتا پہن کر رکھا کرو کیونکہ آدمی جب تک جوتا پہنے رکھتا ہے سوار کی طرح ہوتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب اللباس وآدابه/حدیث: 5458]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2096، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5457، 5458، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9715، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4133، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14850» «رقم طبعة با وزير 5434»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2096 ترقیم شاملہ: -- 5494
حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قال: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَوْنَاهَا: " اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ ".
ابوزبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: میں نے ایک غزوے کے دوران میں، جو ہم نے لڑا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کثرت سے (اکثر اوقات) جوتے پہنا کرو، کیونکہ آدمی جب تک جوتے پہن کر رکھتا ہے سوار ہوتا ہے۔ (اس کے پاؤں اسی طرح محفوظ رہتے ہیں جس طرح سوار کے اور وہ سوار ہی کی طرح تیزی سے چل سکتا ہے۔)“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5494]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک غزوے میں جو ہم نے کیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرماتے سنا: ”جوتے خوب استعمال کرو، بکثرت پہنو، کیونکہ انسان جب تک جوتا پہنے رہتا ہے، وہ گویا سوار ہوتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5494]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2096
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14626
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَكْثِرُوا مِنْ هَذِهِ النِّعَالِ، فَإِنَّهُ لَا يَزَالُ أَحَدُكُمْ رَاكِبًا إِذَا انْتَعَلَ"، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ: قَالَ أَبِي: وَفِي مَوْضِعٍ آخَرَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا:" اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوتی کثرت سے پہنا کر و کیونکہ جب تک آدمی جوتی پہنے رہتا ہے گویا سواری پر سوار رہتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14626]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، قاله أحمد شاكر، م: 2096، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14874
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنِ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جوتی کثرت سے پہنا کر و کیونکہ جب تک آدمی جوتی پہنا رہے گا گویا وہ سواری پر سوار رہتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14874]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن، قاله أحمد شاكر، م: 2096، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7912
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ فَإِنَّ الرَّجُلَ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا انْتَعَلَ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، آپ نے ایک غزوہ کے موقع پر فرمایا: جوتے کثرت سے پہنا کرو، کیونکہ آدمی جب تک جوتا پہنے رکھے، وہ گویا سوار رہتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 7912]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2096، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14874 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14935»
وضاحت: فوائد: … امام نووی نے کہا ہے کہ جوتیاں پہن کر چلنے والا، ننگے پاؤں چلنے والے کی بہ نسبت راستے کی سختی و کرختگی، کانٹوں اور دوسری موذی چیزوں سے سالم رہتا ہے، اس کے پاؤں محفوظ رہتے ہیں، مشقت وتھکاوٹ کم ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے اس حدیث میں ایسے شخص کو سوار آدمی سے تشبیہ دی گئی ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسافر کو دورانِ سفر اپنی معاون چیزوں کا استعمال کرنا چاہئے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2096
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15338
15338- عن جابر قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول في غزوة غزوناها: استكثروا من النعال، فإن الرجل لا يزال راكبا ما انتعل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في اللباس (2096) عن سلمة بن شبيب، حدثنا الحسن بن أعين، حدثنا معقل، عن أبي الزبير، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1215
«أكثروا من هذه النعال فإن الرجل لا يزال راكبا ما انتعل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جوتوں کا کثرت سے استعمال کیا کرو (یعنی جوتے پہن کر رکھا کرو)، کیونکہ انسان جب تک جوتے پہنے رہتا ہے، وہ گویا سوار ہی رہتا ہے (یعنی جوتے کی وجہ سے اسے پیدل چلنے کی تکلیف اور تھکاوٹ کم محسوس ہوتی ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إق/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن جابر. الصحيحة 345: حم، م، خط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں