🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. ذكر خبر رابع يصرح بالانتفاع بلحوم الضحايا بعد ثلاث-
- ذکر چوتھی خبر جو تین دن کے بعد قربانی کے گوشت سے نفع اٹھانے کو واضح کرتی ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5928 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 5928
صحیح مسلم: 5108
سنن نسائی: 4433، 4439
مسند احمد: 11543، 11606، 11811
المستدرک علی الصحیحین: 7759
الجامع الكامل: 7224
السنن الكبرى للبيهقي: 19217
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1078، 1196
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1078
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: أُرَاهُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «‏‏‏‏يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ، لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَشَكَوْا إِلَيْهِ أَنَّ لَهُمْ عِيَالًا وَخَدَمًا، فَقَالَ: «‏‏‏‏كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْتَبِسُوا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اہل مدینہ! قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ ان کے اہل و عیال اور خادم ہیں (جن کی خوراک کے لیے گوشت کی ضرورت رہتی ہے)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اب) تم خود بھی کھاؤ، دوسروں کو بھی کھلاؤ اور ذخیرہ بھی کر لو۔“ اس روایت کی سند میں ابونضرہ رحمہ اللہ کو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے اس کے مروی ہونے میں تردد لاحق ہوا ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1973، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4428، 4434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10792، 11057، 11149، 11212، 11233، 11402، وأخرجه فتح الباري برقم: 5249، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7642، 7643، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5928، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19070، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1073»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1196
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَشَكَا إِلَيْهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ أَنَّ لَهُمْ عِيَالًا، قَالَ: «‏‏‏‏فَكُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْبِسُوا» ‏‏‏‏.
وَقَالَ الْجُرَيْرِيُّ : فَلَا أَدْرِي فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَمْ فِي غَيْرِهِ قَالَ: «‏‏‏‏وَادَّخِرُوا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے مدینہ والو! تم قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاؤ۔“ راوی کا بیان ہے کہ پھر اہل مدینہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ وہ عیال دار لوگ ہیں (یعنی ان کی ضرورت زیادہ ہے)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم خود بھی کھاؤ، دوسروں کو بھی کھلاؤ اور اپنے پاس روک کر بھی رکھو۔“ اور امام جریری رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے یقینی طور پر معلوم نہیں کہ اسی حدیث میں ہے یا کسی اور روایت میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور (گوشت کو) ذخیرہ بھی کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1196]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 1078)، وإسناده هنا صحيح»
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1973، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5928، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11833، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1191»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں