الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
34. باب ما جاء في الفتن - ذكر البيان بأن فتنة النساء من أعظم ما كان يخافها صلى الله عليه وسلم على أمته-
فتنوں کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - ذکر بیان کہ عورتوں کا فتنہ وہ سب سے بڑی چیز ہے جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے ڈرتے تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5969 (کل: 24 مقامات، 15 کتب)
صحیح ابن حبان: 5969
صحیح بخاری: 5096
صحیح مسلم: 6945
سنن ابن ماجہ: 3998
مشکوۃ المصابیح: 3085
مسند الحمیدی: 556
اللؤلؤ والمرجان: 1744
الفتح الربانی: 10042
الجامع الكامل: 15210
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5597
المعجم الاوسط: 564
11 تا 20
حدیث نمبر: 787
787 - أنا الشَّيْخُ أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدُونٍ الْمَوْصِلِيُّ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، نا أَبُو بَدْرٍ، عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ، نا قُرَّةُ بْنُ حَبِيبٍ، نا بَحْرٌ السَّقَّاءُ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرُّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ»
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں پر عورتوں سے بڑا مضر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998،، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160»
وضاحت: تشریح: -
عورتوں کو مردوں کے لیے بڑا مضر اور خطرناک فتنہ اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ دین ودنیا کے اکثر فساد اور خرابیاں عورتوں ہی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ یہ ناقص العقل والدین ہونے کے باوجود مردوں کو ایسے کام کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ جن میں ان کے دین اور دنیا دونوں کا نقصان ہوتا ہے۔ عورتوں کی وجہ سے باہمی عداوت، لڑائی جھگڑے بلکہ خون خرابہ شروع ہو جاتا ہے یوں معاشرے کا امن و سکون برباد ہو جاتا ہے۔ عورتوں کی محبت اور عشق میں گرفتار ہو کر بندہ خلاف شرع کام کرنے لگ جاتا ہے اور دین سے دور ہوتا چلا جاتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”دنیا شیریں اور سرسبز و شاداب ہے، بے شک اللہ تمہیں اس میں خلیفہ بنانے والا ہے، وہ دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو، تم دنیا اور عورتوں کے فتنوں سے بچو کیونکہ بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ عورتوں کی وجہ سے رونما ہوا تھا۔“ [مسلم: 2742]

الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1744
1744 صحيح حديث أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ، مِنَ النِّسَاءِ
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں کے فتنے سے بڑھ کر نقصان دینے والا اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 67 كتاب النكاح: 17 باب ما يتقى من شؤم المرأة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 17937 ترقیم الشثری: -- 18577
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن سليمان التيمي ، عن ابي عثمان ، عن اسامة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما تركت بعدي على امتي فتنة اضر على الرجال من النساء"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (التميمي).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، والحديث أخرجه البخاري (٥٠٩٦)، ومسلم (٢٧٤١).
حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے اپنے بعد اپنی امت کے مردوں کے لئے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18577]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: وسئل عن حديث أبي عثمان النهدي عن سعيد بن زيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء فقال هو حديث يرويه معتمر بن سليمان عن أبيه عن أبي عثمان عن أسامة بن زيد وسعيد بن زيد عن النبي صلى الله عليه وسلم وخالفه أصحاب التيمي منهم سفيان الثوري وشعبة ويزيد بن زريع وغيرهم فأسندوه عن أسامة بن زيد وحده عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو أحبها إلي وأخرج مسلم في الصحيح القولين جميعا . قال سعد الشثري: حسن؛ أبو خالد صدوق، والحديث .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، 2740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5969، 5970، 5967، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9108، 9225، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160، 22245، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 972، والبزار فى «مسنده» برقم: 1255، 2596، 2597، 2598، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40064، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4322، 4323، 4324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 417، 415، 416، 418، 419، 420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 564، 3675، 5669، ترقيم محمد عوامة: 17937»

إسناده حسن
ترقیم عوامۃ: 38437 ترقیم الشثری: -- 40065
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن التيمي ، عن ابي عثمان ، عن اسامة بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما تركت على امتي بعدي فتنة اضر على الرجال من النساء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يزيد).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه البخاري (٥٠٩٦)، ومسلم (٢٧٤١).
حضرت اسامہ بن زید سے روایت ہے فرمایا کہ رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں نے اپنے بعد اپنی امت میں کوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑاجو مردوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہو عورتوں کے مقابلے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40065]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: وسئل عن حديث أبي عثمان النهدي عن سعيد بن زيد عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء فقال هو حديث يرويه معتمر بن سليمان عن أبيه عن أبي عثمان عن أسامة بن زيد وسعيد بن زيد عن النبي صلى الله عليه وسلم وخالفه أصحاب التيمي منهم سفيان الثوري وشعبة ويزيد بن زريع وغيرهم فأسندوه عن أسامة بن زيد وحده عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو أحبها إلي وأخرج مسلم في الصحيح القولين جميعا . قال سعد الشثري: حسن؛ أبو خالد صدوق .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5096، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2741، 2740، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5969، 5970، 5967، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9108، 9225، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2780، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3998، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13653، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22160، 22245، والحميدي فى «مسنده» برقم: 556، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 972، والبزار فى «مسنده» برقم: 1255، 2596، 2597، 2598، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20608، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18580، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4322، 4323، 4324، والطبراني فى «الكبير» برقم: 417، 415، 416، 418، 419، 420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 564، 3675، 5669، ترقيم محمد عوامة: 38437»

حدیث نمبر: 10042
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا تَرَكْتُ فِي النَّاسِ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے بعد لوگوں میں کوئی ایسا فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہو، ما سوائے عورتوں کے۔ [الفتح الربانی/كتاب المدح والدم/حدیث: 10042]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه البزار: 2596،والنسائي في الكبري: 9270 (ا فنظر: 21829 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22172»
وضاحت: فوائد: … شریعت ِ اسلامیہ میں ایک طرف تو عورت کو کلیدی حیثیت کا مالک ٹھہرایا گیا ہے، یہ عورت ہی ہے جو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کا روپ اختیار کرکے اپنے بیٹوں، اپنے باپوں، اپنے بھائیوں اور اپنے خاوندوں سے الفت و محبت اور احترام و اکرام وصول کرتی ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَلدُّنْیَا مَتَاعٌ، وَ خَیْرُ مَتَاعِھَا اَلْمَرْأَۃُ الصَّالِحَۃُ۔)) (مسلم: ۱۴۶۷) … دنیا ساز و سامان ہے اور دنیا کا بہترین سامان، نیک عورت ہے۔ عورتوںکے ساتھ بہترین حسن سلوک اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اَکْمَلُ الْمُؤْمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا، وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَائِھِمْ۔)) (ترمذی: ۱۱۶۲) … تم میں کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہے اور تم میں سب سے بہتر وہ آدمی ہے، جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے۔
یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو سب سے زیادہ تحفظ، احترام اور مقام عطا کیا، مردوں کو ان کی دنیوی ضروریات پوری کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، ان کی عزتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرے سے غیر محرم عورتوں کی طرف دیکھنے اور بالخصوص نظرِ بد سے دیکھنے سے منع کر دیا۔
بہرحال اس مقام ومرتبہ کے باوجود عورت فتنہ باز، سازشی، مکار، ناشکری اور شکایتی ثابت ہوئی ہے۔ اس کی نالائقی اور بے صبری کو دیکھیں کہ یہ ایک خاوند، ساس سسر اور گھر میں بسنے والے چند افراد کو راضی نہیں رکھ سکتی ہے۔
عصر حاضر میں عورتوں کی نیم برہنہ حالت اور بے پردگی اچھے خاصے مومنوں کے لیے بڑی آزمائش ثابت ہوئی ہے، بازاروں میں بدکاری اور نظروں کا زنا عام ہے، گھروں سے باہر نکل کر جدھر نگاہ اٹھائیں، ہر طرف شیطانوں کے روپ میں عورتوں کے جاذبِ نظر چہرے اور بدکاری کے اسباب و وسائل نظر آتے ہیں، رہی سہی کمی میڈیا اور اشتہار بازی نے خوب پوری کر دی ہے۔ اس سے بڑا مکر و فریب کیا ہو سکتا ہے کہ شادی کے چند روز بعد ہی عورت نے اپنے خاوند کے سامنے قسما قسم کے بتول پڑھ پڑھ کے اسے خرید لیا اور اس کو اس کے والدین اور بہن بھائیوں کا دشمن ثابت کر دکھایا۔ آجکل مرد حضرات اپنے مجازی خالق والدین کی گستاخی کرتے ہیں، اپنے بہن بھائیوں کی محبتوں کو ٹھکرا دیتے ہیں اور ان کے بھتیجے اور بھانجے ان کے میٹھے بولوں کو ترسنے لگتے ہیں، ان سب کارستانیوں کی جڑ عورت ہے۔ چشم فلک گواہ ہے کہ شادی سے پہلے رشتہ داروں کے ساتھ معاملات اور ہوتے ہیں اور شادی کے بعد رخ بدلتے ہوئے نظرآنے لگتے ہیں، آخر ایسا کیوں ہے؟ ساس کے کردار پر نگاہ ڈالیں، اس کی سازشوں کا لب لباب یہ ہوتا ہے کہ اس کا داماد اس کی بیٹی کا ہو کر رہ جائے اور اپنے جنم دینے والوں کو دشمن سمجھنے لگے۔ کتنے بدبخت اور کمینے ہیں وہ لوگ، جو اپنی بیویوں اور ساسوں کے پاس بیٹھ کر اپنی ماؤں بہنوں کی بدخوئی کرتے ہیں۔
مسلم معاشرہ کے اکثر افراد بدکار، چالباز اور آوارہ عورتوں کے جال میں جکڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آپ نے کبھی پوری دنیا میں تعلیمی میدان میں شکست کھاجانے والے ذہین نوجوانوں کے پست ہو جانے کے اسباب پر کبھی غور کیاہے؟ کالجز اور یونیورسٹیز کے آوارہ صفت ماحول کے نتائج پر کبھی غور کیا ہے؟ والدین سے بے رخی کرنے والے بیس سالہ لڑکے کے اسباب کے بارے میںدریافت کیا ہے؟ معاشرے کے اکثر نوجوان شادیوں کے قابل کیوں نہیں رہے؟ شادی کا نام سن کر ان کے رنگ پیلے کیوں پڑ جاتے ہیں؟ والدین کی طے شدہ نسبتوں کو کیوں ٹھکرا دیا گیا؟ ایک آدمی بچوں کا باپ ہونے، ان کے ناز نخرے پورے کرنے اور ان سے پیارو محبت کے دعوے کرنے کے باوجود اپنے ماں اور باپ کو کیوں بھول جاتا ہے؟ وسعت ہونے کے باوجود اپنے والدین پر خرچ کرنے کے معاملے میں کیوں کنجوسی برتی جاتی ہے؟ … … شاید ان سب سوالوں کے جوابات لفظ عورت پر آ کر رک جائیں۔
یہ ایک مشاہدہ شدہ حقیقت ہے کہ خاتون کو ہر ایک کے احسانات یاد ہوتے ہیں، وہ اپنے بھائیوں اور بہنوئیوں کی تعریف کرے گی، وہ اس شخص کی مدح سرائی کرنا بھی نہیں بھولے گی، جس نے خوشی کے موقع پر اس کے بچے کو پانچ سو روپیہ دیا ہو گا، ما سوائے اپنے خاوند کے، جو مہینوں میں اس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے، لیکن اس کے منفی پہلو کو سامنے رکھ کر اس کی بغاوت اور احسان فراموشی کی جائے گی، الا ما شاء اللہ۔

اسناده صحيح علي شرط الشيخين
حدیث نمبر: 15210
15210- عن أسامة بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما تركت بعدي فتنة هي أضر على الرجال من النساء.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النكاح (5096)، ومسلم في الرقاق (2740:97) كلاهما من طريق سليمان التيمي، عن أبي عثمان النهدي، عن أسامة بن زيد فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5597
«ما تركت بعدي فتنة أضر على الرجال من النساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5597]
”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5597]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن هـ] عن أسامة. مختصر مسلم 2067.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 412
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً فِي النَّاسِ أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد لوگوں میں مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 412]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 169، حدیث 415»
حدیث نمبر: 413
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 169، حدیث 416»
حدیث نمبر: 414
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَا تَرَكْتُ بَعْدِي فِتْنَةً أَضَرَّ عَلَى الرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ نقصان دہ کوئی فتنہ نہیں چھوڑا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 169، حدیث 417»