🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب الجنايات - ذكر تحريم الله جل وعلا الجنة على القاتل نفسه في حالة من الأحوال-
جرائم (گناہوں اور ظلم و تعدّی) کا بیان - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے کسی بھی حال میں خود کو قتل کرنے والے پر جنت حرام کی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5988 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 5988
صحیح مسلم: 308
مشکوۃ المصابیح: 3455
اللؤلؤ والمرجان: 73
الجامع الكامل: 6830
السنن الكبرى للبيهقي: 15879
المعجم الکبیر للطبرانی: 1651
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1527
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5988
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى الزَّمِنُ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ فَمَا نَسِينَا مِنْهُ، حَدَّثَنَا وَلا نَخْشَى أَنْ يَكُونَ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَرَجَ بِرَجُلٍ خُرَّاجٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَأَخَذَ سِكِّينًا فَوْجَأَ بِهَا، فَمَا رَقَأَ الدَّمُ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: " عَبْدِي بَادَرَنِي بِنَفْسِهِ، حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس مسجد میں حدیث بیان کی، ہمیں اس حدیث کا کوئی حصہ بھولا نہیں ہے، انہوں نے ہمیں حدیث بیان کی اور ہمیں یہ اندیشہ نہیں ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے غلط بات بیان کی ہو گی، انہوں نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم سے پہلے کے زمانے میں کسی شخص کو پھوڑا نکل آیا، اس نے (تکلیف کی شدت کی وجہ سے) چھری لی اور اسے کاٹ دیا، اس کا خون نہیں رکا، یہاں تک کہ وہ شخص مر گیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے اپنی ذات کے بارے میں مجھ سے آگے نکلنے کی کوشش کی، تو میں اس کے لیے جنت کو حرام قرار دیتا ہوں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5988]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1363، 3463، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 113، 113، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5988، 5989، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15982، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19102، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1527، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1664» «رقم طبعة با وزير 5956»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (452): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 113 ترقیم شاملہ: -- 308
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا أَبيِ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنَا جُنْدَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، فَمَا نَسِينَا وَمَا نَخْشَى أَنْ يَكُونَ جُنْدَبٌ، كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَرَجَ بِرَجُلٍ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ خُرَاجٌ "، فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
(شیبان کے بجائے) جریر نے بیان کیا کہ میں نے حسن کو کہتے ہوئے سنا: ”ہمیں جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نے اسی مسجد میں یہ حدیث سنائی، نہ ہم بھولے ہیں اور نہ ہمیں یہ خدشہ ہے کہ جندب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھا ہے۔ جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک آدمی کو پھوڑا نکلا....“ پھر اسی (سابقہ حدیث) جیسی حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 308]
حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نے اس مسجد میں حدیث سنائی، نہ ہم بھولے ہیں اور نہ ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ جندب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اپنی طرف سے بات منسوب کی ہو گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں میں سے ایک آدمی کے پھوڑا نکلا۔“ پھر اوپر والی حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 308]
ترقیم فوادعبدالباقی: 113
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (303)»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3455
3455 - وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ بِهِ جُرْحٌ، فَجَزِعَ فَأَخَذَ سِكِّينًا، فَجَزَّ بِهَا يَدَهُ فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ  . قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: بَادَرَنِي عَبْدِي بِنَفْسِهِ فَحَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ) . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا جو زخمی ہو گیا تو اس نے بے صبری کا مظاہرہ کیا، اس نے چھری پکڑی اور اپنا (زخمی) ہاتھ کاٹ ڈالا، اس کا خون بہتا رہا حتی کہ وہ فوت ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میرے بندے نے خود کو قتل کرنے میں مجھ سے جلدی کی اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔““ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3455]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3463) و مسلم (113/181)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
73 صحيح حديث جُنْدُبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ بِهِ جُرْحٌ فَجَزِعَ، فَأَخَذَ سِكِّينًا فَحَزَّ بِها يَدَهُ فَما رَقَأَ الدَّمُ حَتّى مَاتَ، قَالَ اللهُ تَعالَى بادَرَنِي عَبْدي بِنَفْسِهِ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھلے زمانے میں ایک شخص (کے ہاتھ میں) زخم ہو گیا تھا اور اسے اس سے بڑی تکلیف تھی، آخر اس نے چھری سے اپنا ہاتھ کاٹ لیا، اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ خون بہنے لگا اور اسی سے وہ مر گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے بندے نے خود میرے پاس آنے میں جلدی کی اس لیے میں نے بھی جنت کو اس پر حرام کر دیا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 50 باب ما ذكر عن بني إسرائيل»
وضاحت: راوي حدیث: سیّدنا جندب بن عبداللہ بن سفیان رضی اللہ عنہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور اپنے دادا کی طرف منسوب ہوتے تھے۔ کوفہ اور بصرہ میں رہائش پذیر رہے۔ انہیں جندب الخیر، جندب الفاروق اور جندب ابن ام جندب بھی کہا جاتا ہے۔ ۶۴ ہجری کوفات پائی۔

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6830
6830- عن الحسن، حدثنا جندب بن عبد الله في هذا المسجد، وما نسينا منذ حدّثنا، وما نخشى أن يكون جندب كذب على النبي صلى الله عليه وسلم قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كان فيمن كان قبلكم رجل به جرح فجزع فأخذ سكيناً فحزّ بها يده، فما رقأ الدمُ حتى مات. قال الله تعالى: بادرني عبدي بنفسه، حرمت عليه الجنة.
وفي رواية: خرج برجل خُرّاج - أي القرحة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في أحاديث الأنبياء (3463) ومسلم في الإيمان (181:113) كلاهما من طريق جرير قال: سمعت الحسن يقول، فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15879
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: ثنا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، فَمَا نَسِينَاهُ حِينَ حَدَّثَنَاهُ، وَمَا جَرَى أَنْ يَكُونَ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَجُلٌ خَرَجَ بِهِ خُرَاجٌ فَجَزِعَ مِنْهُ، فَأَخَذَ سِكِّينًا فَجَرَحَ بِهَا يَدَهُ، فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: عَبْدِي بَادَرَنِي بِنَفْسِهِ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِ الْجَنَّةُ". أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ فَقَالَ: وَقَالَ حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ: عَنْ جَرِيرٍ. وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ.
سیدنا جندب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی امتوں میں ایک شخص کے ہاتھ پر پھوڑا نکل آیا تھا، اس نے اس کی تکلیف کی وجہ سے اپنا ہاتھ کاٹ لیا، جس سے خون بہنے لگا اور وہ شخص فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”میرے بندے نے جلدی کی، میں نے اس پر جنت کو حرام کر دیا ہے۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15879]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1651
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، ثَنَا الْحَسَنُ ، ثَنَا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جُرِحَ رَجُلٌ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ جِرَاحًا فَجَزِعَ مِنْهُ فَأَخَذَ سِكِّينًا فَحَزَّ بِهَا يَدَهُ فَمَا رَقَأَ عَنْهُ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ، فَقَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَبْدِي بَادَرَنِي نَفْسَهُ، حَرَّمْتُ عَلَيْكَ الْجَنَّةَ.
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی زخمی ہوا تو وہ اس سے گھبرا گیا، اس نے ایک چھری لے کر اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا، تو خون بند نہ ہوا یہاں تک کہ وہ مر گیا، تو اللہ عزوجل نے فرمایا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ سے پہل کی، میں نے اس پر جنت حرام کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 161، حدیث 1664»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1363، 3463، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 113، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5988، 5989، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15982، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19102، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1527»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1527
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، فِي هَذَا الْمَسْجِدِ، فَمَا نَسِينَا مِنْهُ حَدِيثًا وَلَا نَخْشَى أَنْ يَكُونَ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خَرَجَ بِرَجُلٍ خُرَّاجٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، فَجَزِعَ مِنْهُ، فَأَخَذَ سِكِّينًا، فَجَزَّ بِهَا يَدَهُ، فَمَا رَقَأَ عَنْهُ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ، قَالَ اللهُ تَعَالَى: عَبْدِي بَادَرَنِي بِنَفْسِهِ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
قَالَ أَبُو مُوسَى : قَالَ وَهْبٌ : الْقَدَرِيَّةُ يَحْتَجُّونَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَلَيْسَ لَهُمْ فِيهِ حُجَّةٌ.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں اسی مسجد میں یہ حدیث بیان کی اور ہم ان کی بیان کردہ کوئی بات نہیں بھولے اور نہ ہی ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (معاذ اللہ) جھوٹ باندھا ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کو ایک پھوڑا نکل آیا تو وہ اس کی تکلیف سے گھبرا گیا، پس اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ چاک کر دیا، پھر اس کا خون نہیں رکا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ پر سبقت کی، اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے“۔ ابو موسیٰ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ وہب رحمہ اللہ کا قول ہے کہ فرقہ قدریہ اس حدیث سے (اپنے باطل نظریات کے لیے) استدلال کرتے ہیں حالانکہ اس میں ان کے لیے کوئی حجت اور دلیل نہیں ہے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جندب بن عبد الله البجلي/حدیث: 1527]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: آ»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3276، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18323، وأخرجه فتح الباري برقم: 1298، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1664، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5988، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1524»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں