🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب القصاص - ذكر الإخبار عن نفي جناية الأب عن ابنه والابن عن أبيه-
قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر خبر کہ باپ کی جنايت بیٹے سے اور بیٹے کی جنايت باپ سے نہیں اٹھائی جاتی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5995 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5995
سنن ابوداود: 4206
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5995
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِيَادُ بْنُ لَقِيطٍ ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ قَالَ أَبِي: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: لا أَدْرِي، قَالَ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ قَالَ ذَلِكَ، وَكُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يُشْبِهُ النَّاسَ، فَإِذَا لَهُ وَفْرَةٌ بِهَا رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَبِي، ثُمَّ أَخَذَ يُحَدِّثُنَا سَاعَةً، قَالَ: " ابْنُكَ هَذَا؟" قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَشْهَدُ بِهِ، قَالَ:" أَمَا إِنَّ ابْنُكَ هَذَا لا يَجْنِي عَلَيْكَ، وَلا تَجْنِي عَلَيْهِ"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى سورة الأنعام آية 164، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى السِّلْعَةِ الَّتِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كَأَطَبِّ الرِّجَالِ، أَلا أُعَالِجُهَا؟ قَالَ:" طَبِيبُهَا الَّذِي خَلَقَهَا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: اسْمُ أَبِي رِمْثَةَ: رِفَاعَةُ بْنُ يَثْرِبِيٍّ التَّيْمِيُّ تَيْمُ الرَّبَابِ، وَمَنْ قَالَ: إِنَّ أَبَا رِمْثَةَ هُوَ الْخَشْخَاشُ الْعَنْبَرِيُّ فَقَدْ وَهِمَ.
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میرے والد نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ میں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم، میرے والد نے بتایا: یہ اللہ کے رسول ہیں، جب انہوں نے یہ بات کہی، تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی، میرا یہ خیال تھا کہ اللہ کے رسول لوگوں کی طرح شکل و صورت کے نہیں ہوں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لمبے بال تھے جن میں کچھ مہندی لگی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز رنگ کی دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں۔ میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ کچھ بات چیت کرتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”یہ تمہارا بیٹا ہے؟“ میرے والد نے جواب دیا: جی ہاں، رب کعبہ کی قسم! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا یہ بیٹا تمہارے کیے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتے گا اور تم اس کے کیے ہوئے جرم کی سزا نہیں بھگتو گے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى﴾ [سورة الإسراء: 15] ”کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“ پھر میرے والد نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو کندھوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ ابھری ہوئی دیکھی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حکمت کا کام بھی کرتا ہوں کیا میں اس کا علاج نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا علاج وہ ذات کرے گی، جس نے اسے پیدا کیا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا نام رفاعہ بن یثربی تیمی ہے، یہ تیم رباب سے تعلق رکھتے ہیں، جس شخص نے یہ کہا ہے کہ سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا نام خشخاش عنبری ہے، اسے غلط فہمی ہوئی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5995]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 832، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5995، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3611، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4208، 4495، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16001، 16002، 17771، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7226» «رقم طبعة با وزير 5963»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «موارد الظمآن» (1522). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ:" انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ ذُو وَفْرَةٍ بِهَا رَدْعُ حِنَّاءٍ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ".
ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا تو دیکھا کہ آپ کے سر کے بال کان کی لو تک ہیں، ان میں مہندی لگی ہوئی ہے، اور آپ کے جسم مبارک پر سبز رنگ کی دو چادریں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4206]
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ: ”میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کانوں تک تھے، ان میں مہندی کے رنگ کی جھلک تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4206]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4065)، (تحفة الأشراف: 12036) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (4065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں