الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
33. باب القصاص - ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم " ما كان عليك جناح " أراد به نفي القصاص والدية-
قصاص (بدلہ لینے) کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "تم پر کوئی گناہ نہیں" سے مراد قصاص اور دیت کی نفی ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6004 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 6004
سنن ابوداود: 5172
بلوغ المرام: 1029
مسند اسحاق بن راہویہ: 904
السنن الكبرى للبيهقي: 17658
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6046
المعجم الاوسط: 8221
حدیث نمبر: 6004
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ بِتُسْتَرَ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنِ اطَّلَعَ إِلَى دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ، فَلا دِيَةَ وَلا قِصَاصَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی دوسرے کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں جھانکنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ اس کی آنکھ پھوڑ دیتا ہے، تو کوئی دیت اور کوئی قصاص نہیں ہوگا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 6004]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6888، 6902، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2158، وابن الجارود فى "المنتقى"، 853، 854، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6002، 6003، 6004، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4875، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17732، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3451، 4274، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7433» «رقم طبعة با وزير 5972»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
حدیث نمبر: 5172
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنِ اطَّلَعَ فِي دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَئُوا عَيْنَهُ، فَقَدْ هَدَرَتْ عَيْنُهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو اس کی آنکھ رائیگاں گئی ۱؎“۔ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5172]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”جس نے کسی کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکا اور انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑ دی تو یہ ضائع ہے (اس میں کوئی قصاص نہیں)۔“ [سنن ابي داود/أبواب النوم /حدیث: 5172]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الآداب 9 (2563)، سنن النسائی/القسامة 41 (4864)، (تحفة الأشراف: 12628)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/266، 414، 527) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اسے کوئی تاوان یا بدل نہیں دینا پڑے گا۔ بعضوں نے کہا ہے کہ یہ اس صورت میں ہے جب اس نے اسے روکا ہو اور وہ نہ رکا ہو اور بعض علماء نے کہاہے کہ تاوان دینا پڑے گا کیونکہ کسی کے گھر میں جھانکنا اس میں بلا اجازت داخل ہونے سے بڑا گناہ نہیں اور بلا اجازت داخل ہونے سے جب آنکھ نہیں پھوڑی جا سکتی تو صرف جھانکنے سے بدرجہ اولیٰ نہیں پھوڑی جا سکتی ان لوگوں نے حدیث کو «مبالغة في الزجر» پر محمول کیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2158)
حدیث نمبر: 1029
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال أبو القاسم صلى الله عليه وآله وسلم:«لو أن امرأ اطلع عليك بغير إذن فحذفته بحصاة ففقأت عينه لم يكن عليك جناح» . متفق عليه وفي لفظ لأحمد والنسائي وصححه ابن حبان: «فلا دية له ولا قصاص» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اگر کوئی مرد تیرے گھر بغیر اجازت کے جھانکے (نظر ڈالے) اور تو کنکری مار کر اس کی آنکھ پھوڑ دے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔“ (بخاری و مسلم) احمد اور نسائی کے الفاظ ہیں جسے ابن حبان نے صحیح کہا ہے کہ ” نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1029]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الديات، باب من الطلع في بيت قوم ففقؤوا عينه فلا دية له، حديث:6902، ومسلم، الأداب، باب تحريم النظر في بيت غيره، حديث:2158، وأحمد:2 /243، والنسائي، القسامة، حديث:4864، وابن حبان (الإحسان):7 /597.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 904
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اطَّلَعَ فِي دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ فَلَا دِيَةَ وَلَا قِصَاصَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بلا اجازت کسی کے گھر میں جھانکا اور انہوں نے اس کی آنکھ پھوڑ دی، تو اس کی کوئی دیت ہے نہ قصاص۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الادب، باب فى استذان، رقم: 5172 قال الالباني: صحيح . مسند احمد: 414/2 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 1048 .»
حدیث نمبر: 8997
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ، فَفَقَئُوا عَيْنَهُ، فَلَا دِيَةَ لَهُ وَلَا قِصَاصَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی آدمی اجازت کے بغیر کسی کے گھر میں جھانک کر دیکھے اور وہ اسے کنکری دے مارے جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو اس کی کوئی دیت اور قصاص نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8997]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6902، م: 2158
حدیث نمبر: 9360
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ أَبِي فَاطَّلَعَ أَبِي فِي دَارِ قَوْمٍ، فَرَأَى امْرَأَةً، فَقَالَ: أَمَا إِنَّهُمْ لَوْ فَقَئُوا عَيْنِي لَهُدِرَتْ، ثُمَّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَة أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ اطَّلَعَ فِي دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَفَقَئُوا عَيْنَهُ، هُدِرَتْ" ، وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّةً: عَيْنٌ.
سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے والد کے ہمراہ چل رہا تھا کہ میرے والد نے ایک گھر میں جھانک کر دیکھا، ان کی نظر ایک عورت پر پڑگئی، وہ کہنے لگے کہ اگر یہ لوگ میری آنکھ پھوڑ دیتے تو یہ رائیگاں جاتی، پھر فرمایا کہ مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اگر کوئی آدمی اجازت کے بغیر کسی کے گھر میں جھانک کر دیکھے اور وہ اسے کنکری دے مارے جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9360]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 6902 ، م : 2158
حدیث نمبر: 10826
حدثنا عَبْدُ الصَّمَدِ , حَدَّثَنِي حَمَّادٌ , عَنْ سُهَيْلٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ اطَّلَعَ فِي دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ , فَفُقِئَتْ عَيْنُهُ هُدِرَتْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی آدمی تمہاری اجازت کے بغیر تمہارے گھر میں جھانک کر دیکھے اور تم اسے کنکری دے مارو جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تم پر کوئی گناہ نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10826]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2902، م: 2158
حدیث نمبر: 17658
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ اطَّلَعَ عَلَى قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ فَرَمَوْهُ فَأَصَابَ عَيْنَيْهِ، فَلَا دِيَةَ لَهُ وَلَا قِصَاصَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے ہاں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے اور وہ اسے کوئی چیز ماریں جو اس کی آنکھوں پر لگ جائے تو اس کے لیے نہ دیت ہے اور نہ قصاص۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17658]
حدیث نمبر: 6046
«من اطلع في بيت قوم بغير إذن ففقئوا عينه فلا دية له ولا قصاص»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی کے گھر میں بغیر اجازت جھانکے، پھر وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6046]
”جو شخص کسی کے گھر میں بغیر اجازت جھانکے، پھر وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو نہ اس کی دیت ہے اور نہ قصاص۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6046]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن] عن أبي هريرة. الإرواء 2227.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8221
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اطَّلَعَ فِي دَارِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ، فَفَقَؤُوا عَيْنَهُ، فَلَا دِيَةَ عَلَيْهِمْ، وَلَا قِصَاصَ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُعَاذٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُعَاذٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے اور وہ لوگ اس کی آنکھ پھوڑ دیں تو ان پر نہ کوئی دیت ہے اور نہ قصاص۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں معاذ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8221]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں معاذ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8221]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6888، 6902، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2158، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 853، 854، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6003، 6004، 6002، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4876 / 2، 4875 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7036، 7037، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5172، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17734، 17732، 17733، 17735، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3451، 4274، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7433، 7731، 9119، 9484، 9656، 10980، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2548، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1109، والبزار فى «مسنده» برقم: 8367، 8872، 9553، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19433، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26759، 37409، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 932، 936، 940، 939، والطبراني فى «الصغير» برقم: 169، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2016، 6227، 8089»