الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
58. باب بدء الخلق - ذكر السبب الذي من أجله استحق قوم صالح العذاب من الله جل وعلا-
مخلوقات کے آغاز (پیدائش) کا بیان - ذکر وجہ جس کی بنا پر قوم صالح کو اللہ جل وعلا سے عذاب ملا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6197 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6197
حدیث نمبر: 6197
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِجْرَ قَالَ: " لا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمُ الآيَاتِ، هَؤُلاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ آيَةً، فَكَانَتِ النَّاقَةُ تَرِدُ عَلَيْهِمْ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، وَتَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَيَشْرَبُونَ مِنْ لَبَنِهَا يَوْمَ وُرُودِهَا مِثْلَ مَا غَبَّهُمْ مِنْ مَائِهِمْ، فَعَقَرُوهَا، فَوُعِدُوا ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، وَكَانَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ، فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ، فَلَمْ يَبْقَ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ رَجُلٌ إِِلا أَهْلَكَتْ، إِِلا رَجُلٌ فِي الْحَرَمِ مَنَعَهُ الْحَرَمُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُوَ؟، قَالَ:" أَبُو رِغَالٍ أَبُو ثَقِيفٍ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قومِ ثمود کی بستی کے پاس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے نبی سے معجزات کے بارے میں مطالبہ نہ کرنا کیونکہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم نے اپنے نبی سے معجزے کا مطالبہ کیا، تو اس راستے سے ایک اونٹنی نکل کر ان کے پاس آئی، وہ اس راستے سے واپس چلی جایا کرتی تھی، جس دن وہ اونٹنی پانی پینے کے لیے آتی تھی اس دن وہ لوگ اس کا اتنا ہی دودھ پیا کرتے تھے جتنا پانی وہ (اپنی باری پر) ان سے لے لیتی تھی، ان لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے، تو ان لوگوں کے ساتھ تین دن کے اندر (عذاب آنے کا) وعدہ کیا گیا، یہ ایک ایسا وعدہ تھا جس کی خلاف ورزی نہیں ہونی تھی، تو ایک زبردست آواز نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا، اس وقت آسمان کے نیچے موجود ہر شخص ہلاکت کا شکار ہو گیا ماسوائے اس شخص کے جو حرم کی حدود کے اندر تھا، حرم نے انہیں اللہ کے عذاب سے محفوظ رکھا۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کون شخص تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ثقیف قبیلے کا جدِ امجد ابورغال۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6197]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6197، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3267، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14377» «رقم طبعة با وزير 6164»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «تخريج فقه السيرة» (408). * [أَبُو رِغَالٍ أَبُو ثَقِيفٍ] قال الشيخ: زاد أحمد: «فلما خرج من الحرم؛ أصابه ما أصاب قومه». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 10326
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَسْأَلُوا عَنِ الْآيَاتِ - أَوْ: لَا تَسْأَلُوا نَبِيَّكُمُ الْآيَاتِ - فَإِنَّ قَوْمَ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ آيَةً فَبَعَثَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُمُ النَّاقَةَ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَتَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَعَقَرُوا النَّاقَةَ، فَقِيلَ لَهُمْ: (تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ) ، أَوْ قِيلَ لَهُمْ: إِنَّ الْعَذَابَ يَأْتِيكُمْ إِلَى ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ. ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ مَنْ تَحْتَ مَشَارِقِ الْأَرْضِ وَمَغَارِبِهَا مِنْهُمْ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ فَمَنَعَهُ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُوَ؟ قَالَ:" أَبُو رِغَالٍ". قِيلَ: وَمَنْ أَبُو رِغَالٍ؟ قَالَ:" جَدُّ ثَقِيفٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي سُورَةِ هُودٍ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ نشانیوں کے بارے میں سوال نہ کرو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم لوگ اپنے نبی سے نشانیوں کا سوال نہ کرو کیونکہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم نے اپنے نبی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لئے کوئی نشانی لے کر آئیں تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے اونٹنی کو بھیجا وہ اس راستے سے آتی تھی اور اپنے آنے کے مخصوص دن ان لوگوں کا پانی پیتی تھی اور پھر اس راستے سے واپس چلی جاتی تھی ان لوگوں نے اپنے پروردگار کے حکم کی نافرمانی کی اور اونٹنی کے پاؤں کاٹ دیے تو ان سے یہ کہا: گیا کہ تم تین دن تک اپنے علاقے میں بچے رہو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ان سے یہ کہا: گیا تین دن تک عذاب تمہارے پاس آ جائے گا پھر ایک زبردست آواز ان کے پاس آئی، تو اللہ تعالیٰ نے زمین کے مشرقی حصوں اور مغربی حصوں میں موجود ان کے افراد کو ہلاکت کا شکار کر دیا صرف ایک شخص بچ گیا تھا جو حرم کی حدود میں موجود تھا تو اللہ تعالیٰ کا عذاب اسے لاحق نہیں ہوا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابورغال عرض کی گئی: ابورغال کون ہے؟ آپ نے فرمایا: ثقیف قبیلے کا جد امجد“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے الفاظ سورہ ہود سے متعلق باب میں آگے آئیں گے امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10326]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ان کے الفاظ سورہ ہود سے متعلق باب میں آگے آئیں گے امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1844) اخرجه احمد فى المسند (296/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11078
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ قَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَسَلُوا نَبِيَّكُمْ عَنِ الْآيَاتِ، هَؤُلَاءِ قَوْمُ صَالِحٍ سَأَلُوا نَبِيَّهُمْ أَنْ يَبْعَثَ لَهُمْ نَاقَةً فَفَعَلَ، فَكَانَتْ تَرِدُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ فَتَشْرَبُ مَاءَهُمْ يَوْمَ وِرْدِهَا، وَيَحْلِبُونَ مِنْ لَبَنِهَا مِثْلَ الَّذِي كَانُوا يُصِيبُونَ مِنْ غِبِّهَا، ثُمَّ تَصْدُرُ مِنْ هَذَا الْفَجِّ، فَعَقَرُوهَا، فَأَجَّلَهُمُ اللَّهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، وَكَانَ وَعْدُ اللَّهِ غَيْرَ مَكْذُوبٍ، ثُمَّ جَاءَتْهُمُ الصَّيْحَةُ فَأَهْلَكَ اللَّهُ مَنْ كَانَ مِنْهُمْ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا رَجُلًا كَانَ فِي حَرَمِ اللَّهِ، فَمَنَعَهُ حَرَمُ اللَّهِ مِنْ عَذَابِ اللَّهِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُوَ؟ قَالَ: أَبُو رِغَالٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ مُخْتَصَرَةٌ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے دوران ہجر نامی بستی میں پہنچے تو آپ وہاں کھڑے ہوئے اور آپ نے وہاں خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم اپنے نبی سے نشانیوں (یعنی معجزات) کے بارے میں درخواست نہ کرو یہ سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم ان لوگوں نے اپنے نبی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے لئے ایک اونٹنی کو بھجوائیں انہوں نے ایسا کر دیا وہ اس راستے سے آتی تھی اور اپنی آمد کے مخصوص دن ان لوگوں کا پانی پیا کرتی تھی یہ لوگ اس کا دودھ دوہ لیتے تھے جو اتنا ہوتا تھا، جو وقفے والے دن میں کام آ سکے، پھر وہ اس راستے سے واپس چلی جاتی تھی، تو ان لوگوں نے اس کے پاؤں کاٹ دیے تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو تین دن کی مہلت دی اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا پھر ایک چنگھاڑ نے ان لوگوں کو اپنی گرفت میں لیا اور ان میں سے آسمان اور زمین کے درمیان جتنے بھی لوگ تھے اللہ تعالیٰ نے ان سب کو ہلاکت کا شکار کر دیا صرف ایک شخص بچا جو اللہ کے حرم کی حدود میں تھا، تو اللہ کے حرم نے اسے اللہ کے عذاب سے بچا لیا عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابورغال“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کے دوسرے طرق جو مختلف روایت کی شکل میں ہیں وہ غزوہ تبوک سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11078]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کے دوسرے طرق جو مختلف روایت کی شکل میں ہیں وہ غزوہ تبوک سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11078]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح