الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
162. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن عرق صفي الله صلى الله عليه وسلم قد كان يجمع ليتطيب به-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ اللہ کے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ جمع کیا جاتا تھا تاکہ اس سے خوشبو لی جائے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6305 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 6305
صحیح مسلم: 6057
السنن الكبرى للبيهقي: 4196
المعجم الکبیر للطبرانی: 21759
1 تا 10
حدیث نمبر: 6305
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ، فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى نَطْعٍ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ، فَتَتَبَّعُ الْعَرَقَ مِنَ النَّطْعِ، فَتَجْعَلُهُ فِي قَوَارِيرَ مَعَ الطِّيبِ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے تھے اور ان کے ہاں چمڑے کے بچھونے پر قیلولہ کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ بہت آتا تھا، تو وہ بچھونے پر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ اکٹھا کرتیں اور اسے خوشبو کے ساتھ شیشیوں میں ڈال لیتیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی (خُمرہ) پر نماز ادا کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6281، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2331، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 281، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4528، 6305، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1218، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12182» «رقم طبعة با وزير 6272»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (87): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2332 ترقیم شاملہ: -- 6057
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَأْتِيهَا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا فَيَقِيلُ عَلَيْهِ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ، فَكَانَتْ تَجْمَعُ عَرَقَهُ فَتَجْعَلُهُ فِي الطِّيبِ وَالْقَوَارِيرِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا أُمَّ سُلَيْمٍ مَا هَذَا؟ قَالَتْ: عَرَقُكَ أَدُوفُ بِهِ طِيبِي ".
ابوقلابہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے اور ان کے ہاں قیلولہ فرماتے، وہ آپ کے لیے چمڑے کا ایک بچھونا بچھا دیتیں اور آپ اس پر قیلولہ فرماتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ بہت آتا تھا، وہ آپ کا پسینہ جمع کرتیں اور اسے خوشبو اور شیشیوں میں ڈال لیتیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”ام سلیم! یہ کیا ہے؟“انہوں نے کہا: یہ آپ کا پسینہ ہے، میں اسے اپنی خوشبو میں ملاتی ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6057]
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں آتے اور ان کے ہاں قیلولہ کرتے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چمڑے کا ٹکڑا بچھا دیتیں جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیلولہ کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ بہت آتا تھا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ جمع کر کے خوشبو اور شیشی میں ڈال لیتیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے ام سلیم! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: آپ کا پسینہ ہے، میں اسے اپنی خوشبو میں ملا لیتی ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6057]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2332
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 12000
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ سُلَيْمٍ فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا، فَيَقِيلُ عَلَيْهِ، فَتَأْخُذُ مِنْ عَرَقِهِ فَتَجْعَلُهُ فِي طِيبِهَا، وَتَبْسُطُ لَهُ الْخُمْرَةَ، فَيُصَلِّي عَلَيْهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کے یہاں تشریف لے جایا کرتے تھے، وہ ان کے لئے چٹائی بچھاتیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس پر قیلولہ فرماتے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ لے کر اپنی خوشبو میں شامل کرلیتیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جائے نماز بچھا دیتیں، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12000]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 6281 ، م: 2331
حدیث نمبر: 13218
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ، قَبَضَ أَبُو طَلْحَةَ عَلَى أَحَدِ شِقَّيْ رَأْسِهِ، فَلَمَّا حَلَقَهُ الْحَجَّامُ أَخَذَهُ، فَجَاءَ بِهِ أُمَّ سُلَيْمٍ، فَجَعَلَتْ تَجْعَلُهُ فِي طِيبِهَا".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) جب حلاق سے سر منڈوانے کا ارادہ کیا تو حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سر کے ایک حصے کے بال اپنے ہاتھوں میں لے لئے، پھر وہ بال ام سلیم رضی اللہ عنہ اپنے ساتھ لے گئیں اور وہ انہیں اپنی خوشبو میں ڈال لیا کرتی تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13218]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر:12483
حدیث نمبر: 14059
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَحْلِقَ رَأْسَهُ بِمِنًى، أَخَذَ أَبُو طَلْحَةَ شِقَّ رَأْسِهِ، فَحَلَقَ الْحَجَّامُ، فَجَاءَ بِهِ إِلَى أُمِّ سُلَيْمٍ، وَكَانَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ تَجْعَلُهُ فِي مِسْكِهَا، وَكَانَ يَجِيءُ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا عَلَى نِطْعٍ، وَكَانَ مِعْرَاقًا، فَجَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَجَعَلَتْ تَسْلُتُ الْعَرَقَ وَتَجْعَلُهُ فِي قَارُورَةٍ لَهَا، فَاسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا تَجْعَلِينَ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ؟ قَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، عَرَقُكَ أُرِيدُ أَنْ أَدُوفَ بِهِ طِيبِي".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (حجۃ الوداع کے موقع پر) جب حلاق سے سر منڈوانے کا ارادہ کیا تو حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے سر کے ایک حصے کے بال اپنے ہاتھوں میں لے لئے، پھر وہ بال ام سلیم اپنے ساتھ لے گئیں اور وہ انہیں اپنی خوشبو میں ڈال کر ہلا لیا کرتی تھیں۔ نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہ کے یہاں جا کر چمڑے کے ایک بستر پر آرام فرماتے تھے، اس پر پسینہ بہت آتا تھا، ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ ایک شیشی میں جمع کرنے لگیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوگئے اور فرمایا اے ام سلیم! کیا کر رہی ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! آپ کے پسینے کو اپنی خوشبو میں شامل کروں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14059]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ- الشطر الثاني بنحوه-: 6281، م: 2331
حدیث نمبر: 27117
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يَأْتِيهَا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، فَتَبْسُطُ لَهُ نِطَعًا، فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ، فَتَجْمَعُ عَرَقَهُ، فَتَجْعَلُهُ فِي الطِّيبِ وَالْقَوَارِيرِ، قَالَتْ: وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ" .
حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر تشریف لا کر ان کے بستر پر سو جاتے تھے، وہ وہاں نہیں ہوتی تھیں، ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم حسب معمول آئے اور ان کے بستر پر سو گئے، وہ گھر آئیں تو دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پسینے میں بھیگے ہوئے ہیں، وہ روئی سے اس پسینے کو اس میں جذب کر کے ایک شیشی میں نچوڑنے لگیں اور اپنی خوشبو میں شامل کر لیا۔ وہ کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27117]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2332 دون قولها: "وكان يصلي على الخمرة" فهو صحيح لغيره، وقد اختلف فيه على ايوب
حدیث نمبر: 4196
أنبأ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، ثنا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى نِطَعٍ وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ فَتَتَّبِعَ الْعَرَقَ مِنَ النِّطَعِ فَتَجْعَلُهُ فِي الْقَوَارِيرِ مَعَ الطِّيبِ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے پاس قیلولہ کیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت زیادہ پسینہ آتا تھا۔ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا چٹائی سے پسینے کو جمع کر کے خوشبو والی شیشی میں ڈال لیتیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نماز پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4196]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 6305»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 21759
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ ، ثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، أَنَّ " النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتِيهَا فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، فَتَبْسُطُ لَهُ نِطْعًا فَيَقِيلُ عَلَيْهِ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ، فَكَانَتْ تَجْمَعُ عَرَقَهُ فَتَجْعَلُهُ فِي الطِّيبِ وَالْقَوَارِيرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا هَذَا؟ قَالَتْ: عَرَقُكَ نَجْعَلُهُ فِي الطِّيبِ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے اور قیلولہ فرماتے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چمڑے کا فرش بچھا دیتیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر آرام فرماتے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسینہ آتا تھا، تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسینہ جمع کر کے خوشبو اور شیشیوں میں ڈال دیتیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: آپ کا پسینہ، جسے ہم خوشبو میں ملاتے ہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹے مصلے پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21759]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 122، حدیث 297»
حدیث نمبر: 2791
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى نِطْعٍ وَيَقِيلُ، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ فَتَتَّبِعُ الْعَرَقَ مِنَ النِّطْعِ فَتَجْعَلُهُ فِي قَوَارِيرِ الطِّيبِ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے اور ان کے ہاں قیلولہ (دوپہر کا آرام) فرماتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے کے ایک بچھونے پر نماز ادا فرماتے اور اسی پر آرام فرماتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کثرت سے پسینہ آتا تھا تو وہ اس بچھونے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینہ مبارک کو اکٹھا کرتیں اور اسے خوشبو کی شیشیوں میں بھر لیا کرتی تھیں، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے پتوں سے بنی چھوٹی چٹائی (خمرہ) پر بھی نماز ادا فرمایا کرتے تھے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2791]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26576، وأخرجه فتح الباري برقم: 5925، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 281، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8830، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6305، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2532، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6447/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2783»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26576، وأخرجه فتح الباري برقم: 5925، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 281، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 299، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8830، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6305، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2532، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6447/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2783»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2795
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ فَيَقِيلُ عِنْدَهَا، وَكَانَ كَثِيرَ الْعَرَقِ، فَتَجْعَلُهُ فِي الْقَوَارِيرِ، وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لایا کرتے اور وہیں قیلولہ (دوپہر کا آرام) فرمایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسینہ کثرت سے آتا تھا تو وہ اس (پسینہ مبارک) کو شیشیوں میں جمع کر لیا کرتی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم 'خمرہ' (کھجور کے پتوں سے بنی چھوٹی چٹائی) پر نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2795]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2791)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5925، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11589، 11988، 12897، 12953، 12996، 13010، 13645، 26576، وأخرجه فتح الباري برقم: 5925، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 281، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14052، وأخرجه شرح السنة برقم: 3658، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1186/2، 6447/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2787»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 2791)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5925، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2332، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5371، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11589، 11988، 12897، 12953، 12996، 13010، 13645، 26576، وأخرجه فتح الباري برقم: 5925، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 281، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14052، وأخرجه شرح السنة برقم: 3658، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1186/2، 6447/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2787»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح