الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
188. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به إبراهيم عن الأعمش-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف ابراہیم نے اعمش سے بیان کی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6331 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6331
حدیث نمبر: 6331
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ إِِبْرَاهِيمَ ، يَقُولُ:" ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِِلَى الشَّامِ، فَأَتَى الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا صَالِحًا، فَقَعَدَ إِِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ ، فَقَالَ:" مِمَّنْ أَنْتَ؟"، قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَ:" أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي كَانَ لا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ حُذَيْفَةُ؟ أَلَيْسَ فِيكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّيْطَانِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ؟ أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السَّوَادِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ؟، وَقَالَ: كَيْفَ تَقْرَأُ هَذِهِ الآيَةَ: وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى سورة الليل آية 1 - 2"، فَقُلْتُ: وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى، قَالَ:" فَمَا زَالَ هَؤُلاءِ كَادُوا يُشَكِّكُونِي وَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ علقمہ رحمہ اللہ شام گئے، وہ وہاں مسجد میں آئے، وہاں انہوں نے دو رکعات ادا کیں، پھر دعا کی: «اللَّهُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا» ”اے اللہ! مجھے نیک ہم نشین عطا کر۔“ پھر وہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے دریافت کیا: ”تم کہاں سے تعلق رکھتے ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”کوفہ سے۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاص راز دان موجود نہیں ہیں کہ اس راز کا ان کے علاوہ کسی کو پتا نہیں ہوتا تھا اور وہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہیں؟ کیا تمہارے درمیان وہ صاحب موجود نہیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی شیطان سے محفوظ قرار دیا اور وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں؟ کیا تمہارے درمیان (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی) راز کی بات سننے والے صاحب سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نہیں ہیں؟“ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”تم یہ آیت ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى * وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى﴾ [سورة الليل: 1-2] کیسے پڑھتے ہو؟“ میں نے کہا: ﴿وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى﴾ [سورة الليل: 3] ۔ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ لوگ مسلسل مجھے اس بارے میں شبہ کا شکار کرتے رہے ہیں حالانکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی خود یہ آیت ” ﴿وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى﴾ “ [سورة الليل: 3] سنی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6331]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3287، 3742، 3743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 824، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6330، 6331، 7127، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5424، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8241، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2939، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28182، والحميدي فى (مسنده) برقم: 400» «رقم طبعة با وزير 6297»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري رجاله ثقات رجال الشيخين غير حفص بن عمر الحوضي فمن رجال البخاري
حدیث نمبر: 3743
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِلَى الشَّأْمِ فَلَمَّا دَخَلَ الْمَسْجِدَ، قَالَ:" اللَّهُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا" , فَجَلَسَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَ: أَلَيْسَ فِيكُمْ أَوْ مِنْكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لَا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ يَعْنِي حُذَيْفَةَ، قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَلَيْسَ فِيكُمْ أَوْ مِنْكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ يَعْنِي عَمَّارًا، قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: أَلَيْسَ فِيكُمْ أَوْ مِنْكُمْ صَاحِبُ السِّوَاكِ وَالْوِسَادِ أَوِ السِّرَارِ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: كَيْفَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى {1} وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى {2} سورة الليل آية 1-2؟ قُلْتُ: 0 وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى 0 , قَالَ: مَا زَالَ بِي هَؤُلَاءِ حَتَّى كَادُوا يَسْتَنْزِلُونِي عَنْ شَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ نے بیان کیا، ان سے ابراہیم نے بیان کیا کہ علقمہ رحمہ اللہ شام میں تشریف لے گئے اور مسجد میں جا کر یہ دعا کی۔ اے اللہ! مجھے ایک نیک ساتھی عطا فرما، چنانچہ آپ کو ابودرداء رضی اللہ عنہ کی صحبت نصیب ہوئی۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ عرض کیا کہ کوفہ سے، اس پر انہوں نے کہا: کیا تمہارے یہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے راز دار نہیں ہیں کہ ان رازوں کو ان کے سوا اور کوئی نہیں جانتا؟ (ان کی مراد حذیفہ رضی اللہ عنہ سے تھی) انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا جی ہاں موجود ہیں، پھر انہوں نے کہا کیا تم میں وہ شخص نہیں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کی زبانی شیطان سے اپنی پناہ دی تھی۔ ان کی مراد عمار رضی اللہ عنہ سے تھی۔ میں نے عرض کیا کہ جی ہاں وہ بھی موجود ہیں، اس کے بعد انہوں نے دریافت کیا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ آیت «والليل إذا يغشى * والنهار إذا تجلى» کی قرآت کس طرح کرتے تھے؟ میں نے کہا کہ وہ ( «وما خلق» کے حذف کے ساتھ) «والذكر والأنثى» پڑھا کرتے تھے۔ اس پر انہوں نے کہا یہ شام والے ہمیشہ اس کوشش میں رہے کہ اس آیت کی تلاوت کو جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا اس سے مجھے ہٹا دیں۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3743]
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”حضرت علقمہ رحمہ اللہ ملک شام گئے اور مسجد میں داخل ہوئے تو دعا کی: «اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا صَالِحًا» ”اے اللہ! مجھے اچھا ساتھی عنایت فرما۔“ تو وہ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے۔ انہوں نے فرمایا: ”تم کن لوگوں میں سے ہو؟“ حضرت علقمہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اہل کوفہ سے ہوں۔“ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم میں وہ راز داں نہیں ہیں جو ایسے بھیدوں سے واقف تھے جنہیں ان کے سوا اور کوئی نہیں جانتا تھا، (یعنی حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ)؟“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: ”کیوں نہیں، موجود ہیں۔“ پھر انہوں نے پوچھا: ”کیا تم میں وہ شخص نہیں ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر شیطان کے شر سے نجات دی ہے، (یعنی حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ)؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، موجود ہیں۔“ پھر انہوں نے دریافت کیا: ”کیا تم میں صاحبِ سواک اور صاحبِ وسادہ موجود نہیں؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، بلکہ موجود ہیں۔“ پھر انہوں نے پوچھا کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ﴿وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ﴾ [سورة الليل: 2] اور ﴿وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ﴾ [سورة الليل: 3] کو کیسے پڑھتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: ”وہ اسے «وَالذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ» پڑھتے ہیں۔“ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہاں کے لوگ بھی عجیب ہیں! میرے ساتھ ہمیشہ سے مزاحمت کرتے چلے آ رہے ہیں حتی کہ مجھے اس بات سے ہٹانا چاہتے ہیں جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 3743]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 6278
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّهُ قَدِمَ الشَّأْمَ. ح وحَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: ذَهَبَ عَلْقَمَةُ إِلَى الشَّأْمِ فَأَتَى الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي جَلِيسًا، فَقَعَدَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَ:" أَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي كَانَ لَا يَعْلَمُهُ غَيْرُهُ: يَعْنِي حُذَيْفَةَ، أَلَيْسَ فِيكُمْ أَوْ كَانَ فِيكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّيْطَانِ: يَعْنِي عَمَّارًا، أَوَلَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّوَاكِ وَالْوِسَادِ: يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ، كَيْفَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقْرَأُ وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى سورة الليل آية 1، قَالَ: 0 وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى 0، فَقَالَ: مَا زَالَ هَؤُلَاءِ حَتَّى كَادُوا يُشَكِّكُونِي، وَقَدْ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
مجھ سے یحییٰ بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے مغیرہ بن مقسم نے، ان سے ابراہیم نخعی نے اور ان سے علقمہ بن قیس نے کہ آپ ملک شام میں پہنچے (دوسری سند) امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ اور مجھ سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ نے اور ان سے ابراہیم نے بیان کیا کہ علقمہ ملک شام گئے اور مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھی پھر یہ دعا کی اے اللہ! مجھے ایک ہم نشین عطا فرما۔ چنانچہ وہ ابودرداء رضی اللہ عنہ کی مجلس میں جا بیٹھے۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا۔ تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ کہا کہ اہل کوفہ سے، پوچھا کیا تمہارے یہاں (نفاق اور منافقین کے) بھیدوں کے جاننے والے وہ صحابی نہیں ہیں جن کے سوا کوئی اور ان سے واقف نہیں ہے؟ ان کا اشارہ حذیفہ رضی اللہ عنہ کی طرف تھا۔ کیا تمہارے یہاں وہ نہیں ہیں (یا یوں کہا کہ) تمہارے وہ جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی شیطان سے پناہ دی تھی؟ اشارہ عمار رضی اللہ عنہ کی طرف تھا۔ کیا تمہارے یہاں مسواک اور گدے والے نہیں ہیں؟ ان کا اشارہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی طرف تھا۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورۃ «والليل إذا يغشى» کس طرح پڑھتے تھے۔ علقمہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ «والذكر والأنثى» پڑھتے تھے۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے اس پر کہا کہ یہ لوگ کوفہ والے اپنے مسلسل عمل سے قریب تھا کہ مجھے شبہ میں ڈال دیتے حالانکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خود اسے سنا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6278]
مجھ سے یحییٰ بن جعفر رحمہ اللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے شعبہ رحمہ اللہ نے، ان سے مغیرہ بن مقسم رحمہ اللہ نے، ان سے ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے اور ان سے علقمہ بن قیس رحمہ اللہ نے کہ آپ ملک شام میں پہنچے (دوسری سند)۔ اور مجھ سے ابوالولید رحمہ اللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے مغیرہ رحمہ اللہ نے اور ان سے ابراہیم رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ ملک شام گئے اور مسجد میں جا کر دو رکعت نماز پڑھی، پھر یہ دعا کی: ”اے اللہ! مجھے کوئی ہم نشین عطا فرما۔“ چنانچہ وہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس جا بیٹھے۔ انہوں نے پوچھا: ”تم کہاں سے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”اہل کوفہ سے۔“ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تمہارے ہاں وہ راز دار نہیں ہیں جن کے سوا کوئی اور ان رازوں کو نہیں جانتا تھا؟“ ان کی مراد حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے۔ ”کیا تمہارے ہاں وہ نہیں ہیں (یا یوں کہا: تمہارے ہاں وہ نہیں تھے) جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی شیطان سے پناہ دی تھی؟“ ان کی مراد حضرت عمار رضی اللہ عنہ تھے۔ ”کیا تمہارے ہاں مسواک اور تکیے والے نہیں ہیں؟“ ان کی مراد حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ (پھر پوچھا:) ”حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ کس طرح پڑھتے تھے؟“ حضرت علقمہ رحمہ اللہ نے کہا: «وَالذَّكَرِ وَالْأُنْثَى» ۔ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ لوگ مسلسل (اس پر بحث کرتے) رہے یہاں تک کہ قریب تھا کہ مجھے شک میں ڈال دیتے، حالانکہ میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود سنا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6278]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة