الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
281. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر وصف مجلس المصطفى صلى الله عليه وسلم لمن قصده-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وصف کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس اس کے لیے تھی جو ان سے ملنے آتا تھا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6433 (کل: 14 مقامات، 12 کتب)
صحیح ابن حبان: 6433
سنن ابوداود: 4825
سنن ترمذی: 2725
الادب المفرد: 1141
صحیح الادب المفرد: 874
مشکوۃ المصابیح: 4729
مصنف ابن ابی شیبہ: 27743
الفتح الربانی: 9496
الجامع الكامل: 14285
المعجم الکبیر للطبرانی: 1938
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7453
11 تا 14
حدیث نمبر: 9496
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا إِذَا جِئْنَا إِلَيْهِ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي
۔ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آتے تھے تو جہاں مجلس ختم ہو رہی ہوتی تھی، وہیں بیٹھ جاتے تھے۔ [الفتح الربانی/بيان آداب المجالس/حدیث: 9496]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابوداود: 4825، والترمذي: 2725، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20855 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21145»
وضاحت: فوائد: … بعد میں آنے والے وڈیروںیا خیر و بھلائی کی رغبت رکھنے والے صوفی مزاج لوگوں کییہ عادت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کی بابرکت مجالس میں ایسا نہیں ہوتا تھا، وہاں جس کو جہاں جگہ ملتی تھی، وہ وہیں بیٹھ جاتا تھا۔ شیخ البانی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس حدیث میں عہد ِ نبوی کے ایک ادب ِ مجلس کا ذکر کیا گیا ہے۔ عصر حاضر میں اہل علم سمیت اکثر لوگ اس کو ترک کر چکے ہیں۔ وہ ادب یہ ہے کہ جب کوئی آدمی کسی مجلس میں پہنچے تو جہاں مجلس ختم ہو رہی ہے، وہیں بیٹھ جائے، اگرچہ اسے دروازے کی دہلیز پر بیٹھنا پڑے، وہ اس چیز کا انتظار نہ کرے کہ لوگ اس کے لیے کھڑے ہوںتاکہ وہ آگے جا سکے، جیسا کہ متکبر سرداروں اور بڑائی خور لوگوں کا وطیرہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کرنے سے صراحت کے ساتھ منع کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لایُقِیْمُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ مِنْ مَقْعَدِہٖ ثُمَّ یَجْلِسُ فِیْہِ، وَلٰکِنْ تَفَسَّحُوْا وَتَوَسَّعُوْا)) … کوئی آدمی دوسرے آدمی کو اس کی مجلس سے کھڑا مت کرے اور پھروہاں خود بیٹھ جائے، (البتہ تم کو چاہئے کہ) کھلے ہو جاؤ اور وسعت پیدا کرو۔ (مسلم) اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: جب کوئی آدمی سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے لیے اپنی مجلس سے کھڑا ہوتا تو وہ وہاں نہیں بیٹھتے تھے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع فرما دیا کہ مجلس میں بیٹھا ہوا آدمی کسی کی خاطر کھڑا ہو۔ دیکھیں صحیحہ: ۲۲۸۔(صحیحہ: ۳۳۰)
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 14285
14285- عن جابر بن سمرة قال: كنا إذا أتينا النبي صلى الله عليه وسلم جلس أحدُنا حيث ينتهي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4825)، والترمذي (2725)، وأحمد (20855)، وصحّحه ابن حبان (6432) كلهم من طرقٍ عن شريك، عن سماك بن حرب، عن جابر بن سمرة قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1938
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ ، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ ، (ح) وَحَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْلِسُ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو ہم میں سے ہر ایک جہاں مجلس ختم ہوتی (یعنی آخر میں) وہیں بیٹھ جاتا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1938]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 229، حدیث 1951»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6433، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5868، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4825، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2725، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5971، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21209، 21256، 21312، 21425، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 817، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7453، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26586»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6433، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5868، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4825، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2725، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5971، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21209، 21256، 21312، 21425، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 817، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7453، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26586»
حدیث نمبر: 7453
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”ہم جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوتے تو ہم میں سے ہر شخص وہیں بیٹھ جاتا جہاں (مجلس کا) سلسلہ ختم ہو رہا ہوتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث جابر بن سمرة السوائي، عن النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7453]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2725، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4825، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1951، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6433، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 865، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7419»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2725، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4825، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1951، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6433، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 865، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7419»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف