🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
297. باب الحوض والشفاعة - ذكر خبر أوهم من لم يحكم صناعة الحديث أنه مضاد لخبر أنس بن مالك الذي ذكرناه-
حوضِ کوثر اور شفاعت (سفارش) کا بیان - ذکر خبر جو حدیث کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ انس بن مالک کی ہمارے ذکر کردہ خبر کے خلاف ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6449 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 6449
مسند احمد: 14719، 15120
الفتح الربانی: 13142
الجامع الكامل: 841
المعجم الاوسط: 749، 9070
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6449
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى بِعَسْكَرَ مُكْرَمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَإِِنْ لَمْ تَجِدُونِي، فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِآنِيَةٍ وَقِرَبٍ ثُمَّ لا يَذُوقُونَ مِنْهُ شَيْئًا" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِآنِيَةٍ وَقِرَبٍ ثُمَّ لا يَذُوقُونَ مِنْهُ شَيْئًا"، أُرِيدَ بِهِ: مِنْ سَائِرِ الأُمَمِ الَّذِينَ قَدْ غُفِرَ لَهُمْ، يَجِيئُونَ بِأَوَانِي لِيَسْتَقُوا بِهَا مِنَ الْحَوْضِ، فَلا يُسْقَوْنَ مِنْهُ، لأَنَّ الْحَوْضَ لِهَذِهِ الأُمَّةِ خَاصٌّ دُونَ سَائِرِ الأُمَمِ، إِِذْ مُحَالٌ أَنْ يَقْدِرَ الْكَافِرُ وَالْمُنَافِقُ عَلَى حَمْلِ الأَوَانِي وَالْقِرَبِ فِي الْقِيَامَةِ، لأَنَّهُمْ يُسَاقُونَ إِِلَى النَّارِ، نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں تمہارے آگے تمہارا پیش رو ہوں گا، اگر تم مجھے نہ پاؤ، تو میں حوض (کوثر) کے پاس موجود ہوں گا، جو ایلہ سے لے کر مکہ تک کے فاصلے جتنا بڑا ہے۔ عنقریب کچھ مرد اور عورتیں برتن اور مشکیزے لے کر آئیں گے، لیکن وہ اس حوض میں سے کچھ بھی چکھ نہیں سکیں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”عنقریب کچھ مرد اور کچھ عورتیں برتن اور مشکیزے لے کر آئیں گے اور پھر وہ اس میں سے کچھ بھی چکھ نہیں سکیں گے۔“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ دیگر امتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آئیں گے جن کی مغفرت ہو چکی ہو گی۔ وہ برتن لے کر آئیں گے تاکہ وہ اس حوض سے سیراب ہوں، لیکن وہ اس سے سیراب نہیں ہوں گے کیونکہ وہ حوض اس امت کے لیے مخصوص ہے، دیگر امتوں کے لیے نہیں ہے۔ یہ بات ناممکن ہے کہ کوئی کافر یا منافق شخص قیامت کے دن برتن اور مشکیزے حاصل کرنے پر قادر ہو جائے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں کو تو قیامت کے دن جہنم کی طرف ہانک کر لے جایا جائے گا، ہم جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6449]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6449، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14946، 15352، 15353، والبزار فى (مسنده) برقم: 2975، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 749، 9070» «رقم طبعة با وزير 6415»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (771). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14719
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَإِذَا لَمْ تَرَوْنِي، فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ قَدْرَ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِقِرَبٍ وَآنِيَةٍ، فَلَا يَطْعَمُونَ مِنْهُ شَيْئًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ میں تمہارے آگے تمہارا انتظار کر وں گا اگر تم مجھے دیکھ نہ سکو تو میں حوض کوثر پر ہوں گا جو کہ ایلہ سے مکہ مکر مہ تک کی درمیانی مسافت کا حوض ہو گا اور عنقریب کئی مرد و عورت مشکیزے اور برتن لے کر آئیں گے لیکن اس میں سے کچھ بھی نہ پی سکیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14719]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، وقد توبع، انظر: 15120، وقد صرح هناك أبو الزبير بالسماع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15120
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , وَلَمْ يَرْفَعْهُ " أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ , فَإِنْ لَمْ تَجِدُونِي فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ , وَالْحَوْضُ قَدْرُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ , وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ فَلَا يَذُوقُونَ مِنْهُ شَيْئًا" مَوْقُوفٌ وَلَمْ يَرْفَعْهُ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کئے بغیر) مروی ہے کہ میں تمہارے آگے تمہارا پیش رو ہوں گا، اگر تم مجھے نہ پاؤ تو میں حوض پر ہوں گا، اور حوض اتنا بڑا ہے جتنا ایلہ سے مکہ مکرمہ تک کا فاصلہ ہے، اور عنقریب کچھ مرد اور عورتیں آئیں گے لیکن اس میں سے کچھ بھی نہ چکھ سکیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15120]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وهو مرفوع، وإن كان صورته صورة الوقف، فمثله لا يمكن أن يقوله إلا النبى صلى الله عليه وسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13142
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ”أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ فَإِذَا لَمْ تَرَوْنِي فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ قَدْرُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِقِرَبٍ وَآنِيَةٍ فَلَا يَطْعَمُونَ مِنْهُ شَيْئًا“
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارا پیش رو ہوں گا، جب تم مجھے کسی اور جگہ نہ پاؤ تو میں حوض پر ملوں گا، اس کی وسعت اتنی ہے، جتنی ایلہ سے مکہ مکرمہ تک مسافت ہے، بہت سے مرد اور عورتیں مشکیزے اور برتن لے کر ادھر آئیں گے، مگر وہ وہاں سے کچھ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ [الفتح الربانی/أبواب تتعلق بحوض الكوثر/حدیث: 13142]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الطبراني في الاوسط: 753، والبزار: 3481، وابن حبان: 6449، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14719 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14776»
وضاحت: فوائد: … ۱۔ اس فصل کی احادیث میں بھی حوض کوثر کا اثبات ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے جا کر حوض پر امت کا انتظار کریں گے اور آنے والوں کو پانی پلائیں گے۔ البتہ اس امت کے نافرمانوں، بدعتیوں کو حوض سے بائیں جانب لے جایا جائے گا اور انہیں حوض پر آنے سے روک دیا جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائیں گے کہ اے ربّ یہ تو میری امت کے لوگ ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جواب ملے گا کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد دین میں بہت زیادہ تبدیلیاں کر دی تھیں۔ اس لیے یہ لوگ آب کوثر کے حق دار نہیں ہیں۔
۲۔ نیز معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عالم الغیب نہیں ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ سے کہا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد کیا کچھ کیا؟
۳۔ اس فصل سے قبرستان جانے کی دعا بھی معلوم ہوئی۔
۴۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعد آنے والے اپنی امت کے افراد کو اپنے بھائی اور ان کو دیکھنے کی تمنا کا اظہار فرمایا: گویاامت کے افراد کو نبی کر یم کے بھائی کہا جاسکتا ہے۔ اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں۔
۵۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ وضو کی برکت سے اس امت کے افراد کے چہرے ہاتھ اور پاؤں روشن ہوں گے۔ اور یہ اس بات کی دلیل ہوگی کہ یہ امت محمدیہ کے فرد ہیں۔
۶۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اگرچہ کچھ لوگ بدعتی اور بے عمل ہوں گے تاہم وضو کی وجہ سے ان کے اعضاء روشن ہوں گے۔
۷۔ اور انہیں بدا عمالیوں کی وجہ سے آب کوثر سے محروم رکھاجائے گا۔ (نعوذ باللہ تعالیٰ من ذلک۔ آمین)

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 841
841. عن جابر بن عبدالله قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: أنا فرطكم بين أيديكم، فإن لم تجدوني، فأنا على الحوض ما بين أيلة إلى مكة. وسيأتي رجال ونساء بآنيةٍ وقِرَبِ ثم لا يذوقون منه شيئاً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان في صحيحه (6449) عن عبدالله بن أحمد بن موسى بعسكر مكرم، قال: حدّثنا محمد بن معمر، قال: حدّثنا أبو عاصم، عن ابن جريج، قال: حدثني أبو الزبير، قال: سمعت جابر بن عبدالله، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 749
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَشِيرٍ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ قَالَ: نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ .
أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَنَا فَرَطُكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُونِي، فَأَنَا عَلَى الْحَوْضِ، وَالْحَوْضُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ بِآنِيَةٍ وَقِرَبٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا حَجَّاجٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين، وأكثر المواضع في كتب المصنف، المعاجم وغيرها، وكذا هو في لسان الميزان، وقال محقق تهذيب الكمال 24 / 581: I "جاء في حواشي النسخ تعقيب للمؤلف على صاحب الكمال نصه: I "كان فيه: أحمد بن بشر وهو خطأ I ". والذي في تاريخ بغداد وتاريخ الإسلام: (بشر) فالله أعلم.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں تم سے پہلے (حوض پر) پہنچ کر تمہارا استقبال کرنے والا ہوں، پس اگر تم مجھے (وہاں) نہ پاؤ تو میں حوض پر ہوں گا، اور حوض (کی وسعت) «أيلة» سے مکہ تک کے برابر ہے، اور یقیناً کچھ مرد اور عورتیں برتن اور مشکیزے لے کر (وہاں) آئیں گے۔“
ابن جریج رحمہ اللہ سے اس حدیث کو حجاج رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور مصنف کی دیگر کتب مثلاً معاجم وغیرہ کے اکثر مقامات پر اور لسان المیزان میں بھی اسی طرح درج ہے۔ تہذیب الکمال کے محقق رحمہ اللہ (24/581) فرماتے ہیں کہ نسخوں کے حواشی میں صاحبِ کمال پر مؤلف کا تعاقب منقول ہے جس کی عبارت یہ ہے: ”اس میں احمد بن بشر تھا اور وہ غلط ہے“۔ جبکہ تاریخِ بغداد اور تاریخِ اسلام میں (بشر) ہی منقول ہے، واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 749]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14946، 15352، 15353، والبزار فى «مسنده» برقم: 2975، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9070»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9070
وَعَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَنَا فَرَطٌ لَكُمْ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، قَدْرُهُ مَا بَيْنَ أَيْلَةَ إِلَى مَكَّةَ، وَسَيَأْتِي رِجَالٌ وَنِسَاءٌ، فَلَا يَطْعَمُوا مِنْهُ شَيْئًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں حوض پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں (تمہارا پیش رو ہوں)، اس کی وسعت ایلہ سے مکہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اور کچھ مرد اور عورتیں (میرے پاس) آئیں گے، تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ چکھ سکیں گے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9070]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رواه أحمد مرفوعا وموقوفا وفي إسناده المرفوع ابن لهيعة ورجال الموقوف رجال الصحيح ورواه الطبراني في الأوسط مرفوعا وفيه ابن لهيعة ورواه باختصار قوله فلا يطعمون منه شيئا برجال الصحيح ورواه البزار كذلك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 364» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6449، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14946، 15352، 15353، والبزار فى «مسنده» برقم: 2975، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 749»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں