🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
353. باب المعجزات - ذكر شهادة الشجر للمصطفى صلى الله عليه وسلم بالرسالة-
معجزاتِ کا بیان - ذکر کہ درخت نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6505 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 6505
سنن دارمی: 16
مشکوۃ المصابیح: 5925
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14085
المعجم الکبیر للطبرانی: 13525
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5662
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6476
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6505
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُعْفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيْنَ تُرِيدُ؟"، قَالَ: إِِلَى أَهْلِي، قَالَ:" هَلْ لَكَ إِِلَى خَيْرٍ؟"، قَالَ: مَا هُوَ؟، قَالَ: " تَشَهَّدُ أَنْ لا إِِلَهَ إِِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، قَالَ: هَلْ مِنْ شَاهِدٍ عَلَى مَا تَقُولُ؟، قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ السَّمُرَةُ"، فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي، فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الأَرْضَ خَدًّا حَتَّى كَانَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلاثًا، فَشَهِدَتْ أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِِلَى مَنْبَتِهَا، وَرَجَعَ الأَعْرَابِيُّ إِِلَى قَوْمِهِ، وَقَالَ: إِِنْ يَتَّبِعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ، وَإِِلا رَجَعْتُ إِِلَيْكَ، فَكُنْتُ مَعَكَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ ایک سفر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ایک دیہاتی آیا جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تم کہاں جا رہے ہو؟“ اس نے کہا: اپنے گھر والوں کی طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں بھلائی میں کوئی دلچسپی ہے؟“ اس نے جواب دیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور بے شک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ اس نے دریافت کیا: آپ جو بات کہہ رہے ہیں کیا اس کا کوئی گواہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ببول کا درخت ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس درخت کو بلوایا، وہ اس وادی کے کنارے پر موجود تھا تو زمین کو چیرتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس سے گواہی طلب کی تو اس نے اس بات کی گواہی دی کہ ایسا ہی ہے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا ہے پھر وہ اس جگہ واپس چلا گیا جہاں وہ اُگا تھا، جب وہ دیہاتی اپنی قوم کے پاس واپس جانے لگا تو وہ بولا: اگر ان لوگوں نے میری بات مان لی تو میں ان کو لے کر آپ کی خدمت میں آؤں گا ورنہ میں خود آپ کے پاس واپس آ جاؤں گا اور آپ کے ساتھ رہوں گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6505]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6505، والدارمي فى (مسنده) برقم: 16، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 5662، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 13582» «رقم طبعة با وزير 6471»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «تخريج المشكاة» (2925). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي سَفَرٍ فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ فَلَمَّا دَنَا مِنْهُ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَيْنَ تُرِيدُ؟"، قَالَ: إِلَى أَهْلِي، قَالَ:"هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟"، قَالَ: وَمَا هُوَ؟، قَالَ:"تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"، فَقَالَ: وَمَنْ يَشْهَدُ عَلَى مَا تَقُولُ؟، قَالَ:"هَذِهِ السَّلَمَةُ"، فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ خَدًّا حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلَاثًا، فَشَهِدَتْ ثَلَاثًا أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبَتِهَا، وَرَجَعَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى قَوْمِهِ، وَقَالَ: إِنْ اتَّبَعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ، وَإِلَّا رَجَعْتُ، فَكُنْتُ مَعَكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک بدوی آیا اور جب آپ سے وہ قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہاں کا ارادہ ہے“، عرض کیا: اپنے گھر والوں کی طرف جانے کا ارادہ ہے۔ فرمایا: ”بہتری چاہتے ہو؟“ عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(وہ یہ ہے کہ) تم اس بات کی شہادت دو کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول و پیغمبر ہیں“، اس نے کہا: آپ جو فرماتے ہیں اس کی شہادت کون دیتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کانٹے دار درخت (جھاڑی) ہے (جو اس کی شہادت دیتا ہے)“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آواز دی جو گرچہ وادی کے ایک کنارے پر واقع تھا لیکن زمین پھاڑتا ہوا آ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو کھڑا ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے گواہی دینے کو کہا اور اس درخت نے تین مرتبہ شہادت دی کہ آپ وہی ہیں جیسا کہ آپ نے دعوی کیا ہے۔ پھر وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا اور وہ اعرابی یہ کہتے ہوئے اپنے قبیلے میں واپس چلا گیا کہ اگر انہوں نے میری بات مانی تو انہیں لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں گا ورنہ بذات خود واپس آ کر آپ کے ساتھ رہوں گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 16]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 16] »
یہ حدیث صحیح ہے جس کو [أبويعلی 5662] اور [ابن حبان 6505] نے روایت کیا ہے۔ دیکھئے: [موارد الظمآن 2110]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5925
5925 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ فَلَمَّا دَنَا قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولَهُ؟) . قَالَ: وَمَنْ يَشْهَدُ عَلَى مَا تَقُولُ؟ قَالَ: (هَذِهِ السَّلَمَةُ) فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَهُوَ بِشَاطِئِ الْوَادِي، فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهِدْهَا ثَلَاثًا، فَشَهِدَتْ ثَلَاثًا. أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبِتِهَا. رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے، ایک اعرابی آیا، جب وہ قریب آ گیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔“ اس نے کہا: آپ جو فرما رہے ہیں اس پر کون گواہی دیتا ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ خار دار درخت۔“ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بلایا اور وہ وادی کے کنارے پر تھا، وہ زمین پھاڑتا ہوا آیا حتیٰ کہ وہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے تین مرتبہ گواہی طلب کی تو اس نے تین مرتبہ گواہی دی کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی شان وہی ہے جیسے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ہے، پھر وہ اپنی اگنے کی جگہ پر چلا گیا۔ اسنادہ حسن، رواہ الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5925]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الدارمي (1/ 10 ح 16)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14085
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ فَلَمَّا دَنَا قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ تُرِيدُ؟". قَالَ: إِلَى أَهْلِي. قَالَ:" هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟". قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ". قَالَ: مَنْ شَاهِدٌ عَلَى مَا تَقُولُ؟ قَالَ:" هَذِهِ الشَّجَرَةُ". فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ خَدًّا، حَتَّى جَاءَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلَاثًا، فَشَهِدَتْ أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبَتِهَا وَرَجَعَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى قَوْمِهِ وَقَالَ: إِنْ يَتْبَعُونِي آتِيكَ بِهِمْ وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَكُنْتُ مَعَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا وَالْبَزَّارُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سفر کے دوران ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اسی دوران ایک دیہاتی آیا جب وہ قریب آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: اپنے اہل خانہ کی طرف، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم بھلائی میں دلچسپی رکھتے ہو؟ اس نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اس دیہاتی نے کہا: آپ جو بات کہہ رہے ہیں، اس پر کون گواہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ درخت، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس درخت کو بلایا، تو وہ وادی کے کنارے پر موجود تھا، وہ وہاں سے زمین کو چیر کر چلتا ہوا آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے تین مرتبہ گواہی طلب کی، تو اس نے یہ گواہی دی کہ بات اُسی طرح ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرما رہے ہیں، پھر وہ واپس اپنے اُگنے کی جگہ کی طرف چلا گیا، جب وہ دیہاتی اپنی قوم کی طرف واپس جانے لگا، تو بولا: اگر ان لوگوں نے میری پیروی کی، تو میں انہیں آپ کے پاس لے کر آؤں گا، ورنہ میں آپ کے پاس واپس آ جاؤں گا اور پھر آپ کے ساتھ رہوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14085]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2411) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5662) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13582)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6505، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6476/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13525
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ، فَلَمَّا دَنَا قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيْنَ تُرِيدُ؟ " قَالَ: إِلَى أَهْلِي، قَالَ: " هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ " قَالَ: مَا هُوَ؟ قَالَ: تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، قَالَ: مَنْ شَاهِدٌ عَلَى مَا تَقُولُ؟ قَالَ: " هَذِهِ الشَّجَرَةُ " فَدَعَاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ خَدًّا حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلَاثًا فَشَهِدَتْ أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبَتِهَا، وَرَجَعَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ: إِنْ يَتَّبِعُونِي آتِيكَ بِهِمْ، وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَكُنْتُ مَعَكَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ ایک اعرابی سامنے آیا، جب وہ قریب آیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کہاں کا ارادہ ہے؟“ اس نے کہا: اپنے گھر والوں کی طرف۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں کسی بھلائی کی خواہش ہے؟“ اس نے کہا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ اس نے کہا: آپ کی اس بات پر گواہ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ درخت۔“ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا، وہ وادی کے کنارے پر تھا، وہ زمین چیرتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے تین بار گواہی طلب کی تو اس نے گواہی دی کہ بات ویسی ہی ہے جیسی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی، پھر وہ اپنی اگنے کی جگہ پر واپس چلا گیا۔ اور اعرابی اپنی قوم کی طرف لوٹ گیا اور کہا: اگر وہ میری بات مان کر میرے ساتھ چلیں تو میں انہیں آپ کے پاس لے آؤں گا، ورنہ میں خود آپ کے پاس لوٹ آؤں گا اور آپ کے ساتھ رہوں گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13525]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 431، حدیث 13582»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5662
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ. قَالَ: وَمَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟. قَالَ: هَذِهِ السَّلَمَةُ، فَدَعَاهَا وَهِيَ عَلَى شَاطِئِ الْوَادِي، فَجَاءَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَاسْتَشْهَدَهَا فَشَهِدَتْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا. فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: آتِي قَوْمِي، فَإِنْ تَابَعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ، وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَأَكُونَ مَعَكَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: «هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”کیا تم خیر و بھلائی چاہتے ہو؟ (وہ یہ کہ) تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں“، اس نے عرض کیا کہ آپ کے اس دعوے پر گواہی کون دے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «هَذِهِ السَّلَمَةُ» ”یہ سلمہ (کیکر) کا درخت“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکارا حالانکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا، تو وہ زمین کو چیرتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے گواہی طلب فرمائی تو اس نے تین مرتبہ گواہی دی، پھر وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، اس پر اس اعرابی نے عرض کیا: اب میں اپنی قوم کے پاس جاتا ہوں، اگر انہوں نے میری پیروی کی تو میں انہیں آپ کے پاس لے آؤں گا، ورنہ میں خود واپس آ کر آپ کی معیت اختیار کر لوں گا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5662]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14085، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6476/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5636»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6476
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، ثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: "كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ، تَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَمَنْ يَشْهَدُ لَكَ؟ قَالَ: هَذِهِ السَّلَمَةُ فَدَعَاهَا وَهِيَ عَلَى شَاطِئِ الْوَادِي، فَجَاءَتْهُ تَخُدُّ الْأَرْضَ حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَاسْتَشْهَدَهَا فَشَهِدَتْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَكَانِهَا فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: آتِي قَوْمِيَ فَإِنْ بَايَعُونِي أَتَيْتُكَ بِهِمْ، وَإِلَّا رَجَعْتُ إِلَيْكَ فَأَكُونُ مَعَكَ".
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ: ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ثَنَا أَبُو حَيَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: "كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَقْبَلَ أَعْرَابِيٌّ، فَلَمَّا دَنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: أَهْلِي. قَالَ: هَلْ لَكَ فِي خَيْرٍ؟ قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: تَشْهَدَ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ: هَلْ مِنْ شَاهِدٍ عَلَى مَا تَقُولُ؟ قَالَ: هَذِهِ الشَّجَرَةُ. فَدَعَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ بِشَاطِئِ الْوَادِي، فَأَقْبَلَتْ تَخُدُّ الْأَرْضَ خَدًّا حَتَّى جَاءَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ؛ فَاسْتَشْهَدَهَا ثَلَاثًا فَشَهِدَتْ أَنَّهُ كَمَا قَالَ، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَى مَنْبَتِهَا، وَرَجَعَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ: إِنْ يَتَّبِعُونِي آتِيكَ بِهِمْ..." فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، أَبَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْجُعْفِيُّ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ..." فَذَكَرَ حَدِيثَ الْبَزَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدوی آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم بھلائی چاہتے ہو؟ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں“، اس نے عرض کیا: ”آپ کی اس بات پر گواہی کون دے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سلمہ (کیکر کا) درخت“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکارا حالانکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا، تو وہ زمین کو چیرتا ہوا حاضر ہوا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گواہ بنایا تو اس نے تین مرتبہ گواہی دی، پھر وہ اپنی جگہ واپس چلا گیا، تب اس بدوی نے کہا: ”میں اپنی قوم کے پاس جاتا ہوں، اگر انہوں نے میری بات مان لی تو میں انہیں آپ کے پاس لے آؤں گا، ورنہ میں خود واپس آ کر آپ کی معیت میں رہوں گا“، یہ اسناد صحیح ہے۔ امام بزار نے بھی اسے روایت کیا ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان فرمایا: ”ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک بدوی سامنے سے آیا، جب وہ قریب ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کہاں کا ارادہ ہے؟“ اس نے کہا: ”اپنے اہل و عیال کی طرف جا رہا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم خیر و بھلائی چاہتے ہو؟“ اس نے پوچھا: ”وہ کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ تم گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں“، اس نے کہا: ”کیا آپ کے اس دعویٰ پر کوئی گواہ ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ درخت“، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا جبکہ وہ وادی کے کنارے پر تھا، تو وہ زمین کو پھاڑتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو آ کھڑا ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے تین بار گواہی طلب کی تو اس نے گواہی دی کہ بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ویسے ہی ہیں جیسا آپ نے فرمایا، پھر وہ اپنے اگنے کی جگہ پر واپس چلا گیا، اور وہ بدوی اپنی قوم کی طرف پلٹ گیا اور کہنے لگا: ”اگر انہوں نے میری پیروی کی تو میں انہیں لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاؤں گا...“، اسے امام طبرانی اور امام ابنِ حبان نے بھی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6476]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد صحيح»
«(6476/1) أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14085»
«(6476/2) أخرجه سنن الدارمي برقم: 16، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13582، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14084، 14085، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6505»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں