الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
355. باب المعجزات - ذكر البيان بأن الجذع الذي ذكرناه إنما سكن عن حنينه باحتضان المصطفى صلى الله عليه وسلم إياه-
معجزاتِ کا بیان - ذکر بیان کہ ہمارے ذکر کردہ تنے نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے گلے لگانے سے ہنہنانا بند کیا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6507 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 6507
مسند احمد: 13363
مسند عبداللہ بن مبارک: 49
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2756
المعجم الاوسط: 1408
حدیث نمبر: 6507
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِِلَى جَنْبِ خَشَبَةٍ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِِلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ:" ابْنُوا لِي مِنْبَرًا"، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا عَتَبَتَانِ، فَلَمَّا قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ لِيَخْطُبَ، حَنَّتِ الْخَشَبَةُ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَنَسٌ:" وَأَنَا فِي الْمَسْجِدِ، فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ حَنَّتْ حَنِينَ الْوَلَدِ، فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ إِِلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ" ، قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ إِِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى، ثُمَّ قَالَ:" يَا عِبَادَ اللَّهِ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَوْقًا إِِلَيْهِ لِمَكَانِهِ مِنَ اللَّهِ، فَأَنْتُمْ أَحَقُّ أَنْ تَشْتَاقُوا إِِلَى لِقَائِهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ایک لکڑی کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی پشت اس کے ساتھ لگا لیتے تھے، جب لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے منبر بنا دو۔“ تو لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دو سیڑھیوں والا منبر بنا دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دینے کے لیے منبر پر کھڑے ہوئے تو وہ لکڑی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں رونے لگی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اس وقت مسجد میں موجود تھا، میں نے اس لکڑی کی آواز سنی، یوں جیسے کوئی بچہ روتا ہے اور وہ اس وقت تک روتی رہی جب تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اتر کر اس کے پاس تشریف نہیں لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ساتھ نہیں لگا لیا (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے ساتھ لگا لیا) تو وہ پرسکون ہو گئی۔ راوی کہتے ہیں: جب حسن بصری رحمہ اللہ یہ روایت بیان کرتے تھے تو وہ رونے لگتے تھے اور کہتے تھے: ”اے اللہ کے بندو! ایک لکڑی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں روتی ہے، اس مرتبے اور مقام کی وجہ سے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی بارگاہ میں حاصل ہے، تو تم لوگ اس بات کے زیادہ حق دار ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضری کے مشتاق رہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6507]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1776، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6507، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3627، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1415، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2273» «رقم طبعة با وزير 6473»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (2174). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 13363
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا خَطَبَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: ابْنُوا لِي مِنْبَرًا"، أَرَادَ أَنْ يُسْمِعَهُمْ، فَبَنَوْا لَهُ عَتَبَتَيْنِ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَأَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَنَّهُ سَمِعَ الْخَشَبَةَ تَحِنُّ حَنِينَ الْوَالِهِ، قَالَ: فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمِنْبَرِ، فَمَشَى إِلَيْهَا فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب جمعہ کا خطبہ ارشاد فرماتے تھے تو لکڑی کے ایک ستون کے ساتھ اپنی پشت مبارک کو سہارا دیتے تھے، لوگوں کی تعداد جب بڑھ گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے لئے منبر بنایا، مقصد یہ تھا کہ سب تک آواز پہنچ جائے، چنانچہ صحابہ رضی اللہ عنہ نے دو سیڑھیوں کا منبر بنایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس ستون سے منبر پر منتقل ہوگئے، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے خود اپنے کانوں سے اس تنے کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے گمشدہ بچہ بلک بلک کر روتا ہے اور وہ مسلسل روتا ہی رہا، یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے اور اس کی طرف چل کر گئے، اسے سینے سے لگایا تب جا کر وہ خاموش ہوا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13363]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
حدیث نمبر: 49
عَنِ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَيُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ:" ابْنُوا لِي مِنْبَرًا"، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا، إِنَّمَا كَانَ عُسْرٌ، فَتَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ، قَالَ: فَحَنَّتْ وَاللَّهِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْوَالِدِ، قَالَ أَنَسٌ: وَأَنَا وَاللَّهِ فِي الْمَسْجِدِ أَسْمَعُ ذَلِكَ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمِنْبَرِ، فَمَشَى إِلَيْهَا فَاحْتَضَنَهَا فَسَكَتَتْ فِيهَا الْحَسْرَةُ، وَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، الْخَشَبُ يَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفَلَيْسَ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ؟!".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعے والے دن خطبہ ارشاد فرماتے اور اپنی پشت کی ایک لکڑی کے ساتھ ٹیک لگاتے، جب لوگ زیادہ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے منبر بناؤ۔“ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر بنایا۔ وہ محض تنگ دستی کا زمانہ تھا، سو آپ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی سے منبر کی طرف منتقل ہوگئے، کہا کہ پس وہ رونے لگی، اللہ کی قسم! وہ لکڑی، والد کے رونے کی طرح رونے لگی۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اور میں اللہ کی قسم! مسجد میں تھا، اس کا (رونا) سن رہا تھا، کہا کہ اللہ کی قسم! وہ لگاتار روتی رہی، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے، اس کی طرف چل کر گئے، اسے سینے سے لگایا تو وہ خاموش ہو گئی، اور اس میں حسرت تھی۔ (حسن رحمہ اللہ) نے کہا: اے مسلمانوں کی جماعت! لکڑی کا تنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رو رہا ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کی امید رکھتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشتیاق کے زیادہ حق دار نہیں ہیں؟ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 49]
تخریج الحدیث: «الزهد، ابن مبارك: 361، مسند دارمي المقدمة: 1/25 (42)، تاریخ بغداد: 11/161، 12/486، مجمع الزوائد، هیثمي: 12/182، طبراني کبیر: 2/182، طبقات ابن سعد: 1/251، مسند أحمد: 13363۔ شیخ شعیب نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 2756
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
مَا أَسْنَدَ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى التَّمِيمِيُّ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى جَنْبِ خَشَبَةٍ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: ابْنُوا لِي مِنْبَرًا، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا لَهُ عَتَبَتَانِ، فَلَمَّا قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ أَنَسٌ : وَإِنِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ حِينَ حَنَّتْ حَنِينَ الْوَالِهِ، فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ، قَالَ: فَكَانَ الْحَسَنُ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى، ثُمَّ قَالَ: يَا عِبَادَ اللهِ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَوْقًا إِلَيْهِ لِمَكَانِهِ مِنَ اللهِ، فَأَنْتُمْ أَحَقُّ أَنْ تَشْتَاقُوا إِلَى لِقَائِهِ.
مَا أَسْنَدَ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ .
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى التَّمِيمِيُّ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلَى جَنْبِ خَشَبَةٍ يُسْنِدُ ظَهْرَهُ إِلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: ابْنُوا لِي مِنْبَرًا، فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا لَهُ عَتَبَتَانِ، فَلَمَّا قَامَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ أَنَسٌ : وَإِنِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ حِينَ حَنَّتْ حَنِينَ الْوَالِهِ، فَمَا زَالَتْ تَحِنُّ حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ، قَالَ: فَكَانَ الْحَسَنُ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ بَكَى، ثُمَّ قَالَ: يَا عِبَادَ اللهِ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَوْقًا إِلَيْهِ لِمَكَانِهِ مِنَ اللهِ، فَأَنْتُمْ أَحَقُّ أَنْ تَشْتَاقُوا إِلَى لِقَائِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لکڑی کے ایک ستون کے ساتھ اپنی کمر مبارک ٹیک کر خطبہ دیا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر تیار کرو“، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دو سیڑھیوں والا ایک منبر بنا دیا۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ستون کو چھوڑ کر) منبر پر خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو وہ لکڑی کا ستون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فراق میں غمزدہ اونٹنی کی طرح بلک بلک کر رونے لگا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس وقت مسجد میں موجود تھا اور میں نے اس ستون کے رونے کی آواز سنی جو کسی جلے دل کی پکار کی طرح تھی، وہ ستون مسلسل اسی طرح روتا رہا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور اسے اپنے سینہ مبارک سے لگایا (تب کہیں جا کر) اسے سکون ملا۔ راوی کہتے ہیں اس جگہ راوی سے مراد مبارک بن فضالہ رحمہ اللہ ہیں) حسن بصری رحمہ اللہ (راوی حدیث) جب بھی یہ حدیث بیان کرتے تو رو پڑتے اور فرماتے: ”اے اللہ کے بندو! ایک لکڑی کا ستون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ کے ہاں مقام و مرتبے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شوق میں اس طرح تڑپتا اور روتا ہے، تو آپ لوگ اس بات کے زیادہ حقدار ہو کہ آپ کے دلوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کا شوق اور تڑپ ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2756]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3627، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1415، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12950، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1430، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1861، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2748»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3627، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1415، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12950، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1430، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1861، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2748»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 1408
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ قَالَ: نَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّسْتَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُسْنِدًا ظَهْرَهُ إِلَى خَشَبَةٍ، فَلَمَّا كَثُرَ النَّاسُ، قَالَ: I " ابْنُوا لِي مِنْبَرًا I " فَبَنَوْا لَهُ مِنْبَرًا، إِنَّمَا كَانَ عَتَبَتَيْنِ، فَلَمَّا تَحَوَّلَ مِنَ الْخَشَبَةِ إِلَى الْمِنْبَرِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ. قَالَ أَنَسٌ : فَسَمِعْتُ الْخَشَبَةَ - وَاللهِ - حَنَّتْ حَنِينَ النَّاقَةِ الْوَالِهَةِ، حَتَّى نَزَلَ إِلَيْهَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنَ الْمِنْبَرِ، فَاحْتَضَنَهَا، فَسَكَنَتْ فَقَالَ الْحَسَنُ : I " يَا عِبَادَ اللهِ الْمُسْلِمِينَ، الْخَشَبَةُ تَحِنُّ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- شَوْقًا إِلَيْهِ، لِمَكَانِهِ إِلَيْهَا، أَفَلَيْسَ الرِّجَالُ الَّذِينَ يَرْجُونَ لِقَاءَهُ أَحَقَّ أَنْ يَشْتَاقُوا إِلَيْهِ؟ I ". I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا حَبَّانُ . تَفَرَّدَ بِهِ: يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ I ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن ایک لکڑی کے ستون سے اپنی پشتِ مبارک ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے، پھر جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ایک منبر بناؤ۔“ چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک منبر تیار کیا جو محض دو سیڑھیوں پر مشتمل تھا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کے اس ستون سے منبر کی طرف منتقل ہوئے تو وہ لکڑی (دردِ فراق میں) رونے لگی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ کی قسم! میں نے اس لکڑی کے رونے کی ایسی آواز سنی جیسے اپنے بچے سے بچھڑ کر بے قرار ہونے والی اونٹنی بلکتی ہے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اس کی طرف اترے اور اسے اپنے گلے لگا لیا، تب وہ خاموش ہوئی۔“
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ سن کر) فرماتے: ”اے اللہ کے مسلمان بندو! لکڑی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ان کے قرب کی وجہ سے شوق میں روتی ہے، تو کیا وہ لوگ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی امید رکھتے ہیں اس بات کے زیادہ حقدار نہیں کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شوق رکھیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابراہیم رحمہ اللہ سے صرف حبان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن محمد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1776، 1777، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6507، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1519، 1520، 1645، 1643، 1644، 1861، 386، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3627، والدارمي فى «مسنده» برقم: 40، 42، 1605، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1415، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2273، 2438، 2440، 3498، 3500، 13567، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2756، 3384، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1336، والبزار فى «مسنده» برقم: 6676، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32409، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4179، 4178، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3631، 7441»