🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
416. باب كتب النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر جعل المشركين رداء المصطفى صلى الله عليه وسلم في عنقه عند تبليغه إياهم رسالة ربه جل وعلا-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر کہ مشرکین نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے گلے میں ان کی چادر ڈالی جب وہ اپنے رب جل وعلا کی رسالت پہنچا رہے تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6569 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 6569
مصنف ابن ابی شیبہ: 39320
الجامع الكامل: 13217
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9813
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7339
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5807، 6348
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6569
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلا يَوْمًا رَأَيْتُهُمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ، فَظُنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ، قَالَ: وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرَائِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًَا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ؟ ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى صَلاتَهُ، مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أُرْسِلْتُ إِِلَيْكُمْ إِِلا بِالذَّبْحِ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِِلَى حَلْقِهِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ، مَا كُنْتَ جَهُولا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ" .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے قریش کو نہیں دیکھا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا ہو۔ صرف ایک دن ایسا ہوا، میں نے انہیں دیکھا کہ وہ خانہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کر رہے تھے، تو عقبہ بن ابومعیط اٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر آپ کی گردن میں ڈالی اور پھر اسے کھینچا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ لوگوں نے چیخنا شروع کر دیا۔ وہ یہ سمجھے کہ شاید آپ شہید ہو گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے دونوں بازوؤں سے پکڑا، وہ یہ کہہ رہے تھے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ [سورة غافر: 28] ”کیا تم ایک ایسے شخص کو مارنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے؟“ پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز مکمل کر لی تو آپ ان لوگوں کے پاس سے گزرے۔ وہ لوگ اس وقت خانہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے قریش کے گروہ! مجھے تمہاری طرف صرف ذبح کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے“ (یعنی تم سب لوگ میرے ساتھ جنگ کرتے ہوئے مارے جاؤ گے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے حلق کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی، تو ابوجہل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ تو سختی سے جواب دینے والے نہیں ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بھی ان میں شامل ہو گے“ (یعنی جو لوگ ان میں مارے جائیں گے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6569]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6569، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11398، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7339، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 37716» «رقم طبعة با وزير 6535»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر التعليق. * [أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ] قال الشيخ: في «المُصَنَّفِ» (14/ 297 / 18410)، وعنه: أبو يعلى - كما ترى -، وهو في «مسنده» (13/ 324 / 7339). وإسناده حسن، وهو صحيح بالطريق المتقدمة (6533). تنبيه هام!! في «طبعة باوزير» «ائتمروا به» بدلا من «رأيتهم» وكتب الشيخ تعليقا على هذه اللفظة فقال: [في الأصل: «رأيتهم»، والتصويب من «المصنف»، و «المسند»، و «المجمع» (6/ 16)]. تنبيه!! رقم (6533) = (6567) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37716 ترقیم الشثری: -- 39320
حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن عمرو بن العاص قال: ما رايت قريشا ارادوا قتل النبي صلى الله عليه وسلم إلا يوما ائتمروا به وهم جلوس في ظل الكعبة ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي عند المقام، فقام إليه عقبة بن ابي معيط فجعل رداءه في عنقه، ثم جذبه حتى وجب لركبتيه ساقطا، وتصايح الناس فظنوا انه مقتول، فاقبل ابو بكر يشتد حتى اخذ بضبعي رسول الله صلى الله عليه وسلم من ورائه وهو يقول: اتقتلون رجلا ان يقول ربي الله؟! ثم انصرفوا عن النبي صلى الله عليه وسلم.
فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم فصلى، فلما قضى صلاته مر بهم وهم جلوس في ظل الكعبة، فقال: يا معشر قريش، اما والذي نفس محمد بيده! ما ارسلت إليكم إلا بالذبح، واشار بيده إلى حلقه، قال: فقال له ابو جهل: يا محمد، ما كنت جهولا، قال: فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: انت منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (العاصي).
(٣) في [أ]: زيادة (وآله).
(٤) في [س، ي]: (ركبته).
(٥) في [جـ]: تكرر.
(٦) في [أ]: زيادة (وآله).
(٧) في [أ]: زيادة (وآله).
(٨) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك عمرو بن العاص، وأخرجه ابن حبان (٦٥٦٩)، وأبو يعلي (٧٣٣٩)، وابن حجر في تغليق التعليق ٤/ ٨٧، وأخرجه البخاري في خلق أفعال العباد ١/ ٧٥، وفيه: (عن عبد اللَّه بن عمرو)، وورد بنحوه من حديث عبد اللَّه بن عمرو عند البخاري في الصحيح (٣٨٥٦).

حضرت عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے قریش کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کا ارادہ کرتے (کبھی) نہیں دیکھا تھا۔ مگر ایک دن جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف سازش کر رہے تھے اور وہ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے۔ پس عقبہ بن ابی معیط کھڑا ہوا اور اپنی چادر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گردن میں ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھینچا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل گرنے لگے۔ لوگوں نے شورو غل کیا تو لوگوں نے یہ گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقتول ہوگئے ہیں۔ حضرت ابوبکر دوڑتے ہوئے آگے بڑھے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بغلوں کے پیچھے سے پکڑ لیا اور فرمانے لگے۔ { أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ یَقُولَ رَبِّی اللَّہُ } پھر لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قریش کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے گروہ قریش! خبردار! قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ مجھے تمہاری طرف نہیں بھیجا گیا مگر ذبح کے ساتھ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے حلق کی طرف اشارہ فرمایا: راوی کہتے ہیں: ابو جہل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے محمد! تم تو جاہل نہیں تھے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو بھی ان میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39320]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك عمرو بن العاص .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6569، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11398، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7339، ترقيم محمد عوامة: 37716»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13217
13217- عن عمرو بن العاص قال: ما رأيت قريشا أرادوا قتل رسول اللهصلى الله عليه وسلم، إلا يوما رأيتهم وهم جلوس في ظل الكعبة، ورسول اللهصلى الله عليه وسلم يصلي عند المقام، فقام إليه عقبة بن أبي معيط، فجعل رداءه في عنقه، ثم جذبه حتى وجب لركبتيه صلى الله عليه وسلم، وتصايح الناس، فظنوا أنه مقتول، قال: وأقبل أبو بكر يشتدّ، حتى أخذ بَضَبُعَي رسول الله صلى الله عليه وسلم من ورائه، وهو يقول: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ؟ ثم انصرفوا عن النبي صلى الله عليه وسلم، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما قضى صلاته، مرّ بهم وهم جلوس في ظل الكعبة، فقال: يا معشر قريش! أما والذي نفس محمد بيده، ما أرسلت إليكم إلا بالذبح. وأشار بيده إلى حلقه، فقال له أبو جهل: يا محمد! ما كنت جهولا. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أنت منهم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي شيبة في المصنف (37716)، وأبو يعلى (7339)، وابن حبان (6569) كلهم من طريق علي بن مسهر، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن عمرو بن العاص، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9813
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمًا ائْتَمَرُوا بِهِ، وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ ابْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ، وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ قَالَ: وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ وَرَائِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ ثُمَّ انْصَرَفُوا، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ مَرَّ بِهِمْ، وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ". وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ، فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ مَا كُنْتَ جَهُولًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے قریش کو کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا البتہ اس دن کا معاملہ مختلف ہے جب انہوں نے اس بارے میں باہمی طور پر مشورہ کیا وہ اس وقت خانہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کر رہے تھے عقبہ بن ابومعیط اٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا اس نے اپنی چادر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گلے میں ڈالی اور پھر اسے کھینچا یہاں تک کہ آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے، وہ لوگ چیخیں مارنے لگے، وہ یہ سمجھے کہ آپ شہید ہو گئے ہیں، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے آئے اور انہوں نے پیچھے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلو سے پکڑ لیا، وہ یہ کہہ رہے تھے: کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو؟ جو یہ کہتا ہے کہ میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پیچھے ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ ان کے پاس سے گزرے وہ لوگ اس وقت خانہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اے قریش کے گروہ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے مجھے تم لوگوں کی طرف صرف ذبح کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک کے ذریعے حلق کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی ابوجہل نے آپ کی خدمت میں گزارش کی: اے محمد! آپ تو سختی کرنے والے نہیں تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان لوگوں میں سے ایک ہو (جنہیں ذبح کیا جائے گا)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو بن علقمہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ امام طبرانی کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9813]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7339)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9096، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7339
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمَ ائْتَمَرُوا بِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ، وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ. قَالَ: وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ وَرَائِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: أَيَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللهُ؟! ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ، قَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ، مَا كُنْتَ جَهُولًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏أَنْتَ مِنْهُمْ» ‏‏‏‏.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نے قریش کو کبھی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے اس دن کے جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باہمی مشورہ کیا، وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے، تب عقبہ بن ابی معیط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا اور اپنی چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں ڈال کر اسے اس زور سے کھینچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑے، لوگ چیخنے لگے اور انہوں نے یہ گمان کر لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں کہ اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تیزی سے دوڑتے ہوئے آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے کندھوں سے تھام لیا اور فرمانے لگے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے؟“ پھر وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹ گئے، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور جب اپنی نماز مکمل کر لی تو ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: «يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ» ”اے گروہِ قریش! آگاہ ہو جاؤ، اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں تمہاری طرف ذبح ہی لے کر بھیجا گیا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا، اس پر ابوجہل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے محمد! آپ نادان اور بے عقل تو نہ تھے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی انہی میں سے ہو“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمرو بن العاص رضي الله عنه/حدیث: 7339]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9096، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9812، 9813، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6348، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7301»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5807
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: " مَا رَأَيْتُ أَحَدٌ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا يَوْمًا ائْتَمَرُوا بِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ سَاقِطًا وَتَصَايَحَ النَّاسُ وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ، فَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ - حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِيَّ اللَّهُ؟ "ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ - فَقَالَ لَهُ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ، مَا كُنْتَ جَهُولًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ مِنْهُمْ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ السِّيَرِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے قریش کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا ارادہ کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا سوائے ایک دن کے جب وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف سازش کر رہے تھے، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے کہ عقبہ بن ابی معیط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لپکا اور اپنی چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن مبارک میں ڈال کر اسے اتنی قوت سے کھینچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل گر پڑے، لوگ چیخنے لگے اور ان کا گمان تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا جائے گا، اتنے میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے آپ کے بازوؤں سے تھام لیا جبکہ وہ فرما رہے تھے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ ”کیا تم ایک شخص کو محض اس لیے قتل کرنا چاہتے ہو کہ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے؟“ پھر وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے چھٹ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اپنی نماز جاری رکھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ» ”آگاہ رہو! اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، میں تمہاری طرف (سرکشوں کے لیے) ذبح کا حکم ہی لے کر بھیجا گیا ہوں“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا، تو ابو جہل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے محمد! آپ نادان اور بے جا سختی کرنے والے تو نہ تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”تو بھی انہی (ذبح ہونے والوں) میں سے ہے“۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام نسائی نے اسے اپنی تفسیر میں عروہ بن زبیر کے طریق سے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5807]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9813، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6569»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6348
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: "مَا رَأَيْتُ قُرَيْشًا أَرَادُوا قَتْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا يَوْمًا ائْتَمَرُوا بِهِ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عِنْدَ الْمَقَامِ، فَقَامَ إِلَيْهِ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ فَجَعَلَ رِدَاءَهُ فِي عُنُقِهِ ثُمَّ جَذَبَهُ حَتَّى وَجَبَ لِرُكْبَتَيْهِ، وَتَصَايَحَ النَّاسُ وَظَنُّوا أَنَّهُ مَقْتُولٌ. قَالَ: وَأَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ يَشْتَدُّ حَتَّى أَخَذَ بِضَبْعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ وَرَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ: أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِيَّ اللَّهُ! ثُمَّ انْصَرَفُوا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ مَرَّ بِهِمْ وَهُمْ جُلُوسٌ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِلَّا بِالذَّبْحِ - وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى حَلْقِهِ - قَالَ أَبُو جَهْلٍ: يَا مُحَمَّدُ، مَا كُنْتُ جَهُولًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْتَ مِنْهُمْ".
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَتَقَدَّمَ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ غَافِرٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي التَّفْسِيرِ.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے قریش کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا پختہ ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا سوائے ایک دن کے جب وہ کعبہ کے سائے میں بیٹھے مشورہ کر رہے تھے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے؛ پس عقبہ بن ابی معیط آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لپکا اور اپنی چادر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گردنِ مبارک میں ڈال کر اسے اس زور سے کھینچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل گر پڑے، لوگ شور مچانے لگے اور انہوں نے یہ گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ اسی اثنا میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے تشریف لائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیچھے سے آپ کے بازوؤں سے تھام لیا جبکہ وہ فرما رہے تھے: ﴿أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ﴾ ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرتے ہو جو یہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ ہے!“ پھر وہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز مکمل فرمائی تو ان کے پاس سے گزرے جو کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے گروہِ قریش! خبردار، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، میں تمہاری طرف ذبح (یعنی تمہارے سرکشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے) کا حکم لے کر ہی بھیجا گیا ہوں“—اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اپنے حلق کی طرف اشارہ کیا۔ ابوجہل نے کہا: اے محمد! آپ کبھی نادان و جاہل تو نہ تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو انہی میں سے ہے (جو ذبح کیے جائیں گے)“۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی روایت کیا ہے اور یہ پہلے سورہ غافر کی تفسیر میں گزر چکا ہے؛ نیز امام نسائی نے بھی اسے التفسیر میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6348]
تخریج الحدیث: «شيخ أبي يعلى عبيد الله بن محمد كذا، والظاهر أنه عبد الله بن محمد بن أبي شيبة؛ علي بن مسهر ثقة؛ محمد بن عمرو بن علقمة: صدوق له أوهام (من الحفظ)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9096، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9812، 9813»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں