الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
431. باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن العلة قد بدت برسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في بيت ميمونة-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر بیان کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری میمونہ کے گھر میں شروع ہوئی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6587 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 6587
مسند احمد: 27469
الفتح الربانی: 11008
الجامع الكامل: 9324
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14255
المعجم الکبیر للطبرانی: 20743
حدیث نمبر: 6587
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ: أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ، فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ، قَالَ: وَتَشَاوَرُوا فِي لَدِّهِ، فَلَدُّوهُ، فَلَمَّا أَفَاقَ، قَالَ:" مَا هَذَا؟ أَفِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَا مِنْ هَا هُنَا؟"، وَأَشَارَ إِِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ، فَقَالُوا: كُنَّا نَتَّهِمُ بِكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " إِِنْ كَانَ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللَّهُ لِيَقْذِفَنِي بِهِ، لا يَبْقِيَنَّ أَحَدٌ فِي الْبَيْتِ إِِلا لُدَّ إِِلا عَمَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"، يَعْنِي عَبَّاسًا ، قَالَ: فَلَقَدِ الْتَدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ، وَإِِنَّهَا لَصَائِمَةٌ لِعَزِيمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا آغاز سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری شدید ہوگئی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوگئی۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ گھر والوں نے اس بارے میں مشورہ دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں دوا ٹپکائی جائے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں دوا ٹپکا دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ محسوس ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا چیز ہے؟ کیا یہ ان خواتین کا فعل ہے جو اس طرف سے آئی ہیں؟“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کی سرزمین کی طرف اشارہ کیا، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان خواتین میں شامل تھیں۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں یہ گمان ہوا کہ شاید آپ کو ذات الجنب کی بیماری لاحق ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ بیماری ہے جس میں اللہ تعالیٰ مجھے مبتلا نہیں کرے گا۔ اب گھر میں موجود ہر شخص کے منہ میں دوا ٹپکائی جائے گی۔ صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے ساتھ ایسا نہیں کیا جائے گا یعنی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس دن سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بھی دوا پی حالانکہ انہوں نے اس دن روزہ رکھا ہوا تھا لیکن انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شدید اصرار پر ایسا کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6587]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6587، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 28114، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 9754، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1935، والطبراني فى(الكبير) برقم: 372» «رقم طبعة با وزير 6553»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد - وصحَّحه الحافظ في «الفتح» (8/ 148). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 27469
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنِ الزُهْرِيِّ , قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ , عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ , قَالَتْ: أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ , فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ , فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُهُ فِي لَدِّهِ , فَلَدُّوهُ , فَلَمَّا أَفَاقَ , قَالَ:" مَا هَذَا؟" , فَقُلْنَا: هَذَا فِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَ مِنْ هَاهُنَا , وَأَشَارَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ , وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ , قَالُوا: كُنَّا نَتَّهِمُ فِيكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَالَ: " إِنَّ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيَقْرَفُنِي بِهِ , لَا يَبْقَيَنَّ فِي هَذَا الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلَّا الْتَدَّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" , يَعْنِي الْعَبَّاسَ , قَالَ: فَلَقَدْ الْتَدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ وَإِنَّهَا لَصَائِمَةٌ , لِعَزْمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں بیمار ہوئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض بڑھتا گیا، حتیٰ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بیہوشی طاری ہو گئی، ازواجِ مطہرات نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک میں دوا ڈالنے کے لئے باہم مشورہ کیا، چنانچہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ مبارک میں دوا ڈال دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب افاقہ ہو گیا، تو پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ ہم نے عرض کیا کہ یہ ان عورتوں کا کام ہے جو یہاں سے آئی ہیں اور ارض حبشہ کی طرف اشارہ کیا، ان میں حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارا خیال تھا کہ آپ کو ذات الجنت کی بیماری کا عارضہ ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسی بیماری ہے جس میں اللہ تعالیٰ مجھے مبتلا نہیں کرے گا، اس گھر میں کوئی بھی آدمی ایسا نہ رہے جس کے منہ میں دوا نہ ڈالی جائے، سوائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا یعنی حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے، چنانچہ اس دن حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے منہ میں دوا ڈالی گئی، حالانکہ وہ اس دن روزے سے تھیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید سے اس کا حکم دیا تھا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27469]
الحكم على الحديث:
هذا اسناد مرسل
حدیث نمبر: 11008
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُهُ فِي لَدِّهِ فَلَدُّوهُ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ ”مَا هَذَا؟“ فَقُلْنَا هَذَا فِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَ مِنْ هَاهُنَا وَأَشَارَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ قَالُوا كُنَّا نَتَّهِمُ فِيكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”إِنَّ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيَقْرَفُنِي بِهِ لَا يَبْقَيَنَّ فِي هَذَا الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلَّا الْتَدَّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ“ يَعْنِي الْعَبَّاسَ قَالَ فَلَقَدِ الْتَدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ وَإِنَّهَا لَصَائِمَةٌ لِعَزْمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا آغاز ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ میں دوا ڈالنے کا مشورہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ میں دوا انڈیل دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا:یہ ارضِ حبشہ سے آئی ہوئی عورتوں کا کام ہے، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان خواتین میں سے تھیں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے سمجھا کہ آپ کو نمونیا کی شکایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمونیا ایسی بیماری ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس میں مبتلا نہیں کرے گا، اب گھر میں جتنے بھی لوگ ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سوا ان سب کے منہ میں یہ دوا انڈیلی جائے۔ راوی کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کے پیش نظر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے منہ میں بھی دوا ڈالی گئی حالانکہ وہ روزے سے تھیں۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11008]
تخریج الحدیث: «اسناد مرسل، أخرجه ابن حبان: 6587، والطبراني في المعجم الكبير: 24/ 372، والحاكم: 4/ 202، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28017»
الحكم على الحديث:
اسناد مرسل
حدیث نمبر: 9324
9324- عن أسماء بنت عميس قالت: أول ما اشتكى رسول الله صلى الله عليه وسلم في بيت ميمونة، فاشتد مرضه حتى أغمي عليه، قال: فتشاور نساؤه في لدّه، فلدوه، فلما أفاق قال: هذا فعل نساء جئن من هؤلاء، وأشار إلى أرض الحبشة، وكانت أسماء بنت عميس فيهن، قالوا: كنا نتهم بك ذات الجنب يا رسول الله! قال: إن ذلك لداء ماكان الله ليقذفني به، لا يبقين في البيت أحد إلا التدَّ، إلا عم رسول الله صلى الله عليه وسلم - يعني عباسا - قال: فلقد التدت ميمونة يومئذ، وإنها لصائمة، لعزيمة رسول الله صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه عبد الرزاق (5/428-429) (9754) عن معمر، عن الزهري، قال: أخبرني أبو بكر بن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام، عن أسماء بنت عميس، قالت: فذكرته. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14255
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ: أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ، فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُهُ فِي لَدِّهِ فَلَدُّوهُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ:" مَا هَذَا؟" فَقُلْنَا: هَذَا فِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَ مِنْ هَاهُنَا. وَأَشَارَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ. قَالُوا: كُنَّا نَتَّهِمُ بِكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ،. قَالَ:" إِنَّ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِيَقْذِفَنِي بِهِ، لَا يَبْقَيَنَّ فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ لَا يَلِدُّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". يَعْنِي الْعَبَّاسَ قَالَتْ: لَقَدِ الْتَدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ وَإِنَّهَا لَصَائِمَةٌ لِعَزِيمَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْعَبَّاسِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْعَبَّاسِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا آغاز سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوا، آپ کی بیماری شدید ہو گئی، تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی، آپ کی ازواج نے باہمی مشورے سے یہ طے کیا کہ آپ کے منہ میں دوائی ٹپکائی جائے، انہوں نے آپ کے منہ میں دوا ٹپکائی، جب آپ کو ہوش آیا تو آپ نے فرمایا: یہ کس نے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ان خواتین نے کیا ہے جو اس طرف سے آئی ہیں، انہوں نے حبشہ کی سرزمین کی طرف اشارہ کیا، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان خواتین میں شامل تھیں، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں آپ کے بارے میں یہ اندیشہ تھا کہ کہیں آپ کو ذات الجنب کی شکایت نہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ ایک ایسی بیماری ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس میں مبتلا نہیں کرے گا، اب گھر میں موجود شخص کے منہ میں دوائی ٹپکائی جائے، البتہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا معاملہ مختلف ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی خاتون بیان کرتی ہیں: تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بھی اس دن اپنے منہ میں دوا ٹپکائی، حالانکہ وہ روزہ رکھے ہوئے تھیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاکید کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کتاب الخلافہ میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14255]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کتاب الخلافہ میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14255]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (346/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26923، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7523، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6587»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 20743
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ ، قَالَتْ: أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ، قَالَتْ: فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُهُ فِي لَدِّهِ فَلَدُّوهُ، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: " مَا هَذَا؟ أَفِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَ مِنْ هَهُنَا " وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ فَقَالُوا: كُنَّا نَتَّهِمُ بِكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " إِنَّ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللهُ لِيَقْذِفَنِي بِهِ لَا يَبْقَيَنَّ فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلَّا الْتَدَّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَعْنِي عَبَّاسًا ، قَالَ: فَلَقَدْ لُدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ وَإِنَّهَا صَائِمَةٌ، لِعَزِيمَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے پہلے میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں بیمار ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری اتنی شدید ہو گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی۔ وہ کہتی ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج نے آپس میں مشورہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منہ کے کنارے سے دوا پلائی جائے، تو انہوں نے ایسا کر دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو فرمایا: ”یہ کیا ہوا، کیا وہاں سے آنے والی عورتوں نے ایسا کیا ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سرزمین حبشہ کی طرف اشارہ فرمایا، اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان میں شامل تھیں۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمیں خدشہ تھا کہ آپ کو ذات الجنب (پسلی کی بیماری) ہو گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو ایسی بیماری ہے جو اللہ مجھے مبتلا نہیں کرے گا، گھر میں کوئی بھی ایسا نہ رہے جسے یہ دوا نہ پلائی گئی ہو، سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے“ - یعنی عباس رضی اللہ عنہ کی مراد لیتے ہوئے۔ وہ کہتی ہیں: چنانچہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو بھی اس دن دوا پلائی گئی حالانکہ وہ روزے سے تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصرار کی وجہ سے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20743]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 140، حدیث 372»