🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
475. باب وفاته صلى الله عليه وسلم - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم لحد له عند الدفن-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال (وفات) کا بیان - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے دفن کے وقت لحد بنائی گئی
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6632 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 6632
صحیح مسلم: 2179، 2180، 2182
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4828
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6632
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كُفِّنَ فِي ثَلاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولِيَةٍ، وَلُحِدَ لَهُ، وَنُصِبَ اللَّبِنُ عَلَيْهِ نَصْبًا" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا، آپ کے لیے لحد بنائی گئی اور اس پر کچی اینٹیں نصب کی گئیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6632]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 792، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6632، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1558، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4853، 25681، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1554، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 6384» «رقم طبعة با وزير 6598»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 941 ترقیم شاملہ: -- 2179
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى، قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ مِنْ كُرْسُفٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ، أَمَّا الْحُلَّةُ فَإِنَّمَا شُبِّهَ عَلَى النَّاسِ فِيهَا، أَنَّهَا اشْتُرِيَتْ لَهُ لِيُكَفَّنَ فِيهَا، فَتُرِكَتِ الْحُلَّةُ وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ "، فَأَخَذَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: لَأَحْبِسَنَّهَا حَتَّى أُكَفِّنَ فِيهَا نَفْسِي، ثُمَّ قَالَ: لَوْ رَضِيَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِيِّهِ لَكَفَّنَهُ فِيهَا، فَبَاعَهَا وَتَصَدَّقَ بِثَمَنِهَا ".
ابومعاویہ نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سحول (یمن) سے لائے جانے والے تین سفید سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا، ان میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ، البتہ حلے (ہم رنگ چادروں پر مشتمل جوڑے) کے حوالے سے لوگ اشتباه میں پڑ گئے، بلاشبہ وہ آپ کے لیے خریدا گیا تھا تاکہ آپ کو اس میں کفن دیا جائے۔ پھر اس حلے کو چھوڑ دیا گیا اور آپ کو سحول کے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا اور اس (حلے) کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ نے لے لیا اور کہا: ”میں اس کو (اپنے پاس) محفوظ رکھوں گا یہاں تک کہ اس میں خود اپنے کفن کا انتظام کروں گا۔“ بعد میں کہا: ”اگر اس کو اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے لیے پسند فرماتا تو آپ کو اس میں کفن (دینے کا بندوبست کر) دیتا۔“ اس لیے انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت صدقہ کر دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2179]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سحولی بستی کی بنی ہوئی تین سفید چادروں میں کفن دیا گیا، ان کپڑوں میں نہ قمیص (کرتا) تھی اور نہ عمامہ (پگڑی) اور رہا حُلہ (چادروں کا جوڑا) تو اس کے بارے میں لوگوں کو اشتباہ پیدا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے لیے اسے خریدا گیا تھا۔ پھر حلہ چھوڑ دیا گیا اور آپ کو تین سحولی کپڑوں میں کفن دیا گیا اور اس حلے کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے لے لیا اور کہا: ”میں اس کو اپنے کفن کے لیے رکھوں گا۔“ پھر کہنے لگا: ”اگر اللہ تعالیٰ اسے اپنے نبی کے لیے پسند فرماتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن دیتا“، اس لیے انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کر دی۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2179]
ترقیم فوادعبدالباقی: 941
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 941 ترقیم شاملہ: -- 2180
وحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " أُدْرِجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حُلَّةٍ يَمَنِيَّةٍ، كَانَتْ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ نُزِعَتْ عَنْهُ وَكُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سُحُولٍ يَمَانِيَةٍ، لَيْسَ فِيهَا عِمَامَةٌ وَلَا قَمِيصٌ "، فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّهِ الْحُلَّةَ، فَقَالَ: أُكَفَّنُ فِيهَا، ثُمَّ قَالَ: لَمْ يُكَفَّنْ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُكَفَّنُ فِيهَا! فَتَصَدَّقَ بِهَا "،
علی بن مسہر نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے اپنے والد عروہ سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کے ایک یمنی حلے میں لپیٹا (کفن دیا) گیا، پھر اس کو اتار دیا گیا اور آپ کو سحول کے تین سفید یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں نہ قمیص تھی اور نہ عمامہ۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے وہ حلہ اٹھا لیا اور کہا: ”مجھے اس میں کفن دیا جائے گا۔“ پھر کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن نہیں دیا گیا تو مجھے اس میں کیوں کفن دیا جائے گا!“ چنانچہ انہوں نے اس کو صدقہ کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2180]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ بتاتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کے ایک یمنی حلہ (جوڑے) میں لپیٹا گیا، پھر اس کو اتار دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمانی کپڑوں کا کفن دیا گیا جن میں نہ کرتا تھا اور نہ ہی پگڑی، عبداللہ رضی اللہ عنہما نے وہ جوڑا اٹھا لیا اور کہا: ”مجھے اس میں کفنایا جائے گا“ پھر کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں کفن نہیں دیا گیا تو مجھے اس میں کیوں کفن دیا جائے“ اور اسے صدقہ کر دیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2180]
ترقیم فوادعبدالباقی: 941
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 941 ترقیم شاملہ: -- 2182
وحَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهَا: فِي كَمْ كُفِّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَتْ: " فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ ".
ابوسلمہ (عبداللہ بن عبدالرحمن بن عوف رحمہ اللہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا، میں نے ان سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟ تو انہوں نے کہا: تین سحولی کپڑوں میں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2182]
ابوسلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، میں نے ان سے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟“ انہوں نے کہا: ”تین سفید سحولی کپڑوں میں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2182]
ترقیم فوادعبدالباقی: 941
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4828
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُفِّنَ فِي ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ سَحُولِيَّةٍ، وَلُحِدَ لَهُ، وَنُصِبَ عَلَيْهِ اللَّبِنُ نَصْبًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سحولی (یمنی سفید سوتی) کپڑوں میں کفن دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے لحد (بغلی قبر) تیار کی گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچی اینٹیں باقاعدہ طور پر کھڑی کر کے لگائی گئیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4828]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1205، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 996، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1898، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3151، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1469، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24484، وأخرجه موطأ مالك برقم: 521، وأخرجه فتح الباري برقم: 6819، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6632، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4809»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں