الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
573. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن خروج عائشة أم المؤمنين إلى العراق-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا عراق کی طرف نکلنا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6732 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 6732
مصنف ابن ابی شیبہ: 40574
الفتح الربانی: 12332
الجامع الكامل: 10400
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7394
حدیث نمبر: 6732
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَتْ عَائِشَةُ ، مَرَّتْ بِبَعْضِ مِيَاهِ بَنِي عَامِرٍ طَرَقَتْهُمْ لَيْلا، فَسَمِعَتْ نُبَاحَ الْكِلابِ، فَقَالَتْ: أَيُّ مَاءٍ هَذَا؟ قَالُوا: مَاءُ الْحَوْءَبِ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِِلا رَاجِعَةً، قَالُوا: مَهْلا يَرْحَمُكِ اللَّهُ، تَقْدَمِينَ فَيَرَاكِ الْمُسْلِمُونَ، فَيُصْلِحُ اللَّهُ بِكِ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِِلا رَاجِعَةً، إِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " كَيْفَ بِإِِحْدَاكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلابُ الْحَوْءَبِ" .
قیس بیان کرتے ہیں کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (عراق کی طرف) آئیں، تو ان کا گزر بنو عامر کے پانی کے چشموں کے پاس سے ہوا، انہوں نے رات کے وقت وہاں پڑاؤ کیا اور کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی تو انہوں نے دریافت کیا: یہ پانی کون سا ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ آبِ حواب ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرا خیال ہے مجھے واپس چلے جانا چاہیے۔ لوگوں نے کہا: ٹھہر جائیں، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، آپ آگے بڑھیں تاکہ مسلمان آپ کو دیکھ لیں، اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے کوئی بہتری کی صورت پیدا کر دے گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرا خیال ہے مجھے واپس چلے جانا چاہیے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم (یعنی ازواج مطہرات) میں سے کسی ایک کا کیا عالم ہو گا جب اس پر حواب کے کتے بھونکیں گے؟“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6732]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6732، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4639، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24892، 25293، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 4868، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 38926» «رقم طبعة با وزير 6697»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (474). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 24254
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ ، قَالَ: لَمَّا أَقْبَلَتْ عَائِشَةُ بَلَغَتْ مِيَاهَ بَنِي عَامِرٍ لَيْلًا، نَبَحَتْ الْكِلَابُ، قَالَتْ: أَيُّ مَاءٍ هَذَا؟ قَالُوا: مَاءُ الْحَوْءَبِ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِلَّا أَنِّي رَاجِعَةٌ، فَقَالَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهَا: بَلْ تَقْدَمِينَ، فَيَرَاكِ الْمُسْلِمُونَ، فَيُصْلِحُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ذَاتَ بَيْنِهِمْ، قَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ: " كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْءَبِ؟" .
قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رات کے وقت بنو عامر کے چشموں کے قریب پہنچیں تو وہاں کتے بھونکنے لگے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا یہ کون سا چشمہ ہے؟ لوگوں نے بتایا مقام حوأب کا چشمہ، اس کا نام سنتے ہی انہوں نے فرمایا میرا خیال ہے کہ اب میں یہیں سے واپس جاؤں گی، ان کے کسی ہمراہی نے کہا کہ آپ چلتی رہیں، مسلمان آپ کو دیکھیں گے تو ہوسکتا ہے کہ اللہ ان کے درمیان صلح کروادے، انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا تم میں سے ایک عورت کی اس وقت کیا کیفیت ہوگی جس پر مقام حوأب کے کتے بھونکیں گے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24254]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 24654
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا أَتَتْ عَلَى الْحَوْءَبِ، سَمِعَتْ نُبَاحَ الْكِلَابِ، فَقَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِلَّا رَاجِعَةٌ، إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ لَنَا: " أَيَّتُكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْءَبِ؟" فَقَالَ لَهَا الزُّبَيْرُ: تَرْجِعِينَ؟! عَسَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يُصْلِحَ بِكِ بَيْنَ النَّاسِ .
قیس کہتے ہیں کہ جب عائشہ صدیقہ رات کے وقت بنو عامر کے چشموں کے قریب پہنچیں تو وہاں کتے بھونکنے لگے، حضرت عائشہ نے پوچھا یہ کون ساچشمہ ہے؟ لوگوں نے بتایا مقام حوأب کا چشمہ، اس کا نام سنتے ہی انہوں نے فرمایا میرا خیال ہے کہ اب میں یہیں سے واپس جاؤں گی، ان کے کسی ہمرا ہی نے کہا کہ آپ چلتی رہیں، مسلمان آپ کو دیکھیں گے تو ہوسکتا ہے کہ اللہ ان کے درمیان صلح کر وادے، انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا تم میں سے ایک عورت کی اس وقت کیا کیفیت ہوگی جس پر مقام حوأب کے کتے بھونکیں گے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24654]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 38926 ترقیم الشثری: -- 40574
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا إسماعيل ، عن قيس قال: لما بلغت عائشة بعض مياه بني عامر ليلا نبحت الكلاب عليها، فقالت: اي ماء هذا؟ قالوا: ماء الحواب، فوقفت فقالت: ما اظنني إلا راجعة، فقال لها طلحة والزبير: مهلا رحمك الله، بل تقدمين فيراك المسلمون فيصلح الله ذات بينهم، قالت: ما اظنني إلا راجعة، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لنا ذات يوم: كيف بإحداكن تنبح عليها كلاب الحواب؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحرب)، وفي [أ، ب]: (الخواب).
(٢) في [أ، ب]: (كمتا).
(٣) في [ع]: (الحرب)، وفي [أ، ب]: (الخواب).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٤٢٥٤)، وابن حبان (٦٧٣٢)، والحاكم ٣/ ١٢٠، والحربي في غريب الحديث ٢/ ٤٠٣، والبزار (٣٢٧٥/ كشف)، وأبو يعلى (٤٨٦٨)، وابن عدي ٤/ ٦٢٧، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٤١٠، وإسحاق (١٥٦٩)، ونعيم (١٨٨).
قیس سے روایت ہے جب عائشہ رضی اللہ عنہا بنو عامر کے ایک چشمہ پر پہنچیں تو کتوں نے بھونکناشروع کردیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا یہ کونسا چشمہ ہے۔ لوگوں نے بتایا ”حواب“ چشمہ ہے۔ پس وہ ٹھہر گئیں اور فرمانے لگیں کہ مجھے واپس چلے جانا چاہیے۔ طلحہ اور زبیر نے ان سے عرض کی ٹھہریے اللہ آپ پر رحم کرے۔ آپ کو آگے جانا چاہیے مسلمان آپ کو دیکھیں گے تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان اصلاح فرما دیں گے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا مجھے واپس ہی جانا چاہیے۔ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ایک روز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم سے فرمایا تم میں سے ایک کا کیا حال ہوگا جب اس پر حواب چشمے کے کتے بھونکیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40574]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حبان: صححه . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6732، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4639، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24892، 25293، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4868، ترقيم محمد عوامة: 38926»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6732، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4639، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24892، 25293، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4868، ترقيم محمد عوامة: 38926»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12332
عَنْ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ لَمَّا أَقْبَلَتْ عَائِشَةُ بَلَغَتْ مِيَاهَ بَنِي عَامِرٍ لَيْلًا نَبَحَتِ الْكِلَابُ قَالَتْ أَيُّ مَاءٍ هَذَا قَالُوا مَاءُ الْحَوْأَبِ قَالَتْ مَا أَظُنُّنِي إِلَّا أَنِّي رَاجِعَةٌ فَقَالَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهَا بَلْ تَقْدَمِينَ فَيَرَاكِ الْمُسْلِمُونَ فَيُصْلِحُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ذَاتَ بَيْنِهِمْ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ ”كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا كِلَابُ الْحَوْأَبِ“
قیس سے مروی ہے کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا (مدینہ منورہ سے بصرہ جاتے ہوئے) بنی عامر کے پانیوں تک پہنچیں تو کتے بھونکنے لگے، انہوں نے کہا: یہ کون سی جگہ ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ حوأب کے پانی کا مقام ہے، انھوں نے کہا: میرا خیال تو یہی ہے کہ میں واپس لوٹ جاؤں، لیکن ان کے بعض ہم سفروں نے کہا: اب آپ واپس نہ جائیں، بلکہ آگے بڑھیں، ممکن ہے کہ مسلمان آپ کو دیکھیں اور اللہ تعالیٰ ان کے مابین صلح کر ادے گا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روز ہم سے فرمایا تھا کہ تم میں سے ایک کی اس وقت کیا حالت ہوگی، جب اس پرحوأب کے کتے بھونکیں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12332]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، اخرجه ابن ابي شيبة: 15 259، وابويعلي: 4868، وابن حبان: 6732، والحاكم: 3/ 120، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24253 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24758»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کے درج ذیل شاہد سے مفہوم کی وضاحت ہو جاتی ہے: سیدنا عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بیویوں سے فرمایا: ((لَیْتَ شَعْرِیْ! أَیَّتُکُنَّ صَاحِبَۃُ الْجَمَلِ الْأَدْبَبِ، تَخْرُجُ فَیَنْبَحُھَا کِلَابُ الْحَوْأَبِ، یُقْتَلُ عَنْ یَمِیْنِھَا وََعْن یَسَارِھَا قَتْلٰی کَثِیْرٌ، ثُمَّ تَنْجُوْ بَعْدَ مَا کَادَتْ؟!)) … کاش مجھے پتہ چل جاتا! تم میں کون ہے، جو ایسے اونٹ پر سوار ہو گی، جس کے چہرے کے بال بہت زیادہ ہوں گے، وہ نکلے گی اور اس پر حوأب کے کتے بھونکیں گے، اس کے دائیں اور بائیں جانب لوگوں کی کثیر تعداد کو قتل کر دیا جائے گا، وہ خود بال بال بچ جائے گی۔ (قال الالبانی: رواہ البزار فی کشف الاستار: ۴/ ۹۴/ ۳۲۷۳، ۳۲۷۴ ورجالہ ثقات کما قال الھیثمی فی مجمع الزوائد: ۷/۲۳۴، والحافظ فی فتح الباری: ۱۳/۴۵)
امام البانی رحمتہ اللہ علیہ رقمطراز ہیں: خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے متن میں کوئی اشکال نہیں ہے، بخلاف استاد سعید افغانی ہے۔
اس حدیث سے زیادہ سے زیادہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حوأب کا علم ہوا تو ان کو واپس چلا جانا چاہیے تھا، جب کہ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوٹی نہیں تھیں، اس چیز کو بھی ام المومنین کی طرف منسوب کرنا ان کے شایانِ شان نہیں ہے۔
ہمارا جواب یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ جامع الصفات اور باکمال آدمی سے وہی کچھ صادر ہو، جو اس کی ذات کو زیب دیتا ہو، کیونکہ معصوم وہی ہے، جس کو اللہ تعالیٰ بچا کر رکھے۔ اہل السنّہ کو چاہیے کہ وہ محترم شخصیات کی شان میں غلوّ نہ کیا کریں، جیسا کہ شیعوں نے اپنے اماموں کے حق میں کیا اور انھیں معصوم قرار دیا۔
ہمار ا خیال ہے کہ اس قافلے کے ساتھ نکلنا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خطا تھی، اسی لیے جب ان کو حوأب کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد یاد آیا تو انھوں نے واپس جانے کا ارادہ کیا، لیکن سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کو یہ کہتے ہوئے مطمئن کر دیا: ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے لوگوں میں صلح کروا دیں۔ … …۔ امام زیلعی (نصب الرایۃ: ۴/ ۶۹۔ ۷۰) میں کہتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (اس خطا) پر ندامت کا اظہار کیا تھا، جیسا کہ ابن عبد البر نے (کتاب الاستیعاب) میں روایت کی ہے کہ … سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ابو عبد الرحمن! تو نے مجھے نکلنے سے روک کیوں نہیں لیا تھا؟ انھوں نے کہا: میں نے دیکھا کہ ابن زبیر آپ پر غالب آ گئے تھے۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تم مجھے روک لیتے تو میں نہ جاتی۔
اس اثر کی ایک دوسری سند بھی ہے، جیسا کہ امام ذہبی نے (سیر اعلام النبلائ: صـ ۷۸۔ ۷۹) میں کہا:
اور یہ بھی کہا کہ قیس نے کہا: پہلے پہل تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ خیال تھا کہ ان کو ان کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دفن کیا جائے گا، لیکن (جنگ ِ جمل کے بعد) انھوں نے کہا: میرے اس فعل (جرم) کی وجہ سے مجھے دوسری امہات المومنین کے ساتھ دفن کر دینا۔ پھر ان کو بقیع میں دفن کیا گیا۔ میں (قیس) کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد جنگ ِ جمل والا واقعہ تھا، بعد میں ان کو اس پر بہت ندامت ہوئی تھی اور انھوں نے اس سے توبہ کی تھی۔ حالانکہ ان کا ارادہ خیر و بھلائی کا تھا، جیسا کہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ، سیدنا زبیر بن عوام اور کبار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت نے اجتہاد کیا تھا، اللہ تعالیٰ سب سے راضی ہو جائے۔ (آمین)
امام بخاری اپنی صحیح میں بیان کرتے ہیں: ابو وائل نے کہا: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مدد مانگنے کے لیے سیدنا عمار اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہما کو کوفہ کی طرف بھیجا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبے میںکہا: میں جانتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ دنیا میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی تھیں اور آخرت میں بھی ہوں گی، لیکن اللہ تعالیٰ تمہیں آزمانا چاہتا کہ تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی پیروی کرتے ہو یا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی۔
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کا یہ خطبہ جنگ ِ جمل سے پہلے کا ہے، وہ لوگوں کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکلنے سے روکنا چاہتے تھے۔ (صحیحہ: ۴۷۴)

اسناده صحيح
حدیث نمبر: 10400
10400- عن قيس قال: لما خرجت عائشة، تريد البصرة، فقربت سمعت أصوات كلاب، قالت: ماهذا الموضع؟ أو ما اسم هذا الموضع؟ قالوا: الحوأب، قالت: ما أراني إلا راجعة، قالوا: لا تفعلي، قالت: ما أراني إلا راجعة، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لأزواجه: أيتكن تنبح عليها كلاب حوأب، فأتاها أقوام، فما زالو يكلمونها، حتى مضت يعني البصرة.
وفي لفظ: لما أقبلت عائشة بلغت مياه بني عامر ليلاً، نبحت الكلاب.قالت: أي ماءٍ هذا؟ قالوا: ماء الحوأب، قالت: ما أظنني إلا أني راجعة، فقال بعض من كان معها: بل تقدمين، فيراك المسلمون، فيصلح الله عزوجل ذات بينهم، قالت: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لها ذات يوم: كيف بإحداكن تنبح عليها كلاب الحوأب؟.

تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (24254)، والبزار- كشف الأستار- (3275)، وأبو يعلى (4868)، وصحّحه ابن حبان (6732)، والحاكم (3/120) كلهم من طريق إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، فذكره.وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7394
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: "لَمَا بَلَغَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - بَعْضَ مِيَاهِ بَنِي عَامِرٍ لَيْلًا نَبَحَتِ الْكِلَابُ عِلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَيُّ مَاءٍ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا مَاءُ الْحَوْءَبِ، فَوَقَفَتْ وَقَالَتْ: مَا أَظُنُّنِي إِلَّا رَاجِعَةٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنَا ذَاتَ يَوْمٍ: كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ تَنْبَحُ عَلَيْهَا، كِلَابُ الْحَوْءَبِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ... فَذَكَرَهُ إِلَّا أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، وَزَادَ "قَالَ لَهَا الزُّبَيْرُ: تَرْجِعِينَ، عَسَى اللَّهُ أَنْ يُصْلِحَ بِكِ بَيْنَ النَّاسِ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: عَنْ قَيْسٍ قَالَ: "مَرَّتْ عَائِشَةُ بِمَاءٍ لِبَنِي عَامِرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَوْءَبُ، فَنَبَحَتْ عَلَيْهَا الْكِلَابُ. فَقَالَتْ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: مَاءٌ لِبَنِي عَامِرٍ. فَقَالَتْ: رُدُّونِي رُدُّونِي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كَيْفَ بِإِحْدَاكُنَّ... " فَذَكَرَهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب رات کے وقت بنو عامر کے کسی چشمے پر پہنچیں تو وہاں کتوں نے ان پر بھونکنا شروع کر دیا، تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کون سا مقام ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ یہ مقامِ حوأب کا پانی ہے، پس آپ وہیں رک گئیں اور فرمایا: ”میرا گمان یہی ہے کہ میں اب واپس لوٹ جاؤں گی، کیونکہ میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم (ازواجِ مطہرات) سے یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: ”تم میں سے اس کا کیا حال ہوگا جس پر حوأب کے کتے بھونکیں گے؟““ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اور امام احمد بن حنبل نے بھی اسے نقل کیا ہے مگر ان کی روایت میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا تذکرہ موجود نہیں ہے، نیز اس میں یہ اضافہ بھی ہے کہ ”سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ان سے عرض کیا: کیا آپ واپس لوٹ رہی ہیں؟ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے لوگوں کے درمیان صلح فرما دے گا۔“ نیز اسے امام ابو یعلیٰ اور امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ قیس بیان کرتے ہیں: ”سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بنو عامر کے ایک پانی کے پاس سے گزریں جسے حوأب کہا جاتا ہے، تو وہاں ان پر کتے بھونکنے لگے، انہوں نے پوچھا: یہ کون سی جگہ ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ بنو عامر کا ایک چشمہ ہے، تو انہوں نے فرمایا: مجھے واپس لے چلو، مجھے واپس لے چلو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”تم میں سے اس کا کیا حال ہوگا...“ پھر مکمل حدیث ذکر کی۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7394]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23733، وأخرجه فتح الباري برقم: 6686، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4671، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6732»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر