🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
589. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن وصف قتال المسلمين الترك بأرض النخل-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ نخیلی زمین پر ترکوں سے مسلمانوں کے قتال کی وصف
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6748 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 6748
سنن ابوداود: 4306
مشکوۃ المصابیح: 5432
الجامع الكامل: A557
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8170
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7487
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6748
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أبيه ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي يَنْزِلُونَ بِحَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ، عِنْدَهَا نَهْرٌ يُقَالُ لَهُ دِجْلَةُ، يَكُونُ لَهُمْ عَلَيْهَا جِسْرٌ، وَيَكْثُرُ أَهْلُهَا، وَيَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُهَاجِرِينَ، فَإِِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ، أَقْوَامٌ عِرَاضُ الْوجُوهِ، حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى شَاطِئِ النَّهْرِ، فَيَفْتَرِقُ أَهْلُهَا عَلَى ثَلاثِ فِرَقٍ، فَأَمَّا فِرْقَةٌ فَتَأْخُذُ أَذْنَابَ الإِِبِلِ وَالْبَرِّيَّةِ فَيَهْلِكُونَ، وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَأْخُذُونَ لأَنْفُسِهِمْ وَيَكْفُرُونَ، وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ، وَيُقَاتِلُونَهُمْ وَهُمُ الشُّهَدَاءُ" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے کچھ لوگ ایک باغ میں پڑاؤ کریں گے جس کا نام بصرہ ہوگا، اس کے پاس ایک دریا ہوگا جس کا نام دجلہ ہوگا، اس پر ایک پل ہوگا، وہاں کے رہنے والے لوگ زیادہ ہوں گے اور وہ مہاجرین کے شہروں میں سے ہوگا، جب آخری زمانہ آئے گا تو بنو قنطوراء آئیں گے، یہ وہ قوم ہے جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، یہاں تک کہ وہ دریا کے ایک کنارے پر پڑاؤ کریں گے، تو وہاں کے لوگ تین حصوں میں تقسیم ہو جائیں گے؛ ایک گروہ اونٹوں کی دم اور جانوروں کی دم پکڑے گا، وہ لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، ایک گروہ اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرے گا اور کفر کرے گا، اور ایک گروہ اپنے بال بچوں کو اپنی پشت کے پیچھے رکھے گا اور وہ ان کے ساتھ لڑائی کرے گا، یہ لوگ شہداء ہوں گے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6748]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6748، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4306، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20741» «رقم طبعة با وزير 6713»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «المشكاة» (5432). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4306
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَارِسٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" يَنْزِلُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ عِنْدَ نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ يَكُونُ عَلَيْهِ جِسْرٌ يَكْثُرُ أَهْلُهَا وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُهَاجِرِينَ"، قَالَ ابْنُ يَحْيَى: قَالَ أَبُو مَعْمَرٍ: وَتَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْأَعْيُنِ حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى شَطِّ النَّهْرِ، فَيَتَفَرَّقُ أَهْلُهَا ثَلَاثَ فِرَقٍ فِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ أَذْنَابَ الْبَقَرِ وَالْبَرِّيَّةِ وَهَلَكُوا، وَفِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَكَفَرُوا، وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَهُمْ وَهُمُ الشُّهَدَاءُ.
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ دجلہ نامی ایک نہر کے قریب کے ایک نشیبی زمین پر اتریں گے جسے وہ لوگ بصرہ کہتے ہوں گے، اس پر ایک پل ہو گا، وہاں کے لوگ (تعداد میں) دیگر شہروں کے بالمقابل زیادہ ہوں گے، اور وہ مہاجرین کے شہروں میں سے ہو گا (ابومعمر کی روایت میں ہے کہ وہ مسلمانوں کے شہروں میں سے ہو گا)، پھر جب آخری زمانہ ہو گا تو وہاں قنطورہ ۱؎ کی اولاد (اہل بصرہ کے قتل کے لیے) آئیگی جن کے چہرے چوڑے، اور آنکھیں چھوٹی ہوں گی، یہاں تک کہ وہ نہر کے کنارے اتریں گے، پھر تین گروہوں میں بٹ جائیں گے، ایک گروہ تو بیل کی دم، اور صحرا کو اختیار کر کے ہلاک ہو جائے گا، اور ایک گروہ اپنی جانوں کو بچا کر کافر ہو جانے کو قبول کر لے گا، اور ایک گروہ اپنی اولاد کو اپنے پیچھے چھوڑ کر نکل کھڑا ہو گا، اور ان سے لڑے گا یہی لوگ شہداء ہوں گے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4306]
جناب مسلم بن ابوبکرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ) سے سنا، بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ زیریں علاقے کی زمین میں اتریں گے جسے بصرہ کہتے ہوں گے جو دریائے دجلہ کے کنارے آباد ہو گا اور اس پر ایک پل ہو گا۔ اس کی آبادی بہت زیادہ ہو گی اور یہ مہاجروں کا شہر ہو گا۔“ ابن یحییٰ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ابومعمر رحمہ اللہ نے کہا: ”یہ مسلمانوں کا شہر ہو گا، پس جب آخری زمانہ ہو گا تو بنو قنطورا (ترک، یہ ان کے جد اعلیٰ کا نام ہے) آئیں گے، ان کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی چھوٹی ہوں گی حتیٰ کہ وہ اس دریا کے کنارے اتریں گے تو اس شہر کے لوگ تین جماعتوں میں بٹ جائیں گے: ایک جماعت بیلوں کی دمیں پکڑ لے گی اور جنگلوں میں نکل جائے گی اور اس طرح وہ ہلاک ہوں گے۔ دوسری جماعت اپنے لیے امان طلب کرے گی اور وہ کافر ہو جائیں گے۔ اور تیسری جماعت وہ ہو گی جو اپنی اولاد (کی پروا نہ کرتے ہوئے انہیں) اپنی پیٹھوں پیچھے چھوڑ کر ان کے ساتھ قتال کرے گی اور یہی لوگ عظیم شہداء ہوں گے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4306]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11704)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/40، 45) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ترکوں کے جد اعلیٰ کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (5432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5432
5432 - وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَنْزِلُ أُنَاسٌ مِنْ أُمَّتِي بِغَائِطٍ، يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ، عِنْدَ نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ، يَكُونُ عَلَيْهِ جِسْرٌ، يَكْثُرُ أَهْلُهَا، وَيَكُونُ مِنْ أَمْصَارِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ عِرَاضُ الْوُجُوهِ، صِغَارُ الْأَعْيُنِ  ، حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى شَطِّ النَّهْرِ، فَيَتَفَرَّقُ أَهْلُهَا ثَلَاثَ فِرَقٍ، فِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ فِي أَذْنَابِ الْبَقَرِ وَالْبَرِّيَّةِ وَهَلَكُوا، وَفِرْقَةٌ يَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَهَلَكُوا، وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَهُمْ وَهُمُ الشُّهَدَاءُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ نہر کے پاس ہموار نشیبی زمین پر پڑاؤ ڈالیں گے جسے وہ بصرہ کے نام سے موسوم کریں گے، اور اس نہر کو دجلہ کے نام سے یاد کیا جائے گا، اس پر ایک پل ہوگا، اس کے رہنے والے بہت ہوں گے، اور وہ مسلمانوں کے شہروں میں سے ہوگا، اور جب آخری دور ہوگا تو بنو قنطورا آئیں گے، جو چوڑے چہروں اور چھوٹی آنکھوں والے ہوں گے، یہاں تک کہ وہ نہر کے کنارے پڑاؤ ڈالیں گے اور وہ (بصرہ والے) تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، ایک گروہ گائے کی دمیں پکڑ لے گا اور وہ جنگلوں میں (کھیتی باڑی کریں) گے، اور وہ ہلاک ہو جائیں گے، ایک گروہ اپنی جانوں کے لیے امان حاصل کر لیں گے اور وہ بھی ہلاک ہو جائیں گے، اور ایک گروہ اپنی اولاد کو اپنی پشت کے پیچھے کر لیں گے اور وہ ان سے قتال کریں گے اور یہی شہداء ہیں۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5432]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (4306)»
قال الشيخ الألباني: إِسْنَاده جيد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: A557
روي عن مسلم بن أبي بكرة قال: سمعت أبي يحدث: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ينـزل ناس من أمتي بغائط يسمونه البصرة عند نهر يقال له: دجلة يكون عليه جسر يكثر أهلها وتكون من أمصار المهاجرين.

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8170
«ينزل ناس من أمتي بغائط يسمونه البصرة عند نهر يقال له: دجلة يكون عليه جسر يكثر أهلها وتكون من أمصار المسلمين فإذا كان في آخر الزمان جاء بنوقنطوراء قوم عراض الوجوه صغار الأعين حتى ينزلوا على شط النهر فيتفرق أهلها ثلاث فرق فرقة يأخذون أذناب البقر والبرية وهلكوا وفرقة يأخذون لأنفسهم وكفروا وفرقة يجعلون ذراريهم خلف ظهورهم ويقاتلونهم وهم الشهداء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت کے کچھ لوگ ایک نشیبی زمین میں اتریں گے جسے وہ بصرہ کہیں گے، ایک نہر کے پاس جسے دجلہ کہا جاتا ہے، اس پر ایک پل ہو گا، اس کے باشندے بہت زیادہ ہوں گے اور یہ مسلمانوں کے شہروں میں سے ایک ہو گا۔ پھر آخری زمانے میں بنو قنطوراء آئیں گے، ایسے لوگ جن کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی ہوں گی، یہاں تک کہ وہ نہر کے کنارے اتریں گے، تو اس کے باشندے تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے: ایک گروہ گائے کی دُموں اور جنگل کو پکڑ لے گا اور ہلاک ہو جائے گا، ایک گروہ اپنی جانوں کے لیے (سمجھوتہ کر لے گا) اور کفر کرے گا، اور ایک گروہ اپنی اولاد کو اپنے پیچھے رکھ کر ان سے لڑے گا، اور وہی شہید ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8170]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم د] عن أبي بكرة. المشكاة 5432.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7487
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَتَنْزِلَنَّ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي أَرْضًا يُقَالُ لَهَا: الْبَصْرَةُ، وَيَكْثُرُ بِهَا عَدَدُهُمْ وَنَخْلُهُمْ ثُمَّ يَجِيءُ بَنُو قَنْطُورَاءَ، عِرَاضُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْعُيُونِ، حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى جِسْرٍ لَهُمْ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ، فَيَفْتَرِقُ الْمُسْلِمُونَ ثَلَاثَ فِرَقٍ: أَمَّا فِرْقَةٌ فَيَأْخُذُونَ بِأَذْنَابِ الْإِبِلِ فَتَلْحَقُ بِالْبَادِيَةِ فَهَلَكَتْ، وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَتَأْخُذُ عَلَى أَنْفُسِهَا وَكَفَرَتْ فَهَذِهِ وَتِلْكَ سَوَاءٌ وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَجْعَلُونَ عِيَالَاتِهِمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَيُقَاتِلُونَ فَقَتْلَاهُمْ شُهَدَاءُ وَيَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى بَقِيَّتِهِمْ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَمُسَدَّدٌ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ بِلَفْظِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَنْزِلُونَ بِحَائِطٍ يُسَمُّونَهُ الْبَصْرَةَ، عِنْدَهُ نَهْرٌ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ، يَكُونُ لَهُمْ عَلَيْهَا جِسْرٌ، وَيَكْثُرُ أَهْلُهَا، وَتَكُونُ مِنْ أَنْصَارِ الْمُهَاجِرِينَ فَإِذَا كَانُوا مِنْ آخِرِ الزَّمَانِ جَاءَ بَنُو قَنْطُورَاءَ، أَقْوَامٌ عِرَاضُ الْوُجُوهِ، حَتَّى يَنْزِلُوا عَلَى شَاطِئِ النَّهْرِ، فَيَفْتَرِقُ أَهْلُهَا عَلَى ثَلَاثِ فِرَقٍ: فَأَمَّا فِرْقَةٌ فَتَأْخُذُ أَذْنَابَ الْإِبِلِ وَالْبَرِّيَّةِ فَيَهْلِكُونَ وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَأْخُذُونَ لِأَنْفُسِهِمْ وَيَكْفُرُونَ وَأَمَّا فِرْقَةٌ فَيَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ وَهُمُ الشُّهَدَاءُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِلَفْظِ: "ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْضًا يُقَالُ لَهَا: الْبَصْرَةُ - أَوِ الْبُصَيْرَةُ - إِلَى جَنْبِهَا نَهْرٌ يُقَالُ لَهُ: دِجْلَةُ، ذُو نَخْلٍ كَثِيرٍ فَيَنْزِلُ بِهِ بَنُو قَنْطُورَاءَ، فَيَفْتَرِقُ النَّاسُ ثَلَاثَ فِرَقٍ: فِرْقَةٌ تَلْحَقُ بِأَصْلِهَا وَهَلَكُوا، وَفِرْقَةٌ تَأْخُذُ عَلَى أَنْفُسِهَا وَكَفَرُوا، وَفِرْقَةٌ يَجْعَلُونَ ذَرَارِيَّهُمْ خَلْفَ ظُهُورِهِمْ فَيُقَاتِلُونَ، قَتْلَاهُمْ شُهَدَاءُ، يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَى بَقِيَّتِهِمْ ".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت ایک ایسی زمین میں قیام کرے گی جسے بصرہ کہا جاتا ہے، وہاں ان کی تعداد اور کھجور کے درختوں کی کثرت ہو جائے گی، پھر بنو قنطوراء نامی ایک قوم آئے گی جن کے چہرے چوڑے اور آنکھیں چھوٹی ہوں گی، یہاں تک کہ وہ ان کے ایک پل پر آ کر اتریں گے جسے دجلہ کہا جاتا ہے، تب مسلمان تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے: ایک گروہ اونٹوں کی دُمیں پکڑ کر دیہاتوں کی طرف نکل جائے گا، سو وہ ہلاک ہو گیا؛ دوسرا گروہ اپنی جانوں کی امان حاصل کر لے گا اور کفر کرے گا، تو یہ اور پہلا گروہ (گمراہی میں) برابر ہیں؛ اور ایک گروہ وہ ہوگا جو اپنے اہل و عیال کو اپنے پیچھے کر دے گا اور قتال کرے گا، تو ان کے مقتولین شہید ہوں گے اور اللہ ان کے بقیہ لوگوں کو فتح نصیب فرمائے گا۔“ اس حدیث کو امام ابوداؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں؛ نیز امام مسدد اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ بصرہ نامی ایک مقام پر قیام کریں گے جس کے قریب دجلہ نامی ایک دریا ہوگا جس پر ان کا ایک پل ہوگا، وہاں کی آبادی بڑھ جائے گی اور وہ مہاجرین کے مددگاروں میں سے ہوں گے، پھر جب آخری زمانہ ہوگا تو وہاں بنو قنطوراء نامی لوگ آئیں گے جن کے چہرے چوڑے ہوں گے یہاں تک کہ وہ دریا کے کنارے آ اتریں گے، پھر وہاں کے لوگ تین گروہوں میں بٹ جائیں گے: ایک گروہ اونٹوں کی دُمیں پکڑ کر صحرا کی راہ لے گا تو وہ ہلاک ہو جائیں گے، دوسرا گروہ اپنے بچاؤ کی فکر میں کفر اختیار کر لے گا، اور تیسرا گروہ اپنی اولاد کو اپنے پیچھے رکھ کر لڑے گا اور وہی شہداء ہوں گے۔“ اسی طرح امام احمد بن منیع، امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور ان کے واسطے سے امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی زمین کا ذکر فرمایا جسے بصرہ یا بصیرہ کہا جاتا ہے، جس کے پہلو میں دجلہ نامی دریا ہے اور وہ کثرت سے کھجوروں والا علاقہ ہے، وہاں بنو قنطوراء آ اتریں گے تو لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے: ایک گروہ اپنی اصل (دیہاتوں) کی طرف لوٹ جائے گا تو وہ ہلاک ہوئے، ایک گروہ اپنی جانوں کی فکر میں کفر کر بیٹھے گا، اور ایک گروہ اپنی اولاد کو اپنے پیچھے رکھ کر جنگ کرے گا، ان کے مقتولین شہید ہوں گے اور اللہ ان کے باقی ماندہ لوگوں کو فتح عطا فرمائے گا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7487]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي ورواته ثقات»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 4306، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19900، 19938، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 243، وأخرجه مسند البزار برقم: 3667، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6748»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں