الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
125. ذكر وصف الجراحات التي أصيب طلحة يوم أحد مع المصطفى صلى الله عليه وسلم-
- ذکر وصف کہ طلحہ کو یوم احد پر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو زخم لگے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6980 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6980
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6701
حدیث نمبر: 6980
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ إِِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَمَّا صُرِفَ النَّاسُ يَوْمَ أُحُدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ جَاءَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِِلَى رَجُلٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُقَاتِلُ عَنْهُ وَيَحْمِيهِ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ: كُنْ طَلْحَةَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، مَرَّتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ نَظَرْتُ إِِلَى رَجُلٍ خَلْفِي كَأَنَّهُ طَائِرٌ، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ أَدْرَكَنِي، فَإِِذَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَدَفَعْنَا إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِِذَا طَلْحَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ صَرِيعٌ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دُونَكُمْ أَخُوكُمْ، فَقَدْ أَوْجَبَ ، قَالَ: وَقَدْ رُمِيَ فِي جَبْهَتِهِ وَوَجْنَتِهِ، فَأَهْوَيْتُ إِِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي جَبْهَتِهِ لأَنْزِعَهُ، فَقَالَ لِي أَبُو عُبَيْدَةَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرٍ إِِلا تَرَكْتَنِي، قَالَ: فَتَرَكْتُهُ، فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ السَّهْمَ بِفِيهِ فَجَعَلَ يُنَضْنِضُهُ، وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ اسْتَلَّهُ بِفِيهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ إِِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي وَجَنَتِهِ لأَنْزِعَهُ، فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرِ إِِلا تَرَكْتَنِي، فَأَخَذَ السَّهْمَ بِفِيهِ، وَجَعَلَ يُنَضْنِضُهُ، وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ اسْتَلَّهُ، وَكَانَ طَلْحَةُ أَشَدَّ نَهْكَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ مِنْهُ، وَكَانَ قَدْ أَصَابَ طَلْحَةَ بَضْعَةٌ وَثَلاثُونَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ وَرَمْيَةٍ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ غزوۂ احد کے دن جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے ہٹ گئے، تو میں وہ پہلا شخص تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے ایک شخص کی طرف دیکھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود تھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لڑائی میں حصہ لے رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا، تو میں نے دو مرتبہ یہ کہا: ”تم طلحہ ہو، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے پیچھے موجود شخص کو دیکھا جو پرندے کی مانند تھا، تھوڑی ہی دیر میں وہ مجھ تک پہنچ گیا تو وہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے، پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آپ کے سامنے (زخمی ہو کر) گرے پڑے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کا خیال کرو، جس نے (اپنے لیے جنت) واجب کر لی ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار پر تیر لگا تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر لگے ہوئے تیر کو نکالنے کا ارادہ کیا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں کہ آپ یہ کام میرے لیے چھوڑ دیں“، تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ کے ذریعے اس تیر کو پکڑا اور اس کو کھینچنے کی کوشش کرنے لگے، وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچے، پھر انہوں نے اپنے منہ کے ذریعے اسے کھینچ لیا، پھر میں اس تیر کی طرف بڑھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار پر لگا تھا تاکہ اسے نکالوں۔ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابوبکر! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں اسے آپ میرے لیے چھوڑ دیں“، تو انہوں نے وہ تیر بھی اپنے منہ کے ذریعے پکڑا اور اسے نکالنے کی کوشش کرنے لگے، وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچائیں، پھر انہوں نے اسے کھینچ دیا۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ زخمی تھے (یا انہوں نے لڑائی میں زیادہ حصہ لیا) جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے زیادہ شدید تھے۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو اس دن نیزے، تلوار اور تیر کے تیس سے زیادہ زخم آئے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6980]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6980، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4338، 5195، 5655، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 6، والبزار فى (مسنده) برقم: 63، 63 م» «رقم طبعة با وزير 6941»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف جدا. * [إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ] قال الشيخ: قلتُ: إسحاق - هذا - ضعيفٌ أو متروكٌ، وممّن ضعَّفه المؤلِّفُ في كتابيه: «الثقات»، و «الضعفاء»؛ فقال في الأول: «يُخطئ وَيَهِمُ، وقد أدخلناه في «الضعفاء» لِمَا كان فيه من الإيهام .. ». ثُمَّ صرَّح بأنَّه يُتْرَكُ إذا لم يُتَابَعْ. فإيرادُهُ حديثَهُ هذا - هنا - مخالفٌ لتصريحه المذكور هناك؛ فتأمَّلْ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6701
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: "كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - إِذَا ذُكِرَ يَوْمُ أُحُدٍ قَالَ: ذَلِكَ يَوْمٌ كَانَ كُلُّهُ يَوْمَ طَلْحَةَ، ثُمَّ أَنْشَأَ يُحَدِّثُ، قَالَ: كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ فَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَرَأَيْتُ رَجُلًا يُقَاتِلُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَهُ قَالَ: أَرَاهُ يَحْمِيهِ، قَالَ: قُلْتُ: كُنْ طَلْحَةَ حَيْثُ فَاتَنِي مَا فَاتَنِي. فَقُلْتُ: يَكُونُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي أَحَبَّ إِلَيَّ، وَبَيْنِي وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ لَا أَعْرِفُهُ وَأَنَا أَقْرَبُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهُ، وَهُوَ يَخْطِفُ الْمَشْيَ خَطْفًا لَا أَخْطِفُهُ، فَإِذَا هُوَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَانْتَهَيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ كُسِرَتْ رُبَاعِيَّتُهُ، وَشُجَّ فِي وَجْهِهِ، وَقَدْ دَخَلَ فِي وَجْنَتَيْهِ حَلْقَتَانِ مِنْ حَلَقِ الْمِغْفَرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمَا صَاحِبُكُمَا - يُرِيدُ طَلْحَةَ وَقَدْ نَزَفَ - فَلَمْ نَلْتَفِتْ إِلَى قَوْلِهِ وَذَهَبْتُ لِأَنْزِعَ ذَلِكَ مِنْ وَجْهِهِ. قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ بِحَقِّي لَمَا تَرَكْتَنِي، فَتَرَكْتُهُ، وَكَرِهَ أَنْ يَتَنَاوَلَهَا بِيَدِهِ فَيُؤْذِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَمَ عَلَيْهِ بِفِيهِ، فَاسْتَخْرَجَ إِحْدَى الْحَلْقَتَيْنِ، وَوَقَعَتْ ثَنِيَّتُهُ مَعَ الْحَلْقَةِ، وَذَهَبْتُ لِأَصْنَعَ مَا صَنَعَ فَقَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ بِحَقِّي لَمَا تَرَكْتَنِي؟ فَفَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتُهُ الْأُخْرَى مَعَ الْحَلْقَةِ، فَكَانَ أَبُو عُبَيْدَةَ مَنْ أَحْسَنِ النَّاسِ هَتَمًا، فَأَصْلَحْنَا مِنْ ثِيَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ أَتَيْنَا طَلْحَةَ فِي بَعْضِ تِلْكَ الْجِفَارِ فَإِذَا بِهِ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ - أَوْ أَقَلُّ أَوْ أَكْثَرُ - بَيْنَ طَعْنَةٍ وَرَمْيَةٍ وَضَرْبَةٍ، فَإِذَا قَدْ قُطِعَ أُصْبُعُهُ فَأَصْلَحْنَا مِنْ شَأْنِهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: "وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ".
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: "لَمَّا صُرِفَ النَّاسُ يَوْمَ أُحُدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى رَجُلٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُقَاتِلُ عَنْهُ وَيَحْمِيهِ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ: كُنْ طَلْحَةَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مَرَّتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ نَظَرْتُ إِلَى رَجُلٍ خَلْفِي كَأَنَّهُ طَائِرٌ، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ أَدْرَكَنِي، فَإِذَا هُوَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَدَفَعْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا طَلْحَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ صَرِيعٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَكُمْ أَخُوكُمْ فَقَدْ أَوْجَبَ. قَالَ: وَقَدْ رُمِيَ فِي جَبْهَتِهِ وَوَجْنَتِهِ، فَأَهْوَيْتُ إِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي جَبْهَتِهِ لِأَنْزِعَهُ فَقَالَ لِي أَبُو عُبَيْدَةَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرٍ إِلَّا تَرَكْتَنِي قَالَ: فَتَرَكْتُهُ. قَالَ: فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ السَّهْمَ بِفِيهِ فَجَعَلَ (يُنَضْنِضُهُ) وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَلَّهُ بِفِيهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ إِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي وَجْنَتِهِ لِأَنْزِعَهُ فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرٍ إِلَّا تَرَكْتَهُ. فَأَخَذَ السَّهْمَ بِفِيهِ وَجَعَلَ يُنَضْنِضُهُ وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَلَّهُ، وَكَانَ طَلْحَةُ أَشَدَّ نَهْكَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ مِنْهُ، وَكَانَ قَدْ أَصَابَ طَلْحَةَ بِضْعَةٌ وَثَلَاثِينَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ وَرَمْيَةٍ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: "وَاللَّهِ إِنِّي لَفِي بَيْتِي ذَاتَ يَوْمٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فِي الْفِنَاءِ وَالسِّتْرُ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، إِذْ أَقْبَلَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ قَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ".
وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ قَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: "لَمَّا صُرِفَ النَّاسُ يَوْمَ أُحُدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَى رَجُلٍ بَيْنَ يَدَيْهِ يُقَاتِلُ عَنْهُ وَيَحْمِيهِ، فَجَعَلْتُ أَقُولُ: كُنْ طَلْحَةَ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي مَرَّتَيْنِ، قَالَ: ثُمَّ نَظَرْتُ إِلَى رَجُلٍ خَلْفِي كَأَنَّهُ طَائِرٌ، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ أَدْرَكَنِي، فَإِذَا هُوَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَدَفَعْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا طَلْحَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ صَرِيعٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَكُمْ أَخُوكُمْ فَقَدْ أَوْجَبَ. قَالَ: وَقَدْ رُمِيَ فِي جَبْهَتِهِ وَوَجْنَتِهِ، فَأَهْوَيْتُ إِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي جَبْهَتِهِ لِأَنْزِعَهُ فَقَالَ لِي أَبُو عُبَيْدَةَ: نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرٍ إِلَّا تَرَكْتَنِي قَالَ: فَتَرَكْتُهُ. قَالَ: فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ السَّهْمَ بِفِيهِ فَجَعَلَ (يُنَضْنِضُهُ) وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَلَّهُ بِفِيهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ إِلَى السَّهْمِ الَّذِي فِي وَجْنَتِهِ لِأَنْزِعَهُ فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: بِاللَّهِ يَا أَبَا بَكْرٍ إِلَّا تَرَكْتَهُ. فَأَخَذَ السَّهْمَ بِفِيهِ وَجَعَلَ يُنَضْنِضُهُ وَيَكْرَهُ أَنْ يُؤْذِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ اسْتَلَّهُ، وَكَانَ طَلْحَةُ أَشَدَّ نَهْكَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ مِنْهُ، وَكَانَ قَدْ أَصَابَ طَلْحَةَ بِضْعَةٌ وَثَلَاثِينَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ وَرَمْيَةٍ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب بھی غزوہِ احد کے دن کا تذکرہ کرتے تو فرماتے: ”وہ مکمل طور پر طلحہ (رضی اللہ عنہ) کا دن تھا“، پھر وہ تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتے: ”احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سب سے پہلے پلٹنے والا شخص میں تھا، میں نے دیکھا کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو کر آپ کا دفاع کرتے ہوئے دشمن سے لڑ رہا ہے، میں نے دل میں کہا کہ کاش یہ طلحہ ہوں کیونکہ میں تو اس وقت وہاں موجود نہ رہ سکا تھا، میں نے سوچا کہ میری قوم کا کوئی فرد ہو تو مجھے زیادہ محبوب ہے، میرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان ایک اور شخص تھا جسے میں پہچان نہ سکا اور وہ مجھ سے زیادہ تیزی سے لپک رہا تھا، قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں، ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سامنے والا دانت مبارک ٹوٹ چکا تھا، چہرہ انور زخمی تھا اور خود (لوہے کی ٹوپی) کی دو کڑیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک میں دھنس گئی تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دونوں اپنے ساتھی کو سنبھالو“ — آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے جن کا خون بہت بہہ چکا تھا — لیکن ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی پروا نہ کی اور میں وہ کڑی چہرہ انور سے نکالنے کے لیے آگے بڑھا تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: 'میں آپ کو اپنے حق کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ یہ کام مجھے کرنے دیں'، چنانچہ میں نے انہیں چھوڑ دیا، انہوں نے ہاتھ سے پکڑ کر نکالنے کو ناپسند کیا کہ کہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف نہ ہو، اس لیے انہوں نے اپنے دانتوں سے کڑی کو پکڑا اور اسے باہر نکالا تو اس کے ساتھ ہی ان کا اپنا ایک سامنے والا دانت بھی گر گیا، میں نے دوسری کڑی نکالنی چاہی تو انہوں نے پھر قسم دے کر مجھے روک دیا اور پہلے کی طرح اپنے دانت سے کڑی نکالی جس سے ان کا دوسرا دانت بھی گر گیا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ ٹوٹے ہوئے دانتوں والے لوگوں میں سب سے زیادہ حسین لگتے تھے، پھر ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس وغیرہ کی حالت درست کی اور ایک گڑھے میں گرے ہوئے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو دیکھا کہ ان کے جسم پر نیزوں، تیروں اور تلواروں کے ستر سے زائد زخم تھے اور ان کی انگلی بھی کٹ چکی تھی، پس ہم نے ان کی حالت سنبھالی“۔ اس روایت کو امام ابوداؤد طیالسی نے نقل کیا ہے۔ امام ابویعلیٰ کی روایت کے الفاظ ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”اللہ کی قسم! میں ایک دن اپنے گھر میں تھی جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم صحن میں تشریف فرما تھے اور میرے اور ان کے درمیان پردہ تھا، اتنے میں سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ زمین پر چلتے پھرتے کسی ایسے شخص کو دیکھے جو اپنی نذر پوری کر چکا ہے (یعنی شہادت کی تمنا میں ہر امتحان سے گزر چکا ہے) تو وہ طلحہ کو دیکھ لے““۔ ابنِ حبان کی صحیح کی روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”احد کے دن جب لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہٹ گئے تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو کر دفاع کر رہا ہے، میں نے دو بار کہا کہ کاش تم طلحہ ہی ہو، میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں، پھر میں نے اپنے پیچھے ایک شخص کو دیکھا جو پرندے کی طرح اڑتا ہوا آ رہا تھا، وہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچے تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے زخموں سے نڈھال گرے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بھائی کی خبر لو، اس نے (جنت) واجب کر لی ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی اور رخسار پر تیر لگے ہوئے تھے، میں پیشانی والا تیر نکالنے کے لیے جھکا تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: 'اے ابوبکر! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دیتا ہوں کہ مجھے یہ کام کرنے دیں'، میں نے انہیں چھوڑ دیا، سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس تیر کو اپنے منہ سے پکڑا اور اسے آہستہ آہستہ ہلانے لگے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکلیف نہ ہو اور پھر اسے نکال لیا، پھر میں رخسار والا تیر نکالنے لگا تو انہوں نے دوبارہ اللہ کا واسطہ دیا، انہوں نے اسے بھی اپنے منہ سے پکڑا اور ہلانے لگے تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت نہ ہو اور پھر اسے نکال لیا، اس وقت سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی زیادہ نڈھال تھے حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی شدید زخمی تھے، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو نیزوں، تلواروں اور تیروں کے تیس سے زائد زخم آئے تھے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6701]
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه