🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. يُوشِكُ النَّاسُ أَنْ يَضْرِبُوا أَكْبَادَ الْإِبِلِ فَلَا يَجِدُوا عَالِمًا أَعْلَمَ مِنْ عَالِمِ الْمَدِينَةِ
زمانہ آنے والا ہے کہ لوگ لمبے سفر کریں گے، اونٹ دوڑائیں گے، لیکن مدینہ کے عالم سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں پائیں گ
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 313 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 313
مسند احمد: 8603، 10814
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني أبو صَخْر، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"مَن جاءَ مسجدَنا هذا يتعلَّمُ خيرًا ويعلِّمُه، فهو كالمجاهد في سبيل الله، ومَن جاءَ بغير هذا، كان كالرجل يَرَى الشيءَ يُعجِبُه وليس له" وربما قال:"يرى المصلِّينَ وليس منهم، ويرى الذَّاكِرينَ وليس منهم" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 309 - تابعه حيوة عن أبي صخر وهو على شرطهما ولا أعلم له علة
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ہماری اس مسجد میں کوئی بھلائی سیکھنے یا سکھانے کی غرض سے آئے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی مانند ہے، اور جو اس کے علاوہ کسی اور مقصد سے آئے، وہ اس شخص کی طرح ہے جو کسی (عمدہ) چیز کو دیکھتا ہے جو اسے پسند تو آتی ہے مگر وہ اس کی نہیں ہوتی۔“ اور بسا اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”وہ نمازیوں کو دیکھتا ہے مگر ان میں سے نہیں ہوتا، اور ذکر کرنے والوں کو دیکھتا ہے مگر ان میں شامل نہیں ہوتا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «ضعيف لما فيه من الاضطراب على سعيد المقبري كما سيأتي» [ترقيم الرساله 313] [ترقيم الشركة 308] [ترقيم العلميه 309]

الحكم على الحديث:
ضعيف لما في
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8603
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَخْرٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " مَنْ دَخَلَ مَسْجِدَنَا هَذَا لِيَتَعَلَّمَ خَيْرًا أَوْ لِيُعَلِّمَهُ، كَانَ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ دَخَلَهُ لِغَيْرِ ذَلِكَ، كَانَ كَالنَّاظِرِ إِلَى مَا لَيْسَ لَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہماری اس مسجد میں خیر سیکھنے سکھانے کے لئے داخل ہو وہ مجاہد فی سبیل اللہ کی طرح ہے اور جو کسی دوسرے مقصد کے لئے آئے وہ اس شخص کی طرح ہے جو کسی ایسی چیز کو دیکھنے لگے جسے دیکھنے کا اسے کوئی حق نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8603]

الحكم على الحديث:
حدیث ضعیف ، و اختلف علی سعید المقبري في إسنادہ ، و حمید مختلف فیه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10814
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ , حَدَّثَنَا حَيْوَةُ , أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ , يَقُولُ: إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ دَخَلَ مَسْجِدَنَا هَذَا , يَتَعَلَّمُ خَيْرًا أَوْ يُعَلِّمُهُ , كَانَ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَمَنْ دَخَلَهُ لِغَيْرِ ذَلِكَ , كَانَ كَالنَّاظِرِ إِلَى مَا لَيْسَ لَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہماری مسجد میں خیر سیکھنے سکھانے کے لئے داخل ہو وہ مجاہد فی سبیل اللہ کی طرح ہے اور جو کسی دوسرے مقصد کے لئے آئے وہ اس شخص کی طرح ہے جو کسی ایسی چیز کو دیکھنے لگے جسے دیکھنے کا اسے کوئی حق نہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10814]

الحكم على الحديث:
حديث ضعيف، اختلف فى إسناد على سعيد المقبري، وأبو صخر: مختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں