🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. اسْتِعْمَالُ آنِيَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ
اہلِ کتاب اور مشرکین کے برتنوں کے استعمال کا حکم۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 508 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 508، 509
سنن ترمذی: 1560M
بلوغ المرام: 19
سنن دارمی: 2535
مشکوۃ المصابیح: 4086
الفتح الربانی: 432
السنن الكبرى للبيهقي: 133، 19713
المعجم الکبیر للطبرانی: 18788، 18804
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 508
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب. وحدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الرَّبيع؛ قالا: حدثنا حمَّاد بن زيد، حدثنا أيوب، عن أبي قِلَابة: أَنَّ أَبا ثَعْلبة (1) الخُشَني أتى النبيَّ ﷺ فقال: قلت: يا رسول الله، إنا بأرضٍ أرضِ أهل كتابٍ، يشربون الخمور ويأكلون الخنازير، فما ترى في آنيَتِهم وقُدورِهم؟ فقال:"دَعُوها ما وجدتُم عنها بُدًّا، فإذا لم تَجِدُوا عنها بُدًّا فاغسِلُوها بالماء" أو قال:"انضَحُوها بالماء"، ثم قال:"اطبُخُوا فيها وكُلُوا". قال حماد: وأحسَبُه قال:"واشرَبوا" (2) . وهكذا رواه شعبة عن أيوب:
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں، وہ شراب پیتے ہیں اور خنزیر کا گوشت کھاتے ہیں، تو ان کے برتنوں اور ہانڈیوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک تمہیں ان کے علاوہ کوئی اور متبادل مل سکے تو انہیں چھوڑ دو، لیکن اگر کوئی اور راستہ نہ ملے تو انہیں پانی سے دھو لو،“ یا فرمایا: ”ان پر پانی چھڑک لو، پھر ان میں پکاؤ اور کھاؤ۔“ حماد کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور پیو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 508]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، رجاله ثقات إلّا أنَّ أبا قلابة - وهو عبد الله بن زيد الجرمي - في رأي الأكثرين لم يسمع من أبي ثعلبة الخشني خلافًا للمصنف حيث أثبت لاحقًا سماعَه منه، وعلى كل حالٍ فقد روي عن أبي قلابة من وجوه أخر عن أبي أسماء الرحبي عن أبي ثعلبة، ...» [ترقيم الرساله 508] [ترقيم الشركة 504]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1560M
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، قَال: سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَال: سَمِعْتُ أَبَا ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيَّ، يَقُولُ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا بِأَرْضِ قَوْمٍ أَهْلِ كِتَابٍ نَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ؟ قَالَ: " إِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ فَلَا تَأْكُلُوا فِيهَا، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا، فَاغْسِلُوهَا وَكُلُوا فِيهَا "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوثعلبہ خشنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کے علاقہ میں ہیں تو کیا ہم ان کے برتن میں کھائیں؟ آپ نے فرمایا: ”اگر ان کے علاوہ برتن پاتے ہو تو ان کے برتنوں میں نہ کھاؤ، اور اگر نہ پاؤ تو ان کے برتنوں کو دھل لو اور ان میں کھاؤ“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب السير عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1560M]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم 1464 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3207 - 3232)

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19
وعن أبي ثعلبة الخشني رضي الله عنه قال: قلت: يا رسول الله! إنا بأرض قوم أهل كتاب،‏‏‏‏ أفنأكل في آنيتهم؟ قال: «‏‏‏‏لا تأكلوا فيها إلا أن لا تجدوا غيرها،‏‏‏‏ فاغسلوها وكلوا فيها» .‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! ہم اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں کیا ہم ان کے استعمال کے برتنوں میں کھا سکتے ہیں؟ جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ان برتنوں میں نہ کھاؤ، البتہ اگر ان کے ماسوا اور برتن میسر نہ ہو سکیں تو پھر ان کو دھو کر ان میں کھا سکتے ہو۔“ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 19]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ» ابو ثعلبہ خشنی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قُلْتُ» میں نے عرض کیا: – «يَا» اے – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول! – «إِنَّا» بیشک ہم – «بِأَرْضِ» زمین (علاقے) میں ہیں – «قَوْمٍ» ایک ایسی قوم کے – «أَهْلِ كِتَابٍ» جو اہل کتاب ہیں، – «أَفَنَأْكُلُ» تو کیا ہم کھائیں – «فِي» میں – «آنِيَتِهِمْ» ان کے برتنوں؟ – «قَالَ» (آپ نے) فرمایا: – «لَا تَأْكُلُوا» تم نہ کھاؤ – «فِيهَا» ان میں – «إِلَّا» مگر – «أَنْ» یہ کہ – «لَا تَجِدُوا» تم نہ پاؤ – «غَيْرَهَا» ان کے علاوہ، – «فَاغْسِلُوهَا» تو تم انہیں دھو لو – «وَكُلُوا» اور کھاؤ – «فِيهَا» ان میں۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! بیشک ہم ایک ایسی قوم کے علاقے میں ہیں جو اہل کتاب ہیں، تو کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں مت کھایا کرو مگر یہ کہ تم ان کے علاوہ دوسرے برتن نہ پاؤ، تو انہیں دھو لیا کرو اور ان میں کھا لیا کرو۔“ متفق علیہ (بخاری و مسلم)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 19]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح والصيد، باب صيد القوس، حديث:5478، ومسلم، الصيد والذبائح، باب الصيد بالكلاب المعلمة، حديث:1930.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2535
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِدْرِيسَ، حَدَّثَنِي أَبُو ثَعْلَبَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ، فَنَأْكُلُ فِي آنِيَتِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنْ كُنْتَ بِأَرْضٍ كَمَا ذَكَرْتَ، فَلَا تَأْكُلُوا فِي آنِيَتِهِمْ إِلا أَنْ لَا تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا مِنْهَا بُدًّا، فَاغْسِلُوهَا، ثُمَّ كُلُوا فِيهَا".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اہلِ کتاب کی سرزمین پر رہتے ہیں تو کیا ہم ان کے برتن میں کھا سکتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ایسی سرزمین پر رہتے ہو جیسا کہ تم نے بیان کیا تو بھی ان کے برتن میں کھانا نہ کھاو، سوائے اس کے کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہ ہو (یعنی مجبوری ہو اور کوئی برتن نہ ملے) اگر اس کے سوا کوئی چارہ نہ ہو تو اس برتن کو دھو لو پھر اس میں کھانا کھا لو۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2535]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2541] »
یہ روایت صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5478] ، [مسلم 1930] ، [أبوداؤد 2855] ، [ترمذي 1560] ، [نسائي 4277] ، [ابن ماجه 3207] ، [ابن حبان 5879، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2534)
غیر مسلم کے برتنوں میں کھانا درست نہیں، اگر مجبوری آ پڑے اور دوسرے برتن نہ ملیں تو خوب اچھی طرح دھو کر پاک صاف کر لینا ضروری ہے، تب ہی وہ برتن مسلمانوں کے استعال کے لئے جائز ہو سکتا ہے، ورنہ ان کے برتنوں کو کام میں لانا جائز نہیں ہے، کیوں کہ پاکی و صفائی میں عدم احتیاط، اور غیر حلال چیزوں کا ان کے یہاں استعمال ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4086
4086 - وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّا أَهْلُ سَفَرٍ، نَمُرُّ بِالْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ، فَلَا نَجِدُ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ  . قَالَ:"فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا، فَاغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ، ثُمَّ كُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم مسافر لوگ ہیں، ہم یہود و نصاریٰ اور مجوسیوں کے پاس سے گزرتے ہیں، ہمیں ان کے برتن ہی دستیاب ہوتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو انہیں پانی کے ساتھ دھو لو پھر ان میں کھاؤ پیو۔“ (صحیح، رواہ الترمذی) [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4086]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (1464 وقال: حسن صحيح)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 432
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّا أَهْلُ سَفَرٍ نَمُرُّ بِالْيَهُودِ وَالنَّصَارَى وَالْمَجُوسِ وَلَا نَجِدُ غَيْرَ آنِيَتِهِمْ، قَالَ: ( (فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَاغْسِلُوهَا بِالْمَاءِ ثُمَّ كُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا) )
سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم سفر کرنے والے لوگ ہیں اور یہودیوں، عیسائیوں اور مجوسیوں کے پاس سے ہمارا گزر ہوتا رہتا ہے اور ہمیں صرف ان کے ہی برتن مل سکتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس اگر تمہیں دوسرے برتن نہ مل سکیں تو ان کو پانی کے ساتھ دھو کر ان میں کھا پی لیا کرو۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 432]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3839، وابن ماجه: 2831، الترمذي: 1464، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17733 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17885»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 3839
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 509
أخبرَناه أبو بكر بن إسحاق الفقيه، حدثنا أبو المثنَّى ومحمد بن أيوب وأحمد بن عمر بن حفص قالوا: حدثنا عَمْرو بن مرزوق، أخبرنا شُعْبة، عن أيوب، عن أبي قِلَابة، عن أبي ثَعْلبة الخُشَني: أنه سأل النبيَّ ﷺ فقال: إنا بأرضٍ عامَّتُه أهلُ كتاب، فكيف نَصنَعُ بآنيَتِهم؟ فقال:"دَعُوا ما وجدتُم منها بُدًّا، فإذا لم تجِدُوا منها بُدًّا فاغسِلُوها بالماء ثم اطبُخوا" (1) . وهكذا رواه خالد الحذَّاء عن أبي قِلابة:
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ہم ایسے علاقے میں ہیں جہاں کی اکثر آبادی اہل کتاب ہے، تو ہم ان کے برتنوں کا کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک تمہیں ان کے علاوہ کوئی اور صورت میسر ہو تو انہیں چھوڑ دو، لیکن اگر کوئی اور راستہ نہ ملے تو انہیں پانی سے دھو کر ان میں پکاؤ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح كسابقه» [ترقيم الرساله 509] [ترقيم الشركة 505]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 133
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدِ اللهِ مُسْلِمِ بْنِ مِشْكَمٍ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّا نُجَاوِرُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَهُمْ يَطْبُخُونَ فِي قُدُورِهِمُ الْخِنْزِيرَ وَيَشْرَبُونَ فِي آنِيَتِهِمْ الْخَمْرَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ⦗٥٤⦘ إِنْ وَجَدْتُمْ غَيْرَهَا فَكُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا، وَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَارْحَضُوهَا بِالْمَاءِ فَكُلُوا وَاشْرَبُوا". هَكَذَا أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ.
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ہم اہل کتاب کے ہمسائے ہیں اور وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان (برتنوں) کے علاوہ برتن پاؤ تو ان میں کھاؤ اور پیو اور اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو ان کو پانی سے دھو لو، پھر ان میں کھاؤ اور پیو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 133]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو داؤد 517»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19713
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ وَلَقَبُهُ دُحَيْمٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ هَانِئٍ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَيْ رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَرْمِي بِقَوْسِي، فَمِنْهُ مَا أُدْرِكُ ذَكَاتَهُ، وَمِنْهُ مَا لَا أُدْرِكُ، فَمَاذَا يَحِلُّ لِي، وَمَا يَحْرُمُ عَلَيَّ؟ إِنَّا فِي أَرْضِ أَهْلِ الْكِتَابِ، وَهُمْ يَأْكُلُونَ فِي آنِيَتِهِمُ الْخِنْزِيرَ، وَيَشْرَبُونَ فِيهَا الْخَمْرَ، فَنَأْكُلُ فِيهَا وَنَشْرَبُ؟ قَالَ:" كُلْ مَا رَدَّ عَلَيْكَ قَوْسُكَ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ، فَكُلْ، وَإِنْ وَجَدْتَ عَنْ آنِيَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ غِنًى، فَلَا تَأْكُلْ، وَإِنْ لَمْ تَجِدْ عَنْهَا غِنًى، فَارْحَضُوهَا بِالْمَاءِ رَحْضًا شَدِيدًا، ثُمَّ كُلُوا فِيهَا". وَفِي هَذَا دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْأَمْرَ بِالْغَسْلِ، إِنَّمَا وَقَعَ عِنْدَ الْعِلْمِ بِنَجَاسَتِهَا وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں شکار پر تیر پھینکتا ہوں تو بعض شکار پکڑ کر ذبح کر لیتا ہوں اور بعض نہیں ملتے۔
میرے لیے حلال کیا ہے اور حرام کیا؟ ہم اہل کتاب کی زمین میں رہتے ہیں، وہ اپنے برتنوں میں خنزیر کا گوشت کھاتے اور شراب پیتے ہیں۔ کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا پی لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تیرا تیر تجھے واپس کر دے اور تو نے (اس پر) اللہ کا نام لیا ہو تو اس کو کھا لو۔ اگر آپ کو اہل کتاب کے برتنوں کی ضرورت نہ ہو تو پھر نہ کھاؤ۔ اگر ضرورت پڑ ہی جائے تو پانی سے خوب اچھی طرح صاف کر لو، بعد میں ان میں کھا لو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19713]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18788
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا بِأَرْضِ الْعَدُوِّ فَنَحْتَاجُ إِلَى آنِيَتِهِمْ، فَقَالَ: " اسْتَغْنُوا عَنْهَا مَا اسْتَطَعْتُمْ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَاغْسِلُوهَا وَكُلُوا فِيهَا وَاشْرَبُوا.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم دشمن کی سرزمین میں ہیں، تو ہمیں ان کے برتنوں کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک ہو سکے ان سے بےنیاز رہو، اور اگر ان کے سوا کچھ نہ پاؤ تو انہیں دھو کر ان میں کھاؤ اور پیو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب اللام ألف/حدیث: 18788]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 212، حدیث 568»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5478، 5488، 5496، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1930، 1931، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 985، 986، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5879، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 505، 506، 507، 508، 504، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4277 / 1، 4314 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4759، 4796، 5798، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2855، 2856، 2861، 3839، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1464، 1560، 1560 (م)، 1796، 1797، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2541، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2831، 3207، 3211، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2749، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 133، 132، 134، 135، 18951، 18979، 18977، 18978، 18980، 18985، 18989، 19006، 19774، 19775، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4801، 4802، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18008، 18010، 18014، 18022، 18025، 18027، 18021، 18029، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1107، 1108، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8503، 10151، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19937، 24870، 33351، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4024، 4025، والطبراني فى «الكبير» برقم: 547، 567، 570، 571، 575، 581، 580، 584، 592، 599، 600، 603، 604، 605»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں