الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
547. رُقْيَةُ جِبْرَئِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِكُلِّ دَاءٍ
ہر بیماری کے لیے حضرت جبرئیل علیہ السلام کی پڑھی ہوئی رُقیہ
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 5786 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 5786
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8465
حدیث نمبر: 5786
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا أسدُ بن موسى، حدثنا فُضَيل بن مَرزُوق، عن مَيسَرة بن حَبيب، عن المِنْهال بن عَمرو، عن محمد بن علي ابن الحنَفِيّة، عن عمار بن ياسر: أنه دخل على رسول الله ﷺ وهو يُوعَكُ، فقال له رسول الله ﷺ:"ألا أُعلِّمُك رُقْيةً رَقَاني بها جبريلُ؟" قلت: بلى يا رسولَ الله، قال: فعَلَّمه:"باسم الله أَرقِيكَ، واللهُ يَشفِيكَ، من كلِّ داءٍ يُؤذِيك. خُذْها فلتَهنِيكَ (2) " (3) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5681 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5681 - على شرط مسلم
محمد بن علی ابن الحنفیہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار کی شدت تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ دعا نہ سکھاؤں جو جبریل (علیہ السلام) نے مجھے دم کرنے کے لیے سکھائی تھی؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی: «بِاسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ، مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ. خُذْهَا فَلْتَهْنِيكَ» ”اللہ کے نام سے میں تم پر دم کرتا ہوں، اور اللہ تمہیں ہر اس بیماری سے شفا دے گا جو تمہیں تکلیف پہنچاتی ہے، اسے لے لو یہ تمہارے لیے خوشگوار (باعثِ شفا) ہو“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5786]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5786]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد،من أجل فُضيل بن مرزوق، فهو صدوق لا بأس به، وقد حسّن حديثَه هذا ابن حجر في "نتائج الأفكار" 4/ 200.» [ترقيم الرساله 5786] [ترقيم الشركة 5731] [ترقيم العلميه 5681]
الحكم على الحديث:
إسناده جيد
حدیث نمبر: 8465
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُوَعَكُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُعَلِّمُكَ رُقْيَةً رَقَانِي بِهَا جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ وَاللَّهُ يَشْفِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يَعْنِيكَ، خُذْهَا فَلْيَهْنِيكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى فِي الْأَذْكَارِ وَفِي الِاسْتِعَاذَةِ أَيْضًا، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ کو تکلیف تھی، آپ نے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے دم کی تعلیم نہ دوں؟ جو جبرائیل نے مجھے کیا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کے کلمات ہیں:) ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں تمہیں دم کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ تمہیں ہر بیماری سے شفاء عطا کرے، جو تمہیں لاحق ہے (یا جس کو تم ٹھیک کروانا چاہتے ہو)“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم اسے حاصل کرو! تمہیں اس (کا علم ہونے) کی مبارک ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کے آئیں گی، جو ”اذکار“ سے متعلق باب میں اور ”پناہ مانگنے“ سے متعلق باب میں آئیں گی کہ صبح شام کے وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8465]

إسناده ضعيف