🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
95. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے بعد کی سنتوں کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1132 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1132
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 668
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1132
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا صَلَّيْتُمْ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَصَلُّوا أَرْبَعًا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعہ کے بعد سنت پڑھو تو چار رکعت پڑھو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1132]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم جمعے کے بعد نماز پڑھو تو چار رکعت (سنت) پڑھو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1132]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الجمعة 18 (881)، (تحفة الأشراف: 12687)، وقد أخرجہ سنن ابی داود/الصلاة 244 (1131)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (523)، سنن النسائی/الجمعة 42 (1427)، دی/الصلاة 207 (1616) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی اوپر والی احادیث میں جمعہ کے بعد دو رکعت سنت مذکور ہے اور اسی پر خود ان کا عمل رہا ہے، اور اس حدیث میں چار رکعت سنت کا ذکر ہے، تطبیق یوں ہو گی کہ آدمی مسجد میں پڑھے تو چار رکعت اور گھر جا کر پڑھے تو دو رکعت پڑھ لے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 668
«إذا صليتم الجمعة فصلوا بعدها أربعا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم جمعہ کی نماز پڑھ لو تو اس کے بعد چار رکعتیں (سنتیں) پڑھو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 668]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د هـ] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 1036، الإرواء 625: م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں