الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ : الأَمِينِ يَتَّجِرُ فِيهِ فَيَرْبَحُ
باب: امانت کے مال سے تجارت کرنے والا نفع کمائے تو اس کے حکم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2402 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2402
السنن الكبرى للبيهقي: 11613
حدیث نمبر: 2402
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْطَاهُ دِينَارًا يَشْتَرِي لَهُ شَاةً فَاشْتَرَى لَهُ شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدِينَارٍ وَشَاةٍ فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ. قَالَ: فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ لَرَبِحَ فِيهِ.
عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا تو اس سے انہوں نے دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی، راوی کہتے ہیں: (اس دعا کی برکت سے) ان (عروۃ) کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2402]
حضرت عروہ بن ابوالجعد بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا۔ انہوں نے دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک بکری ایک دینار کی بیچ دی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دینار بھی پیش کر دیا اور بکری بھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں برکت کی دعا فرمائی۔ راوی نے کہا: اس کے بعد ان کی یہ حالت تھی کہ اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی انہیں نفع ہوتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصدقات/حدیث: 2402]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 28 (3640، 3641، 3642)، سنن ابی داود/البیوع 28 (3384، 3385)، سنن الترمذی/البیوع 34 (1258)، (تحفة الأشراف: 9898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/375، 376) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
2402ب: إسناده حسن
2402ب: إسناده حسن
حدیث نمبر: 11613
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ح وَأنبأ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، قَالَا: ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، سَمِعَ قَوْمَهُ يُحَدِّثُونَ عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ شَاةً أُضْحِيَّةً، فَاشْتَرَى بِهِ شَاتَيْنِ، فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ، وَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَرَكَةِ فِي بَيْعِهِ، فَكَانَ لَوِ اشْتَرَى التُّرَابَ رَبِحَ فِيهِ".
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ قربانی کی بکری خرید کر لائیں۔ انہوں نے ایک دینار سے دو بکریاں خریدیں۔ اب ان میں سے ایک بکری ایک دینار کی بیچ دی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بکری اور ایک دینار لے کر آگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا کی۔ پھر اگر وہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی انہیں نفع مل جاتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القراض/حدیث: 11613]
تخریج الحدیث: «بخاري 3643»
الحكم على الحديث:
بخاري 3643