الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ : مَا عَوَّذَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا عُوِّذَ بِهِ
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (دوسروں پر) دم کی دعائیں اور آپ پر کئے جانے والے دم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3521 (کل: 16 مقامات، 12 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3521
صحیح مسلم: 5719
سنن ابوداود: 3895
مسند احمد: 24617
مسند الحمیدی: 254
اللؤلؤ والمرجان: 1417
صحیح ابن حبان: 2973
المستدرک علی الصحیحین: 8471
1 تا 10
حدیث نمبر: 3521
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ , عَنْ عَمْرَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , كَانَ مِمَّا يَقُولُ لِلْمَرِيضِ بِبُزَاقِهِ بِإِصْبَعِهِ:" بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا , لِيُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی میں تھوک لگا کر بیمار کے لیے یوں کہتے: «بسم الله بتربة أرضنا بريقة بعضنا ليشفى سقيمنا بإذن ربنا» ”اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی سے، ہم میں سے بعض کے لعاب سے ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارا مریض ہمارے رب کے حکم سے شفاء پا جائے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3521]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مریض کی شفا یابی کے لیے انگلی پر لعاب دہن لگا کر یوں فرماتے تھے: «بِسْمِ اللّٰهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے بعض کے لعاب دہن سے مل کر، ہمارے رب کے حکم سے، ہمارے مریض کی شفا یابی کا ذریعہ ہوگی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3521]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطب 38 (5745، 5746)، صحیح مسلم/السلام 21 (2194)، سنن ابی داود/الطب 19 (3895)، (تحفة الأشراف: 17906)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/93) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دم کو پڑھتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلمہ شہادت کی انگلی پر تھوکتے اور اس کو مٹی سے لگا کر بیمار کے بدن پر یا بیماری کے مقام پر ملتے، اور یہ دم پڑھتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 5745
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ لِلْمَرِيضِ:" بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبدربہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے عمرہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے لیے (کلمے کی انگلی زمین پر لگا کر) یہ دعا پڑھتے تھے «بسم الله، تربة أرضنا. بريقة بعضنا، يشفى سقيمنا بإذن ربنا".» ”اللہ کے نام کی مدد سے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے تھوک کے ساتھ تاکہ ہمارا مریض شفاء پائے ہمارے رب کے حکم سے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5745]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کر مریض کو دم کرتے تھے: «بِسْمِ اللّٰهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِیْقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيْمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام سے ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعاب دہن سے مل کر (ہمارے رب کے حکم سے) ہمارے مریض کی شفا یابی کا ذریعہ ہوگی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5745]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5746
حَدَّثَنِي صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي الرُّقْيَةِ:" تُرْبَةُ أَرْضِنَا، وَرِيقَةُ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا".
مجھ سے صدقہ بن فضل نے بیان کیا، کہا ہم کو ابن عیینہ نے خبر دی، انہیں عبداللہ بن سعید نے، انہیں عمرہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دم کرتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے «تربة أرضنا، وريقة بعضنا، يشفى سقيمنا، بإذن ربنا".» ”ہماری زمین کی مٹی اور ہمارا بعض تھوک ہمارے رب کے حکم سے ہمارے مریض کو شفاء ہو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5746]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دم کرتے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: «بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام کے ساتھ ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے لعاب دہن کے ساتھ مل کر ہمارے رب کے حکم سے ہمارے مریض کی شفا یابی کا ذریعہ بنے گی۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5746]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2194 ترقیم شاملہ: -- 5719
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى الْإِنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ أَوْ كَانَتْ بِهِ قَرْحَةٌ أَوْ جُرْح، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعِهِ هَكَذَا وَوَضَعَ سُفْيَانُ سَبَّابَتَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَهَا " بِاسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيُشْفَى بِهِ سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا "، قَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ: يُشْفَى، وقَالَ زُهَيْرٌ: لِيُشْفَى سَقِيمُنَا.
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر نے۔ الفاظ ابن ابی عمر کے ہیں۔ کہا: ہمیں سفیان نے عبدربہ بن سعید سے حدیث بیان کی، انہوں نے عمرہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ جب کسی انسان کو اپنے جسم کے کسی حصے میں تکلیف ہوتی یا اسے کوئی پھوڑا نکلتا یا زخم لگتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگشت مبارک سے اس طرح (کرتے) فرماتے: (یہ بیان کرتے ہوئے) سفیان نے اپنی شہادت کی انگلی زمین پر لگائی، پھر اسے اٹھایا: ”اللہ کے نام کے ساتھ ہماری زمین کی مٹی سے ہم میں سے ایک کے لعاب دہن کے ساتھ ہمارے رب کے اذن سے ہمارا بیمار شفایاب ہو۔“ ابن ابی شیبہ نے ”ہمارا بیمار شفایاب ہو“ کے الفاظ اور زہیر نے ”تاکہ ہمارا بیمار شفایاب ہو“ کے الفاظ کہے۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5719]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی انسان بیمار ہوتا یا اسے پھوڑا پھنسی یا زخم لگتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی اس طرح کرتے (سفیان نے اپنی انگشت شہادت زمین پر رکھ کر اٹھائی) اور فرماتے: «بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، لِيُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی، ہم میں سے کسی کے تھوک کے ساتھ، تاکہ اس کے ذریعے ہمارا مریض، ہمارے رب کی اجازت سے شفا بخشا جائے۔“ ابن ابی شیبہ نے کہا: «يُشْفَى» ۔ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5719]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2194
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3895
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِلإِنْسَانِ إِذَا اشْتَكَى يَقُولُ بِرِيقِهِ، ثُمَّ قَالَ بِهِ فِي التُّرَابِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب کوئی اپنی بیماری کی شکایت کرتا تو آپ اپنا لعاب مبارک لیتے پھر اسے مٹی میں لگا کر فرماتے: «تربة أرضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا» ”یہ ہماری زمین کی خاک ہے ہم میں سے بعض کے لعاب سے ملی ہوئی ہے تاکہ ہمارا بیمار ہمارے رب کے حکم سے شفاء پا جائے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3895]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”جب کوئی شخص بیمار ہو جاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا لعاب لیتے پھر اسے مٹی لگاتے اور یوں فرماتے: «تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”مٹی ہماری زمین کی، ہمارے ایک کے لعاب کے ساتھ، شفا پائے ہمارا مریض، ہمارے رب کے حکم سے۔“” [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الطب 38 (5745)، صحیح مسلم/السلام 21 (2194)، سنن ابن ماجہ/الطب 36 (3521)، (تحفة الأشراف: 17906)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/93) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5745) صحيح مسلم (2194)
حدیث نمبر: 24617
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي الْمَرِيضِ: " بِسْمِ اللَّهِ، بِتُرْبَةِ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، لِيُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مریض پر یہ کلمات پڑھ کر دم کرتے تھے " بسم اللہ " ہماری زمین کی مٹی میں ہم میں سے کسی کا لعاب شامل ہوا، تاکہ ہمارے رب کے حکم سے ہمارے بیمار کو شفاء یابی ہو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24617]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5746، م: 2194
حدیث نمبر: 254
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى الإِنْسَانُ الشَّيْءَ مِنْهُ، أَوْ كَانَتْ بِهِ قُرْحَةٌ , أَوْ جُرْحٌ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُصْبَعِهِ هَكَذَا، وَوَضَعَ أَبُو بَكْرٍ سَبَّابَتَهُ بِالأَرْضِ , ثُمَّ رَفَعَهَا: " بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَى سَقِيمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا" .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب کسی شخص کو کوئی بیماری لاحق ہوتی یا اسے کوئی پھوڑا نکل آتا یا کوئی زخم لگ جاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگلی اس طرح رکھتے تھے یہاں پر
امام حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی انگلی زمین پر رکھ کر یہ روایت بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اٹھاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے ایک شخص کے لعاب کے ہمراہ ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے پروردگار کے اذن کے تحت بیمار کو شفا مل جائے گی۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 254]
امام حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی انگلی زمین پر رکھ کر یہ روایت بیان کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اٹھاتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے ایک شخص کے لعاب کے ہمراہ ہے، جس کے نتیجے میں ہمارے پروردگار کے اذن کے تحت بیمار کو شفا مل جائے گی۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، والحديث متفق عليه أخرجه البخاري 5745، 5746، وأخرجه مسلم 2194»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1417
1417 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ لِلْمَرِيضِ: بِسْمِ اللهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے لیے (کلمے کی انگلی زمین پر لگا کر) یہ دعا پڑھتے تھے: «بِسْمِ اللَّهِ، تُرْبَةُ أَرْضِنَا، بِرِيقَةِ بَعْضِنَا، يُشْفَى سَقِيمُنَا، بِإِذْنِ رَبِّنَا» ”اللہ کے نام کی مدد سے ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے کسی کے تھوک کے ساتھ تا کہ ہمارا مریض شفا پا جائے ہمارے رب کے حکم سے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 76 كتاب الطب: 38 باب رقية النبي صلي الله عليه وسلم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 24035 ترقیم الشثری: -- 25115
حدثنا ابن عيينة ، عن عبد ربه ، عن عمرة ، عن عائشة : ان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كان مما يقول للمريض ببزاقه بإصبعه: «بسم الله تربة ارضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا» ..
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أن).
(٢) في [ز]: (سقطت).
(٣) في [ط]: (مرامه).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (تربة).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٦)، ومسلم (٢١٩٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مریض کے لیئے (بطور دم) جو پڑھتے تھے اس میں یہ الفاظ بھی تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تھوک کو انگلی کے ساتھ لگا کر کہتے تھے۔”: اللہ کے نام سے، ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے بعض کی تھوک کے ساتھ مل کر ہمارے پروردگار کے حکم سے ہمارے بیمار کو شفا دیتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25115]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5745، 5746، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2973، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8360، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7508، 10795، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3895، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25256، والحميدي فى «مسنده» برقم: 254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4527، 4550، والبزار فى «مسنده» برقم: 284 / 259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31467، ترقيم محمد عوامة: 24035»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5745، 5746، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2973، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8360، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7508، 10795، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3895، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25256، والحميدي فى «مسنده» برقم: 254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4527، 4550، والبزار فى «مسنده» برقم: 284 / 259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31467، ترقيم محمد عوامة: 24035»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 30106 ترقیم الشثری: -- 31467
حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد ربه ، عن عمرة ، عن عائشة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان مما يقول للمريض ببزاقه بإصبعه: بسم الله، بتربة ارضنا، بريقة بعضنا، يشفى سقيمنا بإذن ربنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمرو).
(٢) في [جـ، ك]: (للمرضى).
(٣) في [ك]: (بتربة).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٦)، ومسلم (٢١٩٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لعاب مبارک کو انگلی پر لگا کر مریض کے لیے یوں دعا کرتے تھے: اللہ کے نام کے ساتھ، ہماری زمین کی مٹی اور ہم میں بعض کے لعاب کے ذریعہ ہمارے مریض کو شفا دی جائے ہمارے رب کی اجازت سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31467]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5745، 5746، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2973، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8360، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7508، 10795، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3895، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25256، والحميدي فى «مسنده» برقم: 254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4527، 4550، والبزار فى «مسنده» برقم: 284 / 259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25117، ترقيم محمد عوامة: 30106»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5745، 5746، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2194، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2973، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8360، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7508، 10795، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3895، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3521، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25256، والحميدي فى «مسنده» برقم: 254، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4527، 4550، والبزار فى «مسنده» برقم: 284 / 259، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25117، ترقيم محمد عوامة: 30106»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح