🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ : جَيْشِ الْبَيْدَاءِ
باب: بیداء کے لشکر کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4065 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4065
سنن ترمذی: 2171
مسند احمد: 26475
المستدرک علی الصحیحین: 8526
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6926
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4065
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ , وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ , قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ , سَمِعَ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ يُخْبِرُ , عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , قَالَتْ: ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ , فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , لَعَلَّ فِيهِمُ الْمُكْرَهَ , قَالَ:" إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کا ذکر فرمایا جو زمین میں دھنسا دیا جائے گا تو ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اللہ کے رسول! شاید ان میں کوئی ایسا بھی ہو جسے زبردستی لایا گیا ہو“؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنی اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4065]
حضرت اُم سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کا ذکر فرمایا جسے دھنسا دیا جائے گا۔“ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! شاید ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جسے جبر سے لایا گیا ہو۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اُٹھایا جائے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4065]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الفتن 10 (2171)، (تحفة الأشراف: 18216)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/289) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2171
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنِ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: لَعَلَّ فِيهِمُ الْمُكْرَهُ، قَالَ: " إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ أَيْضًا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کا ذکر کیا جو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، تو ام سلمہ نے عرض کیا: ہو سکتا ہے اس میں کچھ مجبور لوگ بھی ہوں، آپ نے فرمایا: ”وہ اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، یہ حدیث «عن نافع بن جبير عن عائشة أيضا عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے بھی آئی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2171]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الفتن 30 (4065) (تحفة الأشراف: 18216) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی دنیاوی عذاب میں تو مجبور اور بےبس لوگ بھی مبتلا ہو جائیں گے مگر آخرت میں وہ اپنے اعمال کے موافق اٹھائے جائیں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26475
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ , ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ، فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: لَعَلَّ فِيهِمْ الْمُكْرَهَ، فَقَالَ: " إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکرکا تذکرہ کیا جسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا تو حضرت ام سلمہ نے عرض کیا کہ ہوسکتا ہے اس لشکر میں ایسے لوگ بھی ہوں جنہیں زبردستی اس میں شامل کرلیا گیا ہو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26475]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وقد اختلف على ابن سوقة فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8526
حدثني علي بن عيسى، حدثنا مسدد بن قطن القُشَيري، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا جرير، عن عبد العزيز بن رفيع، عن عُبيد الله بن القِبْطيَّة قال: دخل الحارث بن أبي ربيعة وعبد الله بن صفوان -وأنا معهما- على أم سلمة، فسألاها عن الجيش الذي يُخسَفُ به، وكان ذلك في أيام ابن الزبير، فقالت أم سلمة: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"يَعُوذُ عائذ بالحَرَمَ، فيُبْعَثُ إليه بجيش، فإذا كانوا ببَيْداءَ من الأرض يُخسَفُ بهم" فقلتُ: يا رسول الله، كيف بمن يَخرُج كارها؟ قال:"يُخسَفُ به معهم، ولكنه يُبعث على نيَّته يوم القيامة"؛ ثم قالت: قال رسول الله ﷺ:"يعوذ عائذٌ بالبيت" (1)
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8321 - على شرط البخاري ومسلم
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان ان کے پاس حاضر ہوئے - اور میں بھی ان کے ساتھ تھا - تو ان دونوں نے ان سے اس لشکر کے بارے میں سوال کیا جو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، یہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے (خلافت کے) دنوں کی بات ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک پناہ لینے والا حرم (کعبہ) میں پناہ لے گا، تو اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، جب وہ زمین کے ایک چٹیل میدان (بیداء) میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس شخص کا کیا ہوگا جو (لشکر میں) ناپسندیدگی کے باوجود شامل ہوا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن وہ اپنی نیت پر اٹھایا جائے گا۔“ پھر انہوں نے (ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8526]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8526] [ترقيم الشركة 8423] [ترقيم العلميه 8321]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6926
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَمَّالُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ سُوقَةَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، سَمِعَ أُمَّ سَلَمَةَ تَقُولُ: ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْجَيْشَ الَّذِي يُخْسَفُ بِهِمْ، قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ : فَقُلْتُ: لَعَلَّ فِيهِمُ الْمُكْرَهَ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ يُبْعَثُونَ عَلَى نِيَّاتِهِمْ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نافع بن جبیر رحمہ اللہ نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کا تذکرہ فرمایا جسے زمین میں دھنسا دیا جائے گا، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی کہ (اللہ کے رسول!) شاید ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جسے زبردستی مجبور کر کے شامل کیا گیا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک وہ (قیامت کے دن) اپنی اپنی نیتوں پر اٹھائے جائیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 6926]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2882، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2171، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4065، وأخرجه فتح الباري برقم: 6691، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20769، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8370، 8377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1175، 9455، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6890»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں