🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابٌ في الْمُكْثِرِينَ
باب: مالداروں کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4129 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4129
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1083
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4129
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَأَبُو كُرَيْبٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى , عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ:" وَيْلٌ لِلْمُكْثِرِينَ , إِلَّا مَنْ قَالَ: بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا , وَهَكَذَا وَهَكَذَا" أَرْبَعٌ عَنْ يَمِينِهِ , وَعَنْ شِمَالِهِ , وَمِنْ قُدَّامِهِ , وَمِنْ وَرَائِهِ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تباہی ہے زیادہ مال والوں کے لیے سوائے اس کے جو مال اپنے اس طرف، اس طرف، اس طرف اور اس طرف خرچ کرے، دائیں، بائیں، اور اپنے آگے اور پیچھے چاروں طرف خرچ کرے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4129]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ مال رکھنے والوں کے لیے ہلاکت ہے مگر جس نے مال کو اس طرح، اس طرح، اس طرح اور اس طرح (خرچ) کیا۔“ یہ فرماتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے چاروں (ہر طرف ایک بار) اشارہ فرمایا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4129]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4242، ومصباح الزجاجة: 1463)، وقد أخرجہ: (حم3/31، 52) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں عطیہ العوفی اور محمد بن عبد الرحمن ابن ابی لیلیٰ دونوں ضعیف ہیں، شواہد سے تقویت پاکر یہ حدیث حسن ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2412)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد بن أبي ليلي و عطية العوفي ضعيفان
و روي أحمد (428/2 ح 9526) عن النبي ﷺ قال: ((المكثرون ھم الأسفلون إلا من قال بالمال ھكذا و ھكذا و ھكذا،أمامه و عن يمينه وعن شماله و عن خلفه۔)) و سنده حسن وھو يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 526

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏هَلَكَ الْمُثْرُونَ، هَلَكَ الْمُثْرُونَ إِلَّا» ‏‏‏‏ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا مَنْ؟ قَالَ: إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا، عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کثرت سے مال و دولت جمع کرنے والے ہلاک ہو گئے، بہت زیادہ مال رکھنے والے برباد ہو گئے، سوائے ان کے...“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! سوائے کن لوگوں کے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوائے اس شخص کے جس نے (اللہ کی راہ میں اپنا مال لٹاتے ہوئے) اپنے دائیں اور بائیں جانب سے اس طرح اور اس طرح کیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11099، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1078»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں