🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
197. (بَابُ فَضْلِ قِيَامِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ)
(لیلتہ القدر کے قیام کی فضیلت)
اطراف الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 321 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 321، 157
صحیح مسلم: 1781، 1782
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 321
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لیلتہ القدر کا حالت ایمان اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 321]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، فضل ليلة القدر، باب فضل ليلة القدر، رقم: 2104، صحیح مسلم، المساجد ومواضع الصلاة، باب الترغيب فى قيام رمضان وهو التراويح، رقم: 760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 760 ترقیم شاملہ: -- 1781
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُمْ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".
یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا: ہمیں ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان (کی حالت میں) اور ثواب کے لیے رکھے، اس کے گزشتہ سب گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور جس نے لیلۃ القدر کا قیام ایمان کے ساتھ اور ثواب کے لیے کیا تو اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1781]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ رکھے، اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور جس نے «لَيْلَةِ الْقَدْرِ» ”شبِ قدر“ کا قیام ایمان کے ساتھ اور احتساب کے ساتھ کیا تو اس کے گزشتہ تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1781]
ترقیم فوادعبدالباقی: 760
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 760 ترقیم شاملہ: -- 1782
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَيُوَافِقُهَا أُرَاهُ قَالَ إِيمَانًا، وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ ".
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لیلۃ القدر کا قیام کرے گا اور اس کو پا لے گا، میرا خیال ہے آپ نے فرمایا، ایمان کے عالم میں اور احتساب کے لیے، اسے بخش دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1782]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص «لَيْلَةَ الْقَدْرِ» کا قیام کرے گا اور اس کو پا لے گا (میرے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ایمان اور احتساب کے ساتھ، اسے معاف کر دیا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1782]
ترقیم فوادعبدالباقی: 760
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 157
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَامَ شَهْرَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ایمان کی حالت میں اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام رمضان/حدیث: 157]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، ليلة القدر، باب فضل ليلة القدر، رقم: 2014؛ صحیح مسلم، صلاة المسافرين، باب الترغيب في قيام رمضان وهو التراويح، رقم: 760»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں